Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 22:14 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 وہ کہتاہے، ’میں اَپنے لیٔے ایک عالیشان محل تعمیر کراؤں گا، جِس میں نہایت وسیع اَور فراخ بالاخانے ہوں گے۔‘ چنانچہ وہ اُس میں بڑی بڑی کھڑکیاں، اَور اُن میں دیودار کی چوکھٹ بِٹھاتا ہے، اَور اُسے سُرخ رنگ سے آراستہ کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

14 جو کہتا ہے مَیں اپنے لِئے بڑا مکان اور ہوادار بالاخانہ بناؤُں گا اور وہ اپنے لِئے جھنجھریاں بناتا ہے اور دیودار کی لکڑی کی چھت لگاتا ہے اور اُسے شنگرفی کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 वह कहता है, ‘मैं अपने लिए कुशादा महल बनवा लूँगा जिसकी दूसरी मनज़िल पर बड़े बड़े कमरे होंगे। मैं घर में बड़ी खिड़कियाँ बनवाकर दीवारों को देवदार की लकड़ी से ढाँप दूँगा। इसके बाद मैं उसे सुर्ख़ रंग से आरास्ता करूँगा।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 وہ کہتا ہے، ’مَیں اپنے لئے کشادہ محل بنوا لوں گا جس کی دوسری منزل پر بڑے بڑے کمرے ہوں گے۔ مَیں گھر میں بڑی کھڑکیاں بنوا کر دیواروں کو دیودار کی لکڑی سے ڈھانپ دوں گا۔ اِس کے بعد مَیں اُسے سرخ رنگ سے آراستہ کروں گا۔‘

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 22:14
13 حوالہ جات  

تو بادشاہ نے ناتنؔ نبی سے کہا، ”اِدھر مَیں ہُوں جو دیودار کی لکڑی کے محل میں رہتا ہُوں اَور اُدھر خُدا کا صندُوق ہے جو خیمہ میں رکھا گیا ہے۔“


”کیا تمہارے لیٔے خُود پکّی چھت گھروں میں رہنے کا یہ وقت ہے، جَب کہ بیت المُقدّس ویران پڑا ہے؟“


اِدُوم کہہ سَکتا ہے، ”حالانکہ ہم برباد تو ہو گئے ہیں لیکن اَپنی ویران جگہوں کو پھر سے تعمیر کریں گے۔“ لیکن قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”وہ تعمیر تو کر سکتے ہیں لیکن مَیں پھر ڈھا دُوں گا۔ اَور اُن کا مُلک بدکاری کی سرزمین کہلائے گا۔ اَور وہ اَیسے لوگ ہوں گے جِن پر یَاہوِہ کا قہر ہمیشہ قائِم رہے گا۔


تَب اُس نے کہا، ”کیا یہ وہ عظیم بابیل نہیں جسے مَیں نے اَپنی جلیلُ القدر قُدرت کے بَل پر شاہی محل کے طور پر تعمیر کیا تاکہ یہ میرے جاہ و جلال کی عظمت ہو؟“


تمام لوگ اُسے جانیں گے یعنی بنی اِفرائیمؔ اَور اہلِ سامریہؔ جو بڑے تکبُّر اَور سخت دِلی سے کہتے ہیں۔


ہمارے گھر کے شہتیر دیودار کے ہیں؛ اَور ہماری چھت کی کڑیاں صنوبر کی ہیں۔


پہلے اَپنا باہر کا کام پُورا کر لو اَور کھیتوں کا کام بھی ختم کر لو، اَور اُس کے بعد اَپنے لیٔے گھر تعمیر کرنا۔


جھگڑا پسند کرنے والا گُناہ کو بھی پسند کرتا ہے؛ اَور اُونچا دروازہ بنانے والا تباہی کو دعوت دیتاہے۔


بادشاہ نے بڑے کمرے کی چھت صنوبر کے تختوں سے پَٹوائی اَور اُسے خالص سونے سے منڈھوایا اَور کھجور کے درختوں اَور زنجیروں کے نقوش سے اُسے آراستہ کیا۔


”لیکن وہ اَور زِیادہ زناکاری کرتی گئی۔ اُس نے دیوار پر تصویریں دیکھیں جو لال رنگ میں رنگی ہُوئی کَسدیوں کی تصویریں تھیں،


یَاہوِہ قادر نے اَپنی ہی ذات کی قَسم کھائی ہے، اَور یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا یہ اعلان کرتے ہیں، مَیں یعقوب کے غُرور سے عداوت رکھتا ہُوں اُس کے شاہی محلوں سے مُجھے نفرت ہے؛ مَیں اِس شہر اَور اِس کے باشِندوں کو اَور اِس کی سبھی چیزوں کو اُس کے دُشمنوں کے حوالہ کر دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات