Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 20:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 میں رِحم سے باہر ہی کیوں نِکلا، کہ رنج و غم دیکھوں اَور اَپنے دِن رُسوائی میں گزاروں؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 مَیں پَیدا ہی کیوں ہُؤا کہ مشقّت اور رنج دیکُھوں اور میرے دِن رُسوائی میں کٹیں؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 मैं क्यों माँ के पेट में से निकला? क्या सिर्फ़ इसलिए कि मुसीबत और ग़म देखूँ और ज़िंदगी के इख़्तिताम तक रुसवाई की ज़िंदगी गुज़ारूँ?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 مَیں کیوں ماں کے پیٹ میں سے نکلا؟ کیا صرف اِس لئے کہ مصیبت اور غم دیکھوں اور زندگی کے اختتام تک رُسوائی کی زندگی گزاروں؟

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 20:18
27 حوالہ جات  

”خُدا مُصیبت زدوں کو رَوشنی، اَور تلخ جان والوں کو زندگی کیوں عطا کرتے ہیں،


مَیں ہی وہ شخص ہُوں جِس نے یَاہوِہ کے غضب کے عصا سے مُصیبت اُٹھائی۔


”اِنسان جو عورت سے پیدا ہوتاہے، چند روزہ ہے اَور مُصیبت کا مارا ہُوا بھی۔


آپ میری ذِلّت، رُسوائی اَور شرمندگی سے واقف ہیں؛ میرے سارے دُشمن آپ کے سامنے ہیں۔


چنانچہ آؤ! ہم خیمہ کی حُدوُد سے باہر نکل کر اُس کے پاس چلیں اَور اُس کی ذِلّت میں شریک ہوں۔


اَور ایمان کے بانی اَور کامِل کرنے والے یِسوعؔ پر اَپنی نظریں جمائے رکھیں جِس نے اُس خُوشی کے لیٔے جو اُن کی نظروں کے سامنے تھی، شرمندگی کی پروا نہ کرتے ہویٔے صلیبی موت کا دُکھ سہا اَور خُدا کے داہنی طرف تخت نشین ہیں۔


بعض لوگوں کا مذاق اُڑایا گیا اَور اُنہیں کوڑے مارے گیٔے، بعض زنجیروں میں جکڑے اَور قَیدخانوں میں ڈالے گیٔے۔


چنانچہ تُمہیں اِس وقت بڑے صبر سے کام لیناہے تاکہ تُم خُدا کی مرضی پُوری کرکے وعدہ کی ہویٔی چیز حاصل کرو۔


اِسی وجہ سے میں دُکھ اُٹھا رہا ہُوں اَور دُکھ اُٹھانے سے شرمندہ نہیں ہُوں، کیونکہ جِس پر مَیں نے یقین کیا ہے، اُسے جانتا ہُوں اَور مُجھے پُورا یقین ہے کہ وہ میری اَمانت کو عدالت کے دِن تک محفوظ رکھنے کے قابل ہے۔


رسول مَجلِس عامہ سے چلے گیٔے، وہ اِس بات پر خُوش تھے کہ خُداوؔند کے نام کی خاطِر بے عزّت ہونے کے لائق تو سمجھے گیٔے۔


میں تُم سے سچ سچ کہتا ہُوں، تُم روؤگے اَور ماتم کروگے لیکن دُنیا کے لوگ خُوشی منائیں گے۔ تُم غمگین تو ہوگے، لیکن تمہارا غم خُوشی میں بدل جائے گا۔


اَے تمام راہ گیرو، کیا تُمہیں اِس کا قطعی احساس نہیں؟ چاروں طرف نظر دَوڑاؤ اَور دیکھو۔ کیا مُجھ پر آئی ہُوئی تکلیف کی طرح کویٔی اَور تکلیف بھی ہے، جسے یَاہوِہ نے اَپنے قہر شدید کے دِن مُجھ پر نازل کیا؟


میرا غم لاعلاج ہے؛ میرا دِل اَندر ہی اَندر تڑپتا ہے۔


”اَے لوگو! تُم جو صداقت سے آشنا ہو، جِن کے دِلوں میں میری ہدایت ہے، کان لگا کر میری سُنو: لوگوں کی ملامت سے مت ڈرو اَور اُن کی طَعنہ زنی سے خوفزدہ نہ ہو۔


پاؤں کے تلوے سے سَر کی چوٹی تک تمہارا کویٔی حِصّہ بھی سالِم نہیں ہے صِرف زخم اَور چوٹیں اَور کُھلے ہُوئے گھاؤ ہیں، جنہیں نہ تو صَاف کیا گیا ہے اَور نہ اُن پر پٹّی باندھی گئی ہے نہ ہی اُن پر تیل لگایا گیا ہے۔


”کاش کہ آپ مُجھے قبر میں چھُپا لیتے اَور اَپنا غضب ٹلنے تک مُجھے چُھپائے رکھتے! کاش کہ آپ میرے لیٔے کویٔی وقت مُقرّر کرتے اَور پھر مُجھے یاد فرماتے!


جَیسے چنگاریاں اُوپر کی طرح ہی اُٹھتی ہیں۔ وَیسے ہی اِنسان بھی دُکھ اُٹھانے کے لیٔے پیدا ہُواہے۔


کیونکہ میری زندگی کے دِن دھوئیں کی مانند اُڑے جاتے ہیں؛ اَور میری ہڈّیاں دہکتے ہُوئے اَنگاروں کی مانند جَل رہی ہیں۔


آؤ ہم اَپنی شرم میں لیٹ جایٔیں، اَور ہماری رُسوائی ہمیں ڈھانپ لے۔ کیونکہ ہم اَور ہمارے آباؤاَجداد دونوں نے، اَپنی جَوانی کے ایّام سے آج تک، ہم نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُکم کو نہ مان کر گُناہ کیا ہے۔“


اَے میری ماں، مُجھ پر لعنت ہے، جو تُم نے مُجھ جَیسے اِنسان کو پیدا کیا، جِس سے سارا مُلک لڑتا اَور جھگڑتا ہے! نہ تو مَیں نے کسی کو قرض دیا، اَور نہ کسی سے اُدھار لیا، پھر بھی ہر شخص مُجھ پر لعنت بھیجتا ہے۔


آپ کیا مُجھے نااِنصافی دِکھانے ہیں؟ آپ بدکاری کو کیوں برداشت کرلیتے ہیں؟ بربادی اَور ظُلم میرے سامنے آ گئے ہیں؛ فتنہ اَور فساد بہت بڑھ گئے ہیں۔


اَور خُود سارا دِن سفر کرتے ہویٔے بیابان میں پہُنچ گیٔے اَور وہاں ایک جھاؤ کے درخت کے نیچے جا کر بیٹھ گیٔے اَور اِن لفظوں میں اَپنی موت کی دعا مانگی، ”اَے یَاہوِہ، بہت ہو چُکا۔ میری جان لے لے کیونکہ مَیں اَپنے آباؤاَجداد سے بہتر نہیں ہُوں۔“


میرا درد کیوں ختم نہیں ہوتا اَور میرا زخم تکلیف دہ اَور لاعلاج کیوں ہے؟ کیا آپ میرے لیٔے ایک فریبی موسمی آبشار کی مانند ہیں، یا اُس چشمہ کی مانند ہیں جو گرمیوں میں سُوکھ جاتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات