Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 22:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ’اَے داویؔد کے تخت پر تخت نشین شاہِ یہُودیؔہ، تُم جو اَپنے حاکموں اَور اَپنے لوگوں کے ساتھ اِن پھاٹکوں سے داخل ہوتے ہو، یَاہوِہ کا کلام سُنو،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 اور کہہ اَے شاہِ یہُوداؔہ جو داؤُد کے تخت پر بَیٹھا ہے! خُداوند کا کلام سُن۔ تُو اور تیرے مُلازِم اور تیرے لوگ جو اِن دروازوں سے داخِل ہوتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 ‘ऐ यहूदाह के बादशाह, रब का फ़रमान सुन! ऐ तू जो दाऊद के तख़्त पर बैठा है, अपने मुलाज़िमों और महल के दरवाज़ों में आनेवाले लोगों समेत मेरी बात पर ग़ौर कर!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ’اے یہوداہ کے بادشاہ، رب کا فرمان سن! اے تُو جو داؤد کے تخت پر بیٹھا ہے، اپنے ملازموں اور محل کے دروازوں میں آنے والے لوگوں سمیت میری بات پر غور کر!

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 22:2
18 حوالہ جات  

وہ عظیم ہوں گے اَور خُداتعالیٰ کا بیٹا کہلایٔیں گے۔ خُداوؔند خُدا اُن کے باپ حضرت داویؔد کا تخت اُنہیں دے گا،


کیونکہ اگر تُم اِن اَحکام پر احتیاط سے عَمل کروگے تو داویؔد کے تخت پر تخت نشین بادشاہ، اَپنے حاکموں اَور لوگوں کے ساتھ، رتھوں اَور گھوڑوں پر سوار ہوکر اِس محل کے پھاٹکوں سے داخل ہوں گے۔


اُس کی سلطنت کے اِقبال اَور سلامتی کی اِنتہا نہ ہوگی۔ وہ داویؔد کے تخت اَور اُس کی مملکت پر اِس وقت سے لے کر اَبد تک حُکومت کریں گے۔ اَور اُسے عدل اَور راستی کے ساتھ قائِم کرکے برقرار رکھےگا۔ قادرمُطلق یَاہوِہ کی غیّوری اُسے اَنجام دے گی۔


اَے سدُومؔ کے حُکمرانو، یَاہوِہ کا کلام سُنو؛ اَے عمورہؔ کے لوگو، ہمارے خُدا کی ہدایات پر کان لگاؤ۔


اِس لئے اَب تُم یَاہوِہ کا کلام سُن، تُم کہتے ہو، ” ’بنی اِسرائیل کے خِلاف نبُوّت نہ کر، اَور بنی اِصحاقؔ کے خِلاف کلام کرنا بند کر۔‘


” ’اِس لیٔے اَے چرواہو! یَاہوِہ کا کلام سُنو یَاہوِہ خُدا فرماتے ہیں:


اِس لیٔے یَاہوِہ شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ کے متعلّق یُوں فرماتے ہیں، اُس کی نَسل میں سے کویٔی بھی داویؔد کے تخت پر نہ بیٹھ پایٔےگا۔ اَور اُس کی لاش باہر اَیسی پھینک دی جائے گی، جو دِن کو گرمی میں اَور رات کو پالے میں پڑی رہے گی۔


اِس لیٔے اَے تمام جَلاوطنوں، جنہیں مَیں نے یروشلیمؔ سے بابیل روانہ کیا ہے، تُم یَاہوِہ کا کلام سُنو۔


اَور فرمانا، ’اَے شاہانِ یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں، یَاہوِہ کا کلام سُنو۔ قادرمُطلق یَاہوِہ بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، دیکھو میں اِس مقام پر ایک اَیسی آفت نازل کرنے والا ہُوں، کہ جو کوئی اُس کی خبر سُنے اُس کے کان بھنّنا جائیں گے۔


بادشاہ اَور اُس کی مادرِ ملِکہ سے فرما، ”اَپنے شاہی تختوں سے نیچے اُتر آؤ، کیونکہ تمہارے سَروں پر سے تمہارے جلالی تاج، گرا دئیے جایٔیں گے۔“


”یَاہوِہ کے گھر کے پھاٹک پر کھڑے ہو جاؤ اَور وہاں اِس پیغام کی مُنادی کرو: ” ’اَے یہُودیؔہ کے سَب لوگوں، تُم جو یَاہوِہ کی عبادت کرنے کے لیٔے اِن پھاٹکوں سے داخل ہوتے ہو، یَاہوِہ کا کلام سُنو۔


چنانچہ اَے ٹھٹّھا کرنے والو جو یروشلیمؔ کے لوگوں پر حُکمرانی کرتے ہو، یَاہوِہ کا کلام سُنو۔


میکایاہؔ نے اَپنی بات جاری رکھتے ہُوئے کہا، ”لہٰذا یَاہوِہ کا کلام سُنو، مَیں نے یَاہوِہ کو اَپنے تخت پر بیٹھے اَور تمام آسمانی فَوج کو اُن کے داہنی اَور بائیں طرف کھڑے دیکھا۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”شاہِ یہُودیؔہ کے محل میں جاؤ اَور وہاں یہ پیغام سُناؤ:


”یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ کے پاس جاؤ اَور اُس سے کہو، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، میں یہ شہر شاہِ بابیل کے حوالہ کرنے کو ہُوں اَور وہ اُسے جَلا ڈالے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات