Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 23:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 لیکن مَیں نے یروشلیمؔ کے نبیوں میں اَور بھی ہولناک بات دیکھی، وہ زناکار اَور جھُوٹے ہیں۔ وہ بدکاروں کی حوصلہ اَفزائی کرتے ہیں، تاکہ کویٔی بھی اَپنی بدی سے باز نہ آئے۔ وہ سَب میرے نزدیک سدُومؔ کی مانند ہیں؛ اَور یروشلیمؔ کے باشِندے عمورہؔ کی مانند ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 مَیں نے یروشلیِم کے نبِیوں میں بھی ایک ہَولناک بات دیکھی۔ وہ زِنا کار جُھوٹ کے پیرَو اور بدکاروں کے حامی ہیں یہاں تک کہ کوئی اپنی شرارت سے باز نہیں آتا۔ وہ سب میرے نزدِیک سدُوؔم کی مانِند اور اُس کے باشِندے عمُورؔہ کی مانِند ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 लेकिन जो कुछ मुझे यरूशलम के नबियों में नज़र आता है वह उतना ही घिनौना है। वह ज़िना करते और झूट के पैरोकार हैं। साथ साथ वह बदकारों की हौसलाअफ़्ज़ाई भी करते हैं, और नतीजे में कोई भी अपनी बदी से बाज़ नहीं आता। मेरी नज़र में वह सब सदूम की मानिंद हैं। हाँ, यरूशलम के बाशिंदे अमूरा के बराबर हैं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 لیکن جو کچھ مجھے یروشلم کے نبیوں میں نظر آتا ہے وہ اُتنا ہی گھنونا ہے۔ وہ زنا کرتے اور جھوٹ کے پیروکار ہیں۔ ساتھ ساتھ وہ بدکاروں کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں، اور نتیجے میں کوئی بھی اپنی بدی سے باز نہیں آتا۔ میری نظر میں وہ سب سدوم کی مانند ہیں۔ ہاں، یروشلم کے باشندے عمورہ کے برابر ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 23:14
45 حوالہ جات  

کیونکہ اُنہُوں نے بنی اِسرائیل میں نہایت شرمناک کام کئے، اُنہُوں نے اَپنے پڑوسیوں کی بیویوں کے ساتھ زنا کیا اَور میرا نام لے کر جھُوٹی باتیں کہیں جِن کی مَیں نے اُنہیں اِجازت نہ دی تھی۔ میں یہ جانتا ہُوں اَور اِس بات کا گواہ ہُوں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔


اُس کے نبیوں نے اُس کے اَندر سازش کی اَور جِس طرح ایک گرجنے والا شیر اَپنے شِکار کو چیرپھاڑ ڈالتا ہے؛ اِسی طرح وہ لوگوں کو نگل لیتے ہیں، وہ خزانوں اَور بیش قیمت اَشیا کو چھین لیتے ہیں اَور اُس شہر میں بہت سِی عورتوں کو بِیوہ بنا دیتے ہیں۔


اُس کے سردار رشوت لے کر اِنصاف کرتے ہیں، اُس کے کاہِنؔ قیمت لے کر تعلیم دیتے ہیں، اَور اُس کے نبی رُوپیہ لے کر قِسمت بتاتے ہیں۔ پھر بھی وہ یَاہوِہ کی طرف متوجّہ ہوتے ہیں، ”اَور کہتے ہیں، کیا یَاہوِہ ہمارے درمیان نہیں ہے؟ ہمارے اُوپر کویٔی بُلا نہیں آئے گی۔“


یقیناً میں اُن نبیوں کا بھی مُخالف ہُوں جو جھُوٹے خوابوں کو نبُوّت کہتے ہیں اَور بَیان کرتے ہیں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ ”اَور وہ اَپنی جھُوٹی باتوں سے اَور بکواس سے میرے لوگوں کو گُمراہ کرتے ہیں؛ حالانکہ مَیں نے اُنہیں نہ تو بھیجا نہ اُن کو حُکم دیا؛ لہٰذا اِن لوگوں سے میری قوم کو ذرا بھی فائدہ نہیں ہوگا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”یہ نبی میرا نام لے کر باطِل نبُوّتیں کرتے ہیں، نہ تو مَیں نے اُنہیں بھیجا، اَور نہ ہی مَیں نے اُنہیں حُکم دیا اَور نہ ہی اُن سے کلام کیا۔ وہ تُم لوگوں سے جھُوٹی رُویا کا دعویٰ کرتے، اَپنے ہی دِل کی مکّاری سے نبُوّت کرتے، غیب دانی، بُت پرستی کی صورت میں تُم پر ظاہر کرتے ہیں۔


کیونکہ اُن کے تاکستان سدُومؔ اَور عمورہؔ کے کھیتوں سے ہیں۔ اُن کے انگور زہریلے، اَور اُن کے گُچّھے کڑوے ہیں۔


تَب یَاہوِہ نے فرمایا، ”سدُومؔ اَور عمورہؔ کے خِلاف شور بہت ہی بڑھ گیا ہے اَور اُن کا گُناہ اِس قدر سنگین ہو گیا ہے


لیکن مَیں تُم سے کہتا ہُوں کہ عدالت کے دِن سدُومؔ کا حال تمہارے حال سے زِیادہ قابل برداشت ہوگا۔“


اُس کے نبی مغروُر ہیں؛ وہ دغاباز ہیں۔ اُس کے کاہِنؔ مَقدِس کو ناپاک کرتے ہیں اَور آئین کو مروڑتے ہیں۔


وہ آدمی اُن شہروں کی مانند ہو، جنہیں یَاہوِہ نے نہایت بے رحمی سے تباہ کر دیا۔ کاش کہ وہ صُبح کو ماتم کی آواز سُنے، اَور دوپہر کو جنگ کی للکار۔


سدُومؔ کے لوگ بدکار تھے اَور یَاہوِہ کے خِلاف سنگین گُناہ کیا کرتے تھے۔


لیکن کُتّے، جادُوگر، زناکار، قاتل، بُت پرست اَور جھُوٹ بولنے والے اَور جھُوٹ کو پسند کرنے والے، یہ سَب اُس شہر سے باہر ہی رہ جایٔیں گے۔


مگر بُزدِلوں، بےاِعتقادو، گھِنونوں، قاتلوں، زناکاروں، جادُوگروں، بُت پرستوں اَور سَب جھوٹوں کی جگہ آگ اَور گندھک سے جلنے والی جھیل میں ہوگی۔ یہ دُوسری موت ہے۔“


لیکن اُس حَیوان کو اَور اُس کے ساتھ اُس جھُوٹے نبی کو بھی جِس نے اُس حَیوان کے نام سے معجزانہ نِشان دِکھائے تھے، گِرفتار کر لیا گیا۔ جِس نے اَیسے نِشان دِکھا کر اُن تمام لوگوں کو گُمراہ کیا تھا، جنہوں نے حَیوان کا نِشان لگوایا تھا اَور اُس کے بُت کی پرستش کی تھی۔ وہ دونوں آگ کی اُس جھیل میں زندہ ہی ڈال دئیے گیٔے جو گندھک سے جلتی رہتی ہے۔


اَور اُن کی لاشیں اُس شہر عظیم کے بازار میں پڑی رہیں گی، اُس شہر کو بطور اِستِعارہ سدُومؔ اَور مِصر کا نام دیا گیا ہے جہاں اُن کا خُداوؔند بھی اُسی شہر میں مصلُوب ہُوا تھا۔


اَور اِسی طرح سدُومؔ اَور عمورہؔ اَور اُن کے آس پاس کے شہروں کے لوگ بھی اُن اِسرائیلیوں کی طرح جنسی بدفعلی کرنے لگے تھے، چنانچہ اَبدی آگ کی سزا پا کر ہمارے لیٔے باعث عِبرت ٹھہرے۔


اَور خُدا نے سدُومؔ اَور عمورہؔ کے شہروں کو مُجرم قرار دے کر جَلا کر راکھ کر دیا تاکہ آئندہ زمانہ کے بےدینوں کے لیٔے عِبرت ہو کہ اُن کے ساتھ کیسا سلُوک کیا جایٔےگا۔


یہ باتیں اُن جھُوٹے آدمیوں کی ریاکاری کے باعث ہوں گی جِن کا ضمیر گویا گَرم لوہے سے داغاگیا ہو۔


یَاہوِہ کی طرف سے ملاکیؔ کی مَعرفت سے، بنی اِسرائیل کے لیٔے ایک نبُوّت۔


یعنی اِسرائیل کے وہ نبیوں جنہوں نے یروشلیمؔ کے بارے میں نبُوّت کی اَورجو سلامتی کے نہ ہوتے ہُوئے بھی اُس کے لیٔے سلامتی کی رُویا دیکھتے رہے۔ یہ یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں۔“ ‘


وہ میری توہین کرنے والوں سے کہتے رہتے ہیں، ’یَاہوِہ فرماتے ہیں: تمہاری سلامتی ہوگی۔‘ اَورجو اَپنے دِلوں کی ضِد پر چلتے ہیں اُن سے کہتے ہیں تُمہیں کویٔی ضرر نہ پہُنچے گا۔


چنانچہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دریافت کرو کہ مُختلف قوموں میں سے، کیا کسی نے کبھی اَیسی بات سُنی ہے؟ کنواری اِسرائیل نے نہایت ہی ہولناک کام کیا ہے۔


بُزرگ و مُعزّز ہستیاں سَر ہیں، اَور وہ نبی جو جھُوٹی تعلیم دیتے ہیں، دُم ہیں۔


اگر یہ میری مجلس میں کھڑے رہتے، تو میرا کلام میری قوم کو سُنا پاتے اَور اُنہیں اُن کی بُری روِشوں اَور بداعمالی سے باز رکھتے۔


”جِس دِن سے مَیں نے تُم سے کلام کرنا شروع کیا تھا اُس کے پہلے دِن سے یعنی یُوشیاہؔ کے دَورِ حُکومت سے لے کر آج تک جو مَیں نے تُم سے بنی اِسرائیل، یہُودیؔہ اَور دُوسری تمام قوموں کے متعلّق جو کچھ فرمایاہے، اُسے ایک طُومار لے کر اُس میں وہ سَب کلام درج کر لو۔


جِس طرح سدُومؔ اَور عمورہؔ، اَپنے ہمسائے شہروں کے ساتھ غارت کئے گیٔے،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”اُسی طرح مُلکِ اِدُوم میں کویٔی بشر نہ رہے گا، اَور نہ ہی لوگ وہاں بسیں گے۔


تُم نے مُٹّھی بھر جَو اَور روٹی کے ٹُکڑوں کی خاطِر مُجھے میرے اَپنے لوگوں میں ناپاک ٹھہرایا۔ میرے لوگوں سے جھُوٹ بول کرجو جھُوٹ سُنتے ہیں، تُم نے اُن لوگوں کو مار ڈالا جنہیں مَرنا نہ تھا اَور اُنہیں بچایا جنہیں جینا نہ تھا۔


مَیں نے اِسرائیل کے گھرانے میں ایک ہولناک شَے دیکھی ہے۔ وہاں اِفرائیمؔ جِسم فروشی کرتا ہے اَور اِسرائیل ناپاک ہوتاہے۔


مَیں نے تُم میں سے بعض کو سدُومؔ اَور عمورہؔ کی طرح نِیست و نابود کر دیا۔ تُم اُس جلتی ہُوئی لکڑی کی مانند تھے جو گویا آگ میں سے نکالی گئی ہو، تو بھی تُم میری طرف رُجُوع نہ ہُوئے، یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، اُس روز مَیں مُلک سے سارے بُتوں کا نام مٹا دُوں گا اَور کویٔی پھر اُن کو یاد نہ رکھےگا، مَیں جھُوٹے نبیوں اَور ناپاک رُوح دونوں کو مُلک سے خارج کر دُوں گا۔


تَب یَاہوِہ نے اَپنی طرف سے سدُومؔ اَور عمورہؔ پر آسمان سے جلتی ہُوئی گندھک برسائی۔


اِس طرح اُنہُوں نے اُن شہروں کو اَور سارے میدان کو اُن شہروں کے باشِندوں اَور زمین کی ساری نباتات سمیت غارت کر دیا۔


قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا احابؔ بِن قولایاہؔ اَور صِدقیاہؔ بِن معسیاہؔ کے متعلّق جو میرا نام لے کر: تمہارے درمیان باطِل نبُوّت کرتے ہیں، یُوں فرماتے ہیں سُنو، ”میں اُنہیں شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ کے حوالہ کر دُوں گا اَور وہ اُنہیں تمہاری آنکھوں کے سامنے قتل کر دے گا۔


میرے لوگوں کی سزا سدُومؔ سے بھی سنگین ہے۔ جو پل بھر میں تباہ ہو گیا اَور کویٔی ہاتھ اُس کی مدد کے لیٔے نہ بڑھ پایا۔


یہ سَب یعقوب کی سرکشی اَور اِسرائیل کے گھرانے کے گُناہ کے باعث ہے۔ یعقوب کی سرکشی کیا ہے؟ کیا سامریہؔ نہیں؟ یہُوداہؔ کا اُونچا مقام کیا ہے؟ کیا یروشلیمؔ نہیں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات