Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 22:26 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 میں تُمہیں اَور تمہاری ماں کو جِس نے تُمہیں پیدا کیا، اَیسے غَیر مُلک میں پھینک دُوں گا جہاں تُم میں سے کویٔی پیدا نہ ہُوا تھا اَور وہاں تُم دونوں وفات پاؤگے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

26 ہاں مَیں تُجھے اور تیری ماں کو جِس سے تُو پَیدا ہُؤا غَیر مُلک میں جو تُمہاری زادبُوم نہیں ہے ہانک دُوں گا اور تُم وہِیں مرو گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 मैं तुझे तेरी माँ समेत एक अजनबी मुल्क में फेंक दूँगा। जहाँ तुम पैदा नहीं हुए वहीं वफ़ात पाओगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 مَیں تجھے تیری ماں سمیت ایک اجنبی ملک میں پھینک دوں گا۔ جہاں تم پیدا نہیں ہوئے وہیں وفات پاؤ گے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 22:26
16 حوالہ جات  

نبوکدنضرؔ یہُویاکینؔ کو اسیر کرکے بابیل لے گیا۔ وہ بادشاہ کی ماں، اُس کی بیویوں، اُس کے خواجہ سراؤں اَور مُلک کے اُمرا کو بھی یروشلیمؔ سے بابیل لے گیا۔


”خبردار، اَے مَرد قوی! یَاہوِہ تُجھ پر اَپنی گرفت مضبُوط کریں گے اَور تُجھے دُور پھینک دے گا۔


یہُویاکینؔ اٹھّارہ سال کا تھا جَب وہ بادشاہ بنا اَور اُس نے یروشلیمؔ میں تین ماہ حُکمرانی کی۔ اُس کی ماں کا نام نحُشتاؔ تھا جو یروشلیمؔ کے باشِندے الناتھانؔ کی بیٹی تھی۔


کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”اِس وقت مَیں اِس مُلک کے باشِندوں کو، گویا فلاخن میں رکھ کر دُور پھینک دُوں گا؛ اَور مَیں اُن پر تباہی لاؤں گا، تاکہ وہ اَپنے جُرم کی سزا پائیں۔“


بادشاہ اَور اُس کی مادرِ ملِکہ سے فرما، ”اَپنے شاہی تختوں سے نیچے اُتر آؤ، کیونکہ تمہارے سَروں پر سے تمہارے جلالی تاج، گرا دئیے جایٔیں گے۔“


اِس لیٔے میں تُمہیں اِس مُلک میں سے اُکھاڑ کر ایک اَیسے مُلک میں پھینک دُوں گا جسے نہ تُم نہ تمہارے آباؤاَجداد ہی جانتے تھے اَور وہاں تُم رات دِن غَیر معبُودوں کی پرستش کرتے رہوگے کیونکہ وہاں میں تُم پر اَپنی نظرِ عنایت نہ کروں گا۔‘


تُم اِس مُلک میں کبھی نہ آ پاؤگے جہاں لَوٹنے کی بے پناہ آرزُو رکھتے ہو۔“


میں شاہِ یہُودیؔہ یکونیاہؔ بِن یہُویقیمؔ کو اَور یہُودیؔہ کے دُوسرے تمام جَلاوطن لوگوں کو جو بابیل چلے گیٔے تھے،‘ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ’اِس جگہ واپس لاؤں گا کیونکہ مَیں شاہِ بابیل کا جُوا توڑ ڈالوں گا۔‘ “


یہ خط شاہِ یکونیاہؔ اَور اُس کی مادرِ ملِکہ، شاہی درباری حاکموں، یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے اُمرا، کاریگروں اَور فنکاروں کے جَلاوطن ہوکر یروشلیمؔ سے چلے جانے کے بعد بھیجا گیا تھا۔


تَب بنی یہُوداہؔ کے باقی بچے ہُوئے لوگوں میں سے جو مِصر میں آباد ہونے کو گیٔے تھے، اُن میں سے کوئی بھی نہ بچے گا اَور نہ باقی رہے گا کہ وہ مُلکِ یہُودیؔہ کی سرزمین میں واپس آئے، جہاں واپس آکر آباد ہونے کے وہ مُشتاق ہیں؛ صِرف چند پناہ گیروں کے علاوہ اُن میں سے کویٔی بھی واپس نہ آنے پایٔےگا۔“


شاہِ یہُودیؔہ یہُویاکینؔ کی جَلاوطنی کے سینتیسویں سال کے بارہویں مہینے کے ستّائیسویں دِن، جَب شاہِ بابیل اوِیل مرُودکؔ بادشاہ بنا تو اُس نے اَپنے پہلے سال میں شاہِ یہُودیؔہ یہُویاکینؔ کو قَید سے رہا کر دیا۔


چنانچہ یہُویاکینؔ نے اَپنے قَیدخانہ کے کپڑے اُتار دئیے اَور تاعمر باقاعدہ شاہی دسترخوان پر شاہِ بابیل کے ساتھ کھانا کھاتا رہا۔


اَور عمر بھر اُسے شاہِ بابیل کی طرف سے روزمرّہ کے خرچہ کے لئے روزانہ وظیفہ ملتا رہا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات