Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 2:37 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

37 اِس جگہ سے بھی تُمہیں مایوس ہونا پڑےگا، اُس وقت تمہارے ہاتھ تمہارے سَر پر ہوں گے، کیونکہ جِن مُلکوں پر تُمہیں اِعتماد تھا، اُنہیں یَاہوِہ نے مُسترد کر دیا ہے؛ اَور وہ تمہاری مدد بالکُل نہیں کر پائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

37 وہاں سے بھی تُو اپنے سر پر ہاتھ رکھ کر نِکلے گی کیونکہ خُداوند نے اُن کو جِن پر تُو نے اِعتماد کِیا حقِیر جانا اور تُو اُن سے کامیاب نہ ہو گی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

37 तू उस जगह से भी अपने हाथों को सर पर रखकर निकलेगी। क्योंकि रब ने उन्हें रद्द किया है जिन पर तू भरोसा रखती है। उनसे तुझे मदद हासिल नहीं होगी।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

37 تُو اُس جگہ سے بھی اپنے ہاتھوں کو سر پر رکھ کر نکلے گی۔ کیونکہ رب نے اُنہیں رد کیا ہے جن پر تُو بھروسا رکھتی ہے۔ اُن سے تجھے مدد حاصل نہیں ہو گی۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 2:37
16 حوالہ جات  

تامارؔ نے اَپنے سَر پر خاک ڈال لی اَور کشیدہ کاری والا لباس جو وہ پہنے ہُوئے تھی پھاڑ ڈالا اَور سَر پر ہاتھ رکھ کر زار زار روتی ہُوئی باہر چلی گئی۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”ملعُون ہے وہ شخص جو اِنسان پر بھروسا رکھتا ہے، اَور اَپنی قُوّت کے لیٔے بشر پر تکیہ کرتا ہے اَور جِس کا دِل یَاہوِہ سے برگشتہ ہو جاتا ہے۔


نبوکدنضرؔ صِدقیاہؔ کو بابیل لے جائے گا اَور جَب تک میں کویٔی حُکم نہ دُوں وہ وہیں رہے گا؛ یَاہوِہ فرماتے ہیں، اگر تُم کَسدیوں سے جنگ کروگے تو ہرگز کامیاب نہ ہوگے۔‘ “


تُم اَپنی راہیں بدلنے کو، اِس قدر جدّوجہد کیوں کرتے ہو؟ مِصر بھی تُمہیں وَیسے ہی مایوس کرےگا جَیسے اشُور نے کیا تھا۔


قَیدیوں کے درمیان ذِلّت اُٹھانے اَور مقتولوں کے نیچے دبے پڑے رہنے کے سِوا کچھ اَور نہ کر سکوگے۔ اِس کے باوُجُود اُن کا قہر ٹل نہیں گیا، بَلکہ اُن کا ہاتھ اَب بھی اُوپر اُٹھا ہُواہے۔


خُدا ہمارے ساتھ ہیں، وہ ہمارے رہنما ہیں اَور اُن کے کاہِنؔ نرسنگے لیٔے ہُوئے ہیں۔ وہ اَپنے سینے پھُلا کر زور سے اُنہیں پھُونکیں گے۔ اَے بنی اِسرائیل یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا سے مت لڑو کیونکہ تُم کامیاب نہ ہو پاؤگے۔“


لیکن مَوشہ نے کہا، ”تُم یَاہوِہ کے حُکم کی خِلاف ورزی کیوں کر رہے ہو؟ تُم اُس میں کامیاب نہ ہوگے!


اُمرا اَپنے خادِموں کو پانی کی تلاش کے لیٔے بھیجتے ہیں؛ وہ حوضوں تک جاتے ہیں لیکن وہاں پانی نہیں پاتے۔ اِس لئے خالی گھڑے لیٔے لَوٹ آتے ہیں؛ اَور شرمندہ اَور مایوس ہوکر اَپنے سَر ڈھانک لیتے ہیں۔


چونکہ مُلک میں بارش نہیں ہوئی ہے، اِس لیٔے زمین میں شگاف پڑ گیٔے ہیں؛ اَور کِسان ہیبت زدہ ہیں اَور اَپنے سَر ڈھانکتے ہیں۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”اِس شخص کو بے اَولاد درج کر، جو اَپنی زندگی میں کبھی اِقبالمندی کا مُنہ نہ دیکھے گا، کیونکہ اُس کی اَولاد میں سے کبھی کوئی اَیسا اِقبالمند نہ ہوگا، کہ وہ داویؔد کے تخت پر تخت نشین ہو، اَور یہُودیؔہ میں حُکومت کریں۔“


تَب داویؔد نے اُس سے کہا، ”ایک دِن اَور یہاں ٹھہر اَور کل مَیں تُجھے واپس بھیج دُوں گا۔“ اِس لیٔے اورِیّاہؔ اُس دِن اَور اگلے دِن بھی یروشلیمؔ میں رہا۔


جو عہد تُم نے موت سے باندھا تھا وہ منسُوخ کیا جائے گا؛ اَور تمہارا عہد جو پاتال سے تھا، قائِم نہ رہے گا۔ جَب سزا کا زبردست سیلاب آئے گا، تو تُم ٹِکے نہ رہ سکوگے۔


”لبانونؔ میں جا کر ماتم کرو، باشانؔ میں بُلند آواز سے چِلّا، کوہِ عباریمؔ پر چڑھ کر ہائے، ہائے کر، کیونکہ تمہارے تمام رفیق قتل کئے جا چُکے ہیں۔


مزید یہ کہ خوامخواہ مدد کا اِنتظار کرتے کرتے، ہماری آنکھیں تھک گئی ہیں؛ ہم اَپنے بُرجوں پر سے ایک اَیسی قوم کو دیکھتے رہے جو ہمیں بچا نہ سکی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات