Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 22:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 ”مُختلف قوموں کے لوگ اِس شہر کے پاس سے گزریں گے اَور ایک دُوسرے سے پُوچھیں گے، ’یَاہوِہ نے اِس عظیم شہر کا یہ حَشر کیوں کیا؟‘

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اور بُہت سی قَومیں اِس شہر کی طرف سے گُذریں گی اور اُن میں سے ایک دُوسرے سے کہے گا کہ خُداوند نے اِس بڑے شہر سے اَیسا کیوں کِیا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 तब मुतअद्दिद क़ौमों के अफ़राद यहाँ से गुज़रकर पूछेंगे कि रब ने इस जैसे बड़े शहर के साथ ऐसा सुलूक क्यों किया?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 تب متعدد قوموں کے افراد یہاں سے گزر کر پوچھیں گے کہ رب نے اِس جیسے بڑے شہر کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا؟

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 22:8
13 حوالہ جات  

”اَے خُداوؔند آپ صادق ہے لیکن آج کے دِن ہم پشیمان ہیں۔ یعنی بنی یہُوداہؔ، یروشلیمؔ کے باشِندے اَور سبھی اِسرائیلی جو نزدیک ہیں اَور دُور ہیں، ہماری بےوفائی کے باعث آپ نے ہمیں اُن تمام ممالک میں مُنتشر کر دیا ہے۔


رُوئے زمین کے بادشاہ، اَور نہ ہی دُنیا کا کویٔی باشِندہ، یہ یقین کرتا تھا، کہ دُشمن اَور حریف یروشلیمؔ کے پھاٹکوں سے داخل ہو پائیں گے۔


”اَور جَب تُم اِس قوم پر یہ سَب باتیں ظاہر کرو اَور وہ تُم سے پُوچھیں، ’یَاہوِہ نے ہمارے خِلاف اِس قدر بڑی آفت کا حُکم کیوں دیا؟ ہم نے کیا خطا کی ہے؟ ہم نے یَاہوِہ ہمارے خُدا کے خِلاف کون سا گُناہ کیا ہے؟‘


جَب پہرےداروں کا سردار یرمیاہؔ سے مِلا تو اُس نے کہا، ”یَاہوِہ تمہارے خُدا نے یہ مُصیبت اِس جگہ پر مُقرّر کی تھی۔


جَب مَیں تُجھے غیظ و غضب اَور سخت ملامت سے سزا دُوں گا تَب تُو اِردگرد کی قوموں کے لیٔے باعثِ ملامت و مضحکہ اَور مقامِ عِبرت و حیرت ہوگا کیونکہ مَیں یَاہوِہ ہی نے یہ فرمایاہے۔


لیکن اُن میں سے چند لوگوں کو میں تلوار، قحط اَور وَبا سے بچائے رکھوں گا تاکہ جِن قوموں میں وہ جایٔیں وہاں وہ اَپنی مکرُوہ حرکتوں کا اعتراف کریں۔ تَب وہ جان لیں گے کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔“


جَب تُو اُن کے اَخلاق اَور اُن کے اعمال دیکھ لے گا تَب تُجھے تسلّی ہوگی کیونکہ تُو جان لے گا کہ مَیں نے اُس میں کویٔی کام بلاوجہ نہیں کیا، یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں۔“


اَور قومیں جان لیں گی کہ بنی اِسرائیل اَپنے گُناہوں کی وجہ سے جَلاوطن ہوئے تھے کیونکہ اُنہُوں نے مجھ سے بےوفائی کی تھی۔ اِس لیٔے مَیں نے اُن سے اَپنا مُنہ چھُپا لیا اَور اُنہیں اُن کے دُشمنوں کے حوالہ کر دیا اَور وہ سَب تلوار سے مارے گیٔے۔


اِس لئے اَب یَاہوِہ نے اُسے نازل کیا ہے۔ اُنہُوں نے ٹھیک اَپنے قول کے مُطابق کیا۔ کیونکہ تُم لوگوں نے یَاہوِہ کے خِلاف گُناہ کیا اَور اُن کا حُکم نہ مانا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات