Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 22:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 مرحُوم بادشاہ کے لیٔے مت روؤ، نہ اُن کی رحلت کا غم کرو؛ بَلکہ اُس زندہ بادشاہ کے لیٔے زار زار روؤ جو جَلاوطن ہو چُکے ہیں، کیونکہ وہ کبھی واپس نہ لَوٹیں گے، نہ اَپنا وطن پھر سے دیکھ پائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 مُردہ پر نہ رو نہ نَوحہ کرو مگر اُس پر جو چلا جاتا ہے زار زار نالہ کرو کیونکہ وہ پِھر نہ آئے گا نہ اپنے وطن کو دیکھے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 इसलिए गिर्याओ-ज़ारी न करो कि यूसियाह बादशाह कूच कर गया है बल्कि उस पर मातम करो जिसे जिलावतन किया गया है, क्योंकि वह कभी वापस नहीं आएगा, कभी अपना वतन दुबारा नहीं देखेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 اِس لئے گریہ و زاری نہ کرو کہ یوسیاہ بادشاہ کوچ کر گیا ہے بلکہ اُس پر ماتم کرو جسے جلاوطن کیا گیا ہے، کیونکہ وہ کبھی واپس نہیں آئے گا، کبھی اپنا وطن دوبارہ نہیں دیکھے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 22:10
19 حوالہ جات  

شلُّومؔ بِن یُوشیاہؔ بِن کے متعلّق جو شاہِ یہُودیؔہ کی حیثیت سے اَپنے باپ کا جانشین ہُوا تھا اَور اِس جگہ سے چلا گیا، یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”وہ پھر کبھی لَوٹ کر نہ آئے گا۔


اِس لیٔے مَیں نے مُردوں کو جو مَر چُکے ہیں، اُن زندوں سے جو ابھی مَوجُود ہیں، زِیادہ مُبارک سمجھا۔


تلوار سے قتل ہونے والوں کا حال بھُوکوں مرنے والوں سے بہتر ہے؛ کیونکہ کھیت سے اناج نہ مِلنے کی وجہ سے وہ کُڑھ کُڑھ کر ہلاک ہو جاتے ہیں۔


صادق ہلاک ہوتے ہیں، اَور کویٔی اِس بات کو خاطِر میں نہیں لاتا؛ خُداپرست اُٹھا لیٔے جاتے ہیں، اَور کویٔی نہیں سمجھتا کہ راستباز اِس لیٔے اُٹھا لیٔے جاتے ہیں تاکہ وہ آفت سے بچ سکیں۔


چنانچہ سُنو! میں تُمہیں تمہارے آباؤاَجداد کے ساتھ مِلا دُوں گا اَور تُم سلامتی کے ساتھ قبر میں اُتارے جاؤگے اَور تمہاری آنکھیں اُس تمام آفت کو نہ دیکھ پائیں گی جو میں اِس جگہ پر اَور یہاں کے باشِندوں پر لانے والا ہُوں۔‘ “ تَب اُنہُوں نے لَوٹ کر بادشاہ کو حُلدہؔ نبیّہ کا یہ پیغام سُنایا۔


یِسوعؔ نے مُڑ کر اُن سے کہا، ”اَے یروشلیمؔ کی بیٹیوں! میرے لیٔے مت روؤ؛ بَلکہ اَپنے لیٔے اَور اَپنے بچّوں کے لیٔے روؤ۔


چنانچہ یَاہوِہ شاہِ یہُودیؔہ یہُویقیمؔ بِن یُوشیاہؔ کے متعلّق یُوں فرماتے ہیں: ”جَیسے لوگ یہ کہہ کر ماتم کرتے ہیں! ’ہائے میرے بھایٔی! ہائے میری بہن!‘ وَیسے وہ یہُویقیمؔ کے لئے نہ کریں گے، ’ہائے میرے آقا! ہائے تمہارا جلال! کہہ کر ماتم کریں گے!‘


تَب شاہِ مِصر نے یہُوآحازؔ کے بھایٔی اِلیاقیؔم کو یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کا بادشاہ بنا دیا اَور اِلیاقیؔم کا نام بدل کر یہُویقیمؔ رکھا۔ مگر نِکوہؔ اِلیاقیؔم کے بھایٔی یہُوآحازؔ کو پکڑکر مِصر لے گیا۔


اَور نہ کویٔی شخص مُردوں کی خاطِر ماتم کرنے والوں کو تسلّی دینے کے لیٔے کھانا کھِلائے گا۔ اَور نہ کوئی والدین کی موت پر کسی کو تسلّی دینے کے لیٔے اُنہیں غم کم کرنے کے لیٔے مَے پلائے گا۔


”پھر اُن سے کہنا کہ قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا فرماتے ہیں، ’پیو اَور متوالے ہو جاؤ اَور قَے کرو اَور گِر پڑو اَور پھر کبھی نہ اُٹھو، یہ اُس تلوار کی وجہ سے ہوگا جو مَیں تمہارے درمیان چلاؤں گا۔‘


میں شاہِ یہُودیؔہ یکونیاہؔ بِن یہُویقیمؔ کو اَور یہُودیؔہ کے دُوسرے تمام جَلاوطن لوگوں کو جو بابیل چلے گیٔے تھے،‘ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ’اِس جگہ واپس لاؤں گا کیونکہ مَیں شاہِ بابیل کا جُوا توڑ ڈالوں گا۔‘ “


کیونکہ قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ’جِس طرح میرا غُصّہ اَور قہر اُن لوگوں پر اُنڈیلا گیا جو یروشلیمؔ میں رہتے تھے اُسی طرح سے جَب تُم مِصر جاؤگے تَب میرا قہر تُم لوگوں پر اُنڈیلا جائے گا۔ تُم لعنت و حیرت اَور ملامت اَور طَعنہ زنی کا باعث ہوگے اَور تُم پھر کبھی یہ جگہ دیکھ نہ پاؤگے۔‘


تَب بنی یہُوداہؔ کے باقی بچے ہُوئے لوگوں میں سے جو مِصر میں آباد ہونے کو گیٔے تھے، اُن میں سے کوئی بھی نہ بچے گا اَور نہ باقی رہے گا کہ وہ مُلکِ یہُودیؔہ کی سرزمین میں واپس آئے، جہاں واپس آکر آباد ہونے کے وہ مُشتاق ہیں؛ صِرف چند پناہ گیروں کے علاوہ اُن میں سے کویٔی بھی واپس نہ آنے پایٔےگا۔“


”اَے آدمؔ زاد، میں تیری راحتِ چشم کو ایک ہی ضرب میں تُجھ سے جُدا کرنے کو ہُوں لیکن تُو نہ تو ماتم کرنا، نہ رونا اَور نہ آنسُو بہانا۔


یُوشیاہؔ بادشاہ کے ایّام سلطنت میں شاہِ مِصر فَرعوہؔ، نِکوہؔ شاہِ اشُور کی مدد کرنے کے لیٔے دریائے فراتؔ کو گیا۔ اَور یُوشیاہؔ بادشاہ جنگ میں اُس کا مُقابلہ کرنے کے لیٔے نِکلا لیکن نِکوہؔ نے مگِدّوؔ میں اُسے دیکھتے ہی قتل کر دیا۔


تُم اِس مُلک میں کبھی نہ آ پاؤگے جہاں لَوٹنے کی بے پناہ آرزُو رکھتے ہو۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات