Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 23:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 اُن جھُوٹے نبیوں کے دِل میں کب تک یہ بات رہے گی کہ وہ اَیسی نبُوّت کرتے رہیں جو محض اُن کے اَپنے دماغ کا فریب ہے؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 کب تک یہ نبِیوں کے دِل میں رہے گا کہ جُھوٹی نبُوّت کریں؟ ہاں وہ اپنے دِل کی فریب کاری کے نبی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 यह नबी झूटी पेशगोइयाँ और अपने दिलों के वसवसे सुनाने से कब बाज़ आएँगे?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 یہ نبی جھوٹی پیش گوئیاں اور اپنے دلوں کے وسوسے سنانے سے کب باز آئیں گے؟

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 23:26
13 حوالہ جات  

تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”یہ نبی میرا نام لے کر باطِل نبُوّتیں کرتے ہیں، نہ تو مَیں نے اُنہیں بھیجا، اَور نہ ہی مَیں نے اُنہیں حُکم دیا اَور نہ ہی اُن سے کلام کیا۔ وہ تُم لوگوں سے جھُوٹی رُویا کا دعویٰ کرتے، اَپنے ہی دِل کی مکّاری سے نبُوّت کرتے، غیب دانی، بُت پرستی کی صورت میں تُم پر ظاہر کرتے ہیں۔


کیونکہ ایک اَیسا وقت آئے گا جَب لوگ صحیح تعلیم کو برداشت نہیں کریں گے بَلکہ اَپنی خواہشوں کے مُطابق اَپنے بہت سے اُستاد بنا لیں گے جو اُنہیں صِرف اُن کے کانوں کو اَچھّا لگنے والی تعلیم دیں گے۔


”اَے اِبلیس کے فرزند اَور تو ہر اُس چیز کا دُشمن ہے جو صحیح ہے! تو تمام طرح کی عیّاری اَور مکّاری سے بھرا ہُواہے۔ کیا تو خُداوؔند کی سیدھی راہوں کو بگاڑنے سے کبھی نہیں باز آئے گا؟


اَے سامریہؔ! اَپنے بچھڑے نُما بُت کو پھینک دے، میرا قہر اُن کے خِلاف بھڑک اُٹھتا ہے۔ وہ کب تک پاکیزگی سے عاجز رہیں گے؟


دِل سَب چیزوں سے زِیادہ حیلہ باز اَور لاعلاج ہوتاہے، اُس کا راز کون جان سَکتا ہے؟


تمہاری زناکاری اَور پُر شہوت ہنہناہٹ، اَور تمہاری بے حیا جِسم فروشی! اَور پہاڑوں پر اَور میدانوں میں تمہارے مکرُوہ کام مَیں دیکھ چُکا ہُوں۔ اَے یروشلیمؔ، تُجھ پر ہائے، تُو خُود کو کب تک ناپاک رکھے گی؟“


اَے یروشلیمؔ، اَپنے دِل کی بدی کو دھو ڈال تاکہ تُم نَجات پاؤ۔ تُم کب تک اَپنے دِل میں بُرے خیالات کو جگہ دوگے؟


وہ رَوشن ضمیروں سے کہتے ہیں کہ ”اَب اَور رُویا نہ دیکھو!“ اَور نبیوں سے کہتے ہیں، ”ہم پر اَب سچّی نبُوّتیں ظاہر نہ کرو! بَلکہ ہمیں مزیدار باتیں بتاؤ، اَور وہم والی نبُوّتیں کرو۔


اَے لوگو! تُم کب تک میری عظمت کو ندامت میں بدلتے رہوگے؟ تُم کب تک بطالت سے مَحَبّت رکھوگے، اَور جھُوٹے معبُودوں کو ڈھونڈتے رہوگے؟


کیونکہ نبُوّت کی کویٔی بھی بات اِنسان کی اَپنی خواہش سے کبھی نہیں ہُوئی بَلکہ لوگ پاک رُوح کے اِلہام سے خُدا کی طرف سے بولتے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات