Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 2:4 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

4 اَے بنی یعقوب، اَور بنی اِسرائیل کی برادری کے تمام لوگ، یَاہوِہ کا کلام سُنو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

4 اَے اہلِ یعقُوبؔ اور اہلِ اِسرائیل کے سب خاندانو! خُداوند کا کلام سُنو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

4 ऐ याक़ूब की औलाद, रब का कलाम सुनो! ऐ इसराईल के तमाम घरानो, ध्यान दो!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

4 اے یعقوب کی اولاد، رب کا کلام سنو! اے اسرائیل کے تمام گھرانو، دھیان دو!

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 2:4
14 حوالہ جات  

یَاہوِہ کا فرمان سُن: ”اُٹھ، پہاڑوں کے سامنے اَپنا مُعاملہ پیش کر؛ اَور ٹیلے تیرے بَیان کو سُنیں۔


اَے بنی اِسرائیل، یَاہوِہ کا کلام سُنو، کیونکہ یَاہوِہ کو تمہارے خِلاف جو اِس مُلک میں رہتے ہو اِلزام لگانا ہے: ”اِس مُلک میں نہ تو وفاداری ہے نہ مَحَبّت، اَور نہ ہی خُدا شناسی ہے۔


” ’پھر بھی اَے شاہِ یہُودیؔہ، صِدقیاہؔ، یَاہوِہ کا وعدہ سُن۔ یَاہوِہ تمہارے متعلّق یُوں فرماتے ہیں، تُم تلوار سے قتل نہ کئے جاؤگے؛


”کیا تُم نے غور نہیں کیا کہ یہ لوگ کیا کہتے ہیں، ’یَاہوِہ نے جِن دو گھرانوں کا اِنتخاب کیا تھا اُنہیں مُسترد کر دیا ہے‘؟ اِس لیٔے وہ میری قوم کو حقیر جانتے ہیں اَور اَب وہ اُنہیں قوم ہی نہیں مانتے۔


”اُس وقت،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”میں بنی اِسرائیل کے تمام گھرانوں کا خُدا ہُوں گا اَور وہ میری قوم ہوں گے۔“


اَور فرمانا، ’اَے شاہانِ یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے باشِندوں، یَاہوِہ کا کلام سُنو۔ قادرمُطلق یَاہوِہ بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، دیکھو میں اِس مقام پر ایک اَیسی آفت نازل کرنے والا ہُوں، کہ جو کوئی اُس کی خبر سُنے اُس کے کان بھنّنا جائیں گے۔


سُنو اَور غور کرو، مغروُر نہ بنو، کیونکہ یَاہوِہ نے فرمایاہے۔


”یَاہوِہ کے گھر کے پھاٹک پر کھڑے ہو جاؤ اَور وہاں اِس پیغام کی مُنادی کرو: ” ’اَے یہُودیؔہ کے سَب لوگوں، تُم جو یَاہوِہ کی عبادت کرنے کے لیٔے اِن پھاٹکوں سے داخل ہوتے ہو، یَاہوِہ کا کلام سُنو۔


اَے احمق اَور نادان لوگوں، تُم آنکھیں رکھتے ہُوئے بھی نہیں دیکھتے، اَور کان رکھتے ہُوئے بھی نہیں سُنتے،


بنی اِسرائیل یَاہوِہ کے لیٔے مُقدّس، اَور اُس کی فصل کا پہلا پھل تھا؛ جنہوں نے اُسے نگلا وہ سَب مُجرم ٹھہرے، اَور تباہی اُن پر نازل ہو گئی،‘ “ یہی یَاہوِہ کا کلام ہے۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”تمہارے آباؤاَجداد نے مُجھ میں اَیسی کون سِی خامی پائی، کہ وہ مُجھ سے اِس قدر برگشتہ ہو گئے؟ اُنہُوں نے نکمّے بُتوں کی پیروی کی اَور خُود بھی نکمّے ہو گئے۔


اَے بنی اِسرائیل، جو کلام یَاہوِہ تُم سے کرتا ہے اُسے سُنو۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات