Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 23:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”اُن چرواہوں پر ہائے جو میری چراگاہوں کی بھیڑوں کو ہلاک اَور پراگندہ کر رہے ہیں!“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 خُداوند فرماتا ہے اُن چرواہوں پر افسوس جو میری چراگاہ کی بھیڑوں کو ہلاک و پراگندہ کرتے ہیں!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 रब फ़रमाता है, “उन गल्लाबानों पर अफ़सोस जो मेरी चरागाह की भेड़ों को तबाह करके मुंतशिर कर रहे हैं।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 رب فرماتا ہے، ”اُن گلہ بانوں پر افسوس جو میری چراگاہ کی بھیڑوں کو تباہ کر کے منتشر کر رہے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 23:1
30 حوالہ جات  

چرواہے نادان ہیں وہ یَاہوِہ سے رہنمائی نہیں مانگتے؛ اِس لیٔے وہ کامیاب نہیں ہوتے اَور اُن کی سَب بھیڑیں پراگندہ ہو گئیں۔


یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں کہ اُن احمق نبیوں پر افسوس جنہوں نے کچھ نہیں دیکھا اَور محض اَپنی ہی رُوح کے پیچھے بھٹک جاتے ہیں!


اَور جَب آپ نے ہُجوم کو دیکھا، تو آپ کو اُن پر بڑا ترس آیا، کیونکہ وہ لوگ اُن بھیڑوں کی مانِند بےبس اَور خستہ حال تھے جِن کا کویٔی گلّہ بان نہ ہو۔


تمہارے تمام چرواہوں کو ہَوا اُڑا لے جائے گی، اَور تمہارے سَب رفیق جَلاوطن ہوں گے۔ تَب تُم اَپنی ساری بدی کے لیٔے شرمسار اَور پشیمان ہوگی۔


کیٔی چرواہے نے میرے انگوری باغ کو تباہ کریں گے، اَور میرے کھیتوں کو پامال کریں گے؛ اَور میرے دِل پسند حِصّے کو اُجاڑ کر ویران زمین بنا دیں گے۔


”میری قوم بھٹکی ہُوئی بھیڑوں کی مانند ہیں؛ اُن کے چرواہوں نے اُنہیں گُمراہ کر دیا تھا، اَور اُنہیں پہاڑوں پر مارے مارے پھرنے دیا۔ وہ پہاڑوں اَور ٹیلوں پر بھٹکتے پھرے اَور اَپنی آرامگاہ بھُول گئیں۔


کاہِنوں نے بھی دریافت نہیں کیا، ’یَاہوِہ کہاں ہیں؟‘ آئین کے نِگراں تو مُجھے نزدیکی سے نہیں جانتے تھے؛ رہنماؤں نے بھی مجھ سے بغاوت کی؛ اَور نبیوں نے بھی بَعل معبُود کے نام سے نبُوّت کی، اَور نکمّے بُتوں کی پیروی کی۔


کویٔی مزدُور نہ تو بھیڑوں کو اَپنا سمجھتا ہے نہ اُن کا گلّہ بان ہوتاہے۔ اِس لیٔے جَب وہ بھیڑئے کو آتا دیکھتا ہے تو بھیڑوں کو چھوڑکر بھاگ جاتا ہے۔ تَب بھیڑیا گلّہ پر حملہ کرکے اُسے مُنتشر کر دیتاہے۔


چور صِرف چُرانے، ہلاک کرنے اَور برباد کرنے آتا ہے؛ میں آیا ہُوں کہ لوگ زندگی پائیں اَور کثرت سے پائیں۔


اِس لیٔے اُن چرواہوں سے جو میری قوم کی نگہبانی کرتے ہیں یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: ”چونکہ تُم نے میرے گلّہ کو پراگندہ کیا اَور اُنہیں ہانک کر نکال دیا اَور اُن کی دیکھ بھال نہ کی اِس لیٔے میں تُمہیں تمہارے بُرے اعمال کی سزا دُوں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


اُن کی پروا نہ کرو؛ وہ اَندھے رہنما ہیں۔ اَور اگر ایک اَندھا دُوسرے اَندھے کی رہنمائی کرنے لگے تو وہ دونوں گڑھے میں جا گِریں گے۔“


اَور تُم، اَے میری بھیڑو، میری چراگاہ کی بھیڑو، میرے لوگ ہو اَور مَیں تمہارا خُدا ہُوں۔ یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے۔‘ “


چونکہ تُم پہلو اَور کندھے سے دھکیلتے ہو اَور تمام کمزور بھیڑوں کو اَپنے سینگوں سے مارتے ہو یہاں تک کہ تُم اُنہیں تِتّر بِتّر کر دیتے ہو،


”جِس طرح چور پکڑے جانے پر رُسوا ہوتاہے، اُسی طرح بنی اِسرائیل کا گھرانا، اُن کے بادشاہ، اُن کے اعلیٰ افسران، اُن کے کاہِنؔ اَور اُن کے نبی، سَب کے سَب رُسوا ہوں گے۔


وہ سَب جو مُجھ سے پہلے آئے چور اَور ڈاکُو تھے اِس لیٔے بھیڑوں نے اُن کی نہ سُنی۔


لیکن اگر تُم نہ سُنو، تو تمہارے غُرور کے باعث میں خلوت میں روؤں گا؛ کیونکہ یَاہوِہ کے گلّے اسیری میں چلے جائیں گے، اِس لیٔے میری آنکھیں زار زار روئیں گی، اَور آنسُو بہائیں گی۔


مَیں اُن کو مُقرّرہ عیدوں کے موقعوں پر یروشلیمؔ میں ذبح کئے جانے والے اَن گِنت گلّوں کی مانند بڑھاؤں گا۔ اِس طرح سے کھنڈر بنے ہُوئے شہر لوگوں کے غولوں سے بھر دئیے جایٔیں گے۔ تَب وہ جان لیں گے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔“


یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا:


میرا غضب چرواہوں پر بھڑک رہاہے، اَور مَیں رہنماؤں کو سزا دُوں گا؛ کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ اَپنی ریوڑ یعنی بنی یہُوداہؔ کا خیال کریں گے۔ اَور اُنہیں جنگ میں قابل فخر جنگی گھوڑے کی مانند بنائیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات