Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 23:15 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 چنانچہ قادرمُطلق یَاہوِہ نبیوں کے متعلّق یُوں فرماتے ہیں: ”میں اُنہیں کڑوی غِذا کھانے پر اَور زہریلا پانی پینے پر مجبُور کروں گا، کیونکہ یروشلیمؔ کے نبیوں کی وجہ سے سارے مُلک میں بے دینی پھیلی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

15 اِسی لِئے ربُّ الافواج نبِیوں کی بابت یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں اُن کو ناگدَونا کِھلاؤُں گا اور اِندراین کا پانی پِلاؤُں گا کیونکہ یروشلیِم کے نبیوں ہی سے تمام مُلک میں بے دِینی پَھیلی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 इसलिए रब इन नबियों के बारे में फ़रमाता है, “मैं उन्हें कड़वा खाना खिलाऊँगा और ज़हरीला पानी पिलाऊँगा, क्योंकि यरूशलम के नबियों ने पूरे मुल्क में बेदीनी फैलाई है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 اِس لئے رب اِن نبیوں کے بارے میں فرماتا ہے، ”مَیں اُنہیں کڑوا کھانا کھلاؤں گا اور زہریلا پانی پلاؤں گا، کیونکہ یروشلم کے نبیوں نے پورے ملک میں بےدینی پھیلائی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 23:15
12 حوالہ جات  

ہم یہاں کیوں بیٹھے ہیں؟ آؤ جمع ہو جایٔیں! چلو مُستحکم شہروں کی طرف بھاگ چلیں اَور وہاں ہلاک ہُوں! کیونکہ یَاہوِہ ہمارے خُدا نے ہمیں ہلاکت کے لیٔے نامزد کیا ہے اَور ہمیں زہریلا پانی پینے کو دیا ہے، کیونکہ ہم نے اُن کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔


اِس لیٔے قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھ! میں اِس قوم کو کڑوی غِذا کھانے اَور زہریلا پانی پینے پر مجبُور کروں گا۔


اُنہُوں نے مُجھے کڑوے ساگ پات سے بھر دیا اَور پِت سے مدہوش کر ڈالا۔


اُنہُوں نے میرا محاصرہ کرکے مُجھے تلخی اَور مشقّت سے گھیرلیا ہے۔


اُنہُوں نے میرے کھانے میں پِت مِلا دیا، اَور میری پیاس بُجھانے کے لیٔے مُجھے سِرکہ پِلایا۔


اُس ستارہ کا نام ناگ دُونا یعنی کڑواہٹ ہے۔ اُس سے ایک تہائی پانی کڑوا اَور زہریلا ہو گیا اَور بہت سے لوگ اُس زہریلے پانی کے باعث مَر گیٔے۔


اَور وہاں اُنہُوں نے یِسوعؔ کو مُرمِلا ہُوا انگوری شِیرہ پینے کے لیٔے دیا؛ لیکن آپ نے چکھ کر اُسے پینے سے اِنکار کر دیا۔


مُجھے اَپنی اَذیّت اَور آوارگی، اَور تلخی اَور پِت یاد آتی ہے۔


لہٰذا خبردار! کہیں اَیسا نہ ہو کہ آج تمہارے درمیان کویٔی مَرد یا عورت، کویٔی برادری یا قبیلہ اَیسا ہو جِس کا دِل یَاہوِہ ہمارے خُدا کی طرف سے برگشتہ ہو، اَور وہ جا کر اُن قوموں کے معبُودوں کی عبادت کرنے لگے؛ یا اَیسا نہ ہو کہ تمہارے درمیان کویٔی اَیسی جڑ ہو جو تلخ اَور زہریلا پھل پیدا کرے۔


اِس لیٔے جو نبی بغیر میرے بھیجے میرا نام لے کر نبُوّت کرتے ہیں، اِس مُلک میں نہ تو تلوار چلے گی اَور نہ قحط پڑےگا، اُن کی بابت یَاہوِہ فرماتے ہیں، وُہی نبی تلوار اَور قحط سے ہی ہلاک ہوں گے۔


قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، اُس روز مَیں مُلک سے سارے بُتوں کا نام مٹا دُوں گا اَور کویٔی پھر اُن کو یاد نہ رکھےگا، مَیں جھُوٹے نبیوں اَور ناپاک رُوح دونوں کو مُلک سے خارج کر دُوں گا۔


بَلکہ وہ اَپنے ضِدّی دِلوں پر اُڑے رہے اَور بَعل کے معبُودوں کی پیروی کرتے رہے جِن کی اُن کے آباؤاَجداد نے اُنہیں تعلیم دی تھی۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات