Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 21:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 یہ کلام یَاہوِہ کی جانِب سے یرمیاہؔ پر اُس وقت نازل ہُوا جَب شاہِ صِدقیاہؔ نے پشحُورؔ بِن ملکیاہؔ اَور کاہِنؔ صفنیاہؔ بِن معسیاہؔ کو اُس کے پاس بھیجا تھا۔ اُنہُوں نے درخواست کی،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 وہ کلام جو خُداوند کی طرف سے یَرمِیاؔہ پر نازِل ہُؤا جب صِدقِیاہ بادشاہ نے فشحُور بِن ملکیاہ اور صفنیاؔہ بِن معسیاؔہ کاہِن کو اُس کے پاس یہ کہنے کو بھیجا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 एक दिन सिदक़ियाह बादशाह ने फ़शहूर बिन मलकियाह और मासियाह के बेटे सफ़नियाह इमाम को यरमियाह के पास भेज दिया। उसके पास पहुँचकर उन्होंने कहा,

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 ایک دن صِدقیاہ بادشاہ نے فشحور بن ملکیاہ اور معسیاہ کے بیٹے صفنیاہ امام کو یرمیاہ کے پاس بھیج دیا۔ اُس کے پاس پہنچ کر اُنہوں نے کہا،

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 21:1
20 حوالہ جات  

البتّہ صِدقیاہؔ بادشاہ نے یہُوکُولؔ بِن شلمیہؔ کو اَور صفنیاہؔ بِن معسیاہؔ کاہِنؔ کے ساتھ یرمیاہؔ نبی کے پاس یہ پیغام لے کر بھیجا: ”براہِ کرم یَاہوِہ ہمارے خُدا سے ہمارے حق میں دعا کریں۔“


”قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، اِس لئے کہ تُم نے اَپنے ہی نام سے یروشلیمؔ کے باشِندوں کے نام اَور صفنیاہؔ بِن معسیاہؔ کاہِنؔ اَور دُوسرے تمام کاہِنوں کو خُطوط بھیجے ہیں۔ جِن میں یہ لِکھا گیا تھا،


اِس کے بعد پہرےداروں کے سردار نے اعلیٰ کاہِن سِرایاہؔ اَور کاہِنؔ ثانی صفنیاہؔ کو اَور بیت المُقدّس کے تینوں دربانوں کو گِرفتار کیا۔


پھر شفطیاہؔ بِن متّانؔ اَور گِدلیاہؔ بِن، پشحُورؔ اَور یُوکُلؔ یا یہُوکُولؔ بِن شلمیہؔ اَور پشحُورؔ بِن ملکیاہؔ نے وہ باتیں سُنیں جو یرمیاہؔ سَب لوگوں سے بَیان کر رہے تھے،


شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ نے صِدقیاہؔ بِن یُوشیاہؔ کو یہُودیؔہ کا بادشاہ مُقرّر کیا جو کونیاہؔ بِن یہُویقیمؔ کی جگہ بادشاہت کرنے لگا۔


عدایاہؔ بِن یروحامؔ بِن پشحُورؔ بِن ملکیاہؔ؛ اَور معسی بِن عدی ایل بِن یحزیراہؔ بِن مِشُلّامؔ بِن مسلّمیتؔ بِن اِمّیرؔ۔


اَور اُن کے ساتھی جو ہیکل میں کام کرتے تھے، 822 آدمی؛ عدایاہؔ بِن یروحامؔ بِن پِلائییاہؔ بِن امصیؔ بِن زکریاؔہ بِن پشحُورؔ بِن ملکیاہؔ


یُوشیاہؔ کے بیٹے: پہلوٹھا یوحانانؔ، دُوسرا یہُویقیمؔ، تیسرا صِدقیاہؔ، اَور چوتھا شلُّومؔ۔


چنانچہ یَاہوِہ اُن پر حملہ کرنے کو شاہِ بابیل کو لے آئے، جِس نے اُن کے جَوانوں کو پاک مَقدِس ہی کے اَندر تلوار سے قتل کر دیا؛ اَور بادشاہ نے کسی نوجوان مَرد یا عورت، بُوڑھے اَور عمر رسیدہ کو نہ چھوڑا۔ خُدا نے اُن سَب کو نبوکدنضرؔ کے ہاتھ میں دے دیا۔


صفنیاہؔ کاہِنؔ نے وہ خط یرمیاہؔ نبی کو پڑھ کر سُنایا۔


”یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: شاہِ یہُودیؔہ سے جِس نے تُمہیں مُجھ سے دریافت کرنے کے لیٔے بھیجا ہے یہ کہہ، ’فَرعوہؔ کا لشکر جو تمہاری اِمداد کے لیٔے چڑھ آیا ہے اَپنے مُلک مِصر کو واپس چلا جائے گا۔


اُس کے بعد صِدقیاہؔ بادشاہ نے اُسے آزاد کیا اَور اُسے محل میں بُلاکر پوشیدگی میں دریافت کیا، ”کیا یَاہوِہ کی طرف سے کویٔی کلام نازل ہُواہے؟“ یرمیاہؔ نے فرمایا، ”ہاں، یہ کہ آپ شاہِ بابیل کے حوالہ کر دیئے جائیں گے۔“


تَب صِدقیاہؔ بادشاہ نے یرمیاہؔ نبی کے پاس پیغام بھیجا اَور اُسے یَاہوِہ کے بیت المُقدّس کے تیسرے مدخل پر اَپنے پاس بُلایا؛ بادشاہ نے یرمیاہؔ سے فرمایا، ”میں تُم سے کچھ پُوچھنا چاہتا ہُوں، مُجھ سے کچھ بھی پوشیدہ نہ رکھ۔“


”اِس کِتاب میں ہماری بابت جو لِکھا ہے، اُس کے بارے میں، میری طرف سے، عوام کی طرف سے، اَور سارے یہُوداہؔ کی طرف سے بیت المُقدّس میں جا کر یَاہوِہ کی مرضی دریافت کرو۔ کیونکہ یَاہوِہ کا بڑا غضب ہم پر اِسی سبب سے نازل ہُواہے؛ کیونکہ ہمارے آباؤاَجداد نے اِس کِتاب میں درج حُکموں کی تعمیل نہ کی اَورجو کچھ اِس میں ہمارے لئے لِکھا ہے اُس کے مُطابق عَمل نہیں کیا۔“


اَور اُنہیں یَاہوِہ کے گھر میں لاکر یگِدلیاہؔ کے بیٹے حنانؔ جو ایک مَرد خُدا تھا، اُس کے کمرے میں لے آیا۔ جو حاکم کے کمرہ کے نزدیک دربان معسیاہؔ بِن شلُّومؔ کے کمرے کے اُوپر تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات