Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 23:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 ”سامریہؔ کے نبیوں میں مَیں نے ایک مکرُوہ چیز دیکھی، وہ بَعل کے نام سے نبُوّت کرتے تھے اَور میری قوم بنی اِسرائیل کو گُمراہ کر دیتے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اور مَیں نے سامرِؔیہ کے نبِیوں میں حماقت دیکھی ہے اُنہوں نے بعل کے نام سے نبُوّت کی اور میری قَوم اِسرائیل کو گُمراہ کِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 “मैंने देखा कि सामरिया के नबी बाल के नाम में नबुव्वत करके मेरी क़ौम इसराईल को ग़लत राह पर लाए। यह क़ाबिले-घिन है,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 ”مَیں نے دیکھا کہ سامریہ کے نبی بعل کے نام میں نبوّت کر کے میری قوم اسرائیل کو غلط راہ پر لائے۔ یہ قابلِ گھن ہے،

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 23:13
12 حوالہ جات  

کاہِنوں نے بھی دریافت نہیں کیا، ’یَاہوِہ کہاں ہیں؟‘ آئین کے نِگراں تو مُجھے نزدیکی سے نہیں جانتے تھے؛ رہنماؤں نے بھی مجھ سے بغاوت کی؛ اَور نبیوں نے بھی بَعل معبُود کے نام سے نبُوّت کی، اَور نکمّے بُتوں کی پیروی کی۔


اُن لوگوں کے رہنما اُنہیں گُمراہ کرتے ہیں، اَور جنہیں ہدایت کی گئی وہ بھٹک گیٔے۔


لیکن منشّہ نے بنی یہُوداہؔ اَور یروشلیمؔ کے لوگوں کو یہاں تک گُمراہ کر دیا کہ اُنہُوں نے اُن قوموں سے بھی زِیادہ بدکاری کی جنہیں یَاہوِہ نے بنی اِسرائیل کے سامنے سے نِیست و نابود کر دیا تھا۔


تَب ایلیّاہ نے اُنہیں حُکم دیا، ”بَعل کے نبیوں کو پکڑ لو۔“ اُن میں سے ایک بھی بچ کر نکلنے نہ پایٔے۔ چنانچہ اُنہُوں نے اُنہیں پکڑ لیا اَور ایلیّاہ اُنہیں قیشونؔ کی وادی میں لے گیٔے اَور وہاں اُنہیں قتل کر دیا۔


یقیناً میں اُن نبیوں کا بھی مُخالف ہُوں جو جھُوٹے خوابوں کو نبُوّت کہتے ہیں اَور بَیان کرتے ہیں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ ”اَور وہ اَپنی جھُوٹی باتوں سے اَور بکواس سے میرے لوگوں کو گُمراہ کرتے ہیں؛ حالانکہ مَیں نے اُنہیں نہ تو بھیجا نہ اُن کو حُکم دیا؛ لہٰذا اِن لوگوں سے میری قوم کو ذرا بھی فائدہ نہیں ہوگا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


”جِس دِن سے مَیں نے تُم سے کلام کرنا شروع کیا تھا اُس کے پہلے دِن سے یعنی یُوشیاہؔ کے دَورِ حُکومت سے لے کر آج تک جو مَیں نے تُم سے بنی اِسرائیل، یہُودیؔہ اَور دُوسری تمام قوموں کے متعلّق جو کچھ فرمایاہے، اُسے ایک طُومار لے کر اُس میں وہ سَب کلام درج کر لو۔


تاکہ اَپنے آپ کو جِسم فروشی، اَور پرانی اَور نئی مَے کے حوالہ کر سکیں، جِس سے میرے لوگوں کی دانش جاتی رہے۔


وہ لکڑی کے بُت سے مشورہ لیتے ہیں اَور عصائے الٰہی سے جَواب پاتے ہیں۔ جِسم فروشی کی رُوح اُنہیں گُمراہ کرتی ہے؛ اَور وہ اَپنے خُدا بےوفائی کرتے ہیں۔


یہ سَب یعقوب کی سرکشی اَور اِسرائیل کے گھرانے کے گُناہ کے باعث ہے۔ یعقوب کی سرکشی کیا ہے؟ کیا سامریہؔ نہیں؟ یہُوداہؔ کا اُونچا مقام کیا ہے؟ کیا یروشلیمؔ نہیں؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات