Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 22:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 اُسے گدھے کی طرح دفن کیا جائے گا۔ اُسے گھسیٹ کر یروشلیمؔ کے پھاٹکوں کے باہر، پھینک دیا جائے گا۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 اُس کا دفن گدھے کا سا ہو گا۔ اُس کو گھسِیٹ کر یروشلیِم کے پھاٹکوں کے باہر پھینک دیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 इसके बजाए उसे गधे की तरह दफ़नाया जाएगा। लोग उसे घसीटकर बाहर यरूशलम के दरवाज़ों से कहीं दूर फेंक देंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 اِس کے بجائے اُسے گدھے کی طرح دفنایا جائے گا۔ لوگ اُسے گھسیٹ کر باہر یروشلم کے دروازوں سے کہیں دُور پھینک دیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 22:19
13 حوالہ جات  

اِس لیٔے یَاہوِہ شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ کے متعلّق یُوں فرماتے ہیں، اُس کی نَسل میں سے کویٔی بھی داویؔد کے تخت پر نہ بیٹھ پایٔےگا۔ اَور اُس کی لاش باہر اَیسی پھینک دی جائے گی، جو دِن کو گرمی میں اَور رات کو پالے میں پڑی رہے گی۔


اِس لیٔے تُم روزہ کے دِن یَاہوِہ کے بیت المُقدّس میں جاؤ اَور یَاہوِہ کا کلام جو تُم نے مُجھ سے سُن کر اِس طُومار میں لِکھ دیا ہے، اُسے طُومار میں سے لوگوں کو پڑھ کر سُنانا، اَور جتنے لوگ یہُودیؔہ کے تمام شہروں سے آئے ہوں گے، یہ کلام اُنہیں بھی پڑھ کر سُنانا۔


”اَور مَیں چار قِسم کے غارت گروں کو اُن پر مُسلّط کروں گا۔“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مار ڈالنے کے لیٔے تلوار، لاشیں گھسیٹنے کے لیٔے کُتّے اَور اُنہیں کھانے اَور تباہ کرنے کے لیٔے ہَوا کے پرندے اَور زمین کے جنگلی جانور۔


تَب شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ نے اُس پر حملہ کیا اَور اُسے بابیل لے جانے کے لیٔے کانسے کی بیڑیاں پہنا دیں۔


لیکن جَب وہ اُسے دفن کرنے کی غرض سے باہر نکلے تو اُنہیں اِیزبِلؔ کی کھوپڑی، اُس کے پاؤں اَور ہاتھوں کے سِوا اَور کچھ نہ مِلا۔


” ’اِس وجہ سے میں یرُبعامؔ کے گھرانے پر مُصیبت نازل کرنے والا ہُوں اَور مَیں یرُبعامؔ کے خاندان سے ہر ایک مَرد کو خواہ وہ اِسرائیل میں غُلام ہو یا آزاد ہو، فنا کر دوں گا۔ اَور مَیں یرُبعامؔ کے خاندان کا اُسی طرح سے صفایا کر دُوں گا جِس طرح لوگ گوبر کو جَلا کر اُس کی راکھ کو پھینک دیتے ہیں۔


یہُویقیمؔ پچّیس سال کا تھا جَب وہ بادشاہ بنا اَور اُس نے گیارہ سال تک یروشلیمؔ پر حُکمرانی کی۔ اُس کی ماں کا نام زیبِدہؔ تھا جو روماہؔ کے باشِندے پِدائیاہؔ کی بیٹی تھی۔


اَور یہُویقیمؔ اَپنے آباؤاَجداد کے ساتھ سو گیا اَور اُس کا بیٹا یہُویاکینؔ اُس کی جگہ پر بادشاہ بنا۔


اگر کسی آدمی کے سَو بچّے ہُوں اَور وہ برسوں تک زندہ رہے تاہم خواہ وہ کتنا ہی عرصہ زندہ رہے، اگر وہ اَپنی خُوشحالی سے لُطف اَندوز نہیں ہو سَکتا اَور اُس کی مُناسب تجہیزوتکفین نہیں ہوتی تو میں کہتا ہُوں کہ ماں کے پیٹ سے ہی مَرا ہُوا پیدا ہونے والا بچّہ اُس سے زِیادہ اَچھّا ہے۔


اَور اُنہیں سُورج، چاند اَور دیگر اجرامِ فلکی کے سامنے پھیلا دیا جائے گا جِن سے وہ مَحَبّت رکھتے، جِن کی خدمت کرتے، جِن کی پیروی کرتے اَور جِن سے صلاح لیتے اَور جِن کی عبادت کرتے تھے۔ اِن ہڈّیوں کو نہ تو وہ جمع کریں گے اَور نہ ہی دفنائی جایٔیں گی بَلکہ وہ فُضلہ کی مانند زمین پر پڑی رہیں گی۔


تَب اُس کے اِردگرد کے علاقوں سے، مُختلف قومیں اُس کے خِلاف نکل آئیں۔ اُنہُوں نے اُس کے لیٔے اَپنے جال پھیلایا، اَور وہ اُن کے گڑھے میں پھنس گیا۔


تُم کھُلے میدان میں گِر جاؤگے کیونکہ یہ مَیں نے کہا ہے۔ یُوں یَاہوِہ قادر نے فرمایاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات