Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 2:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 سمُندر پار کر سائپرس یا کِتّیمؔ کے ساحِلوں تک جا کے دیکھو، مُلکِ قیدارؔ میں قاصِد بھیج کر دریافت کرو؛ کیا کبھی اِس طرح کی کویٔی بات پیش آئی ہے،

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 کیونکہ پار گُذر کر کِتّیِم کے جزِیروں میں دیکھو اور قِیداؔر میں قاصِد بھیج کر دریافت کرو اور دیکھو کہ اَیسی بات کہِیں ہُوئی ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 जाओ, समुंदर को पार करके जज़ीराए-क़ुबरुस की तफ़तीश करो! अपने क़ासिदों को मुल्के-क़ीदार में भेजकर ग़ौर से दरियाफ़्त करो कि क्या वहाँ कभी यहाँ का-सा काम हुआ है?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 جاؤ، سمندر کو پار کر کے جزیرۂ قبرص کی تفتیش کرو! اپنے قاصدوں کو ملکِ قیدار میں بھیج کر غور سے دریافت کرو کہ کیا وہاں کبھی یہاں کا سا کام ہوا ہے؟

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 2:10
21 حوالہ جات  

مُجھ پر افسوس کہ میں مُلکِ میشکؔ میں بستا ہُوں، اَور قیدارؔ کے خیموں میں رہتا ہُوں!


مَیں نے اُس جنسی بدفعلی کا ذِکر سُنا ہے جو تمہارے درمیان ہو رہی ہے۔ اَیسی جنسی بدفعلی جو بُت پرستوں میں بھی نہیں ہوتی: مثلاً یہ کہ تمہاری جماعت میں ایک آدمی اَیسا بھی ہے جو اَپنی سَوتیلی ماں کے ساتھ گُناہ کی زندگی گزار رہاہے


کِتّیمؔ کے جہاز اُس کا مُقابلہ کریں گے اَور اُس کا دِل ٹوٹ جائے گا۔ تَب وہ لَوٹ کر پاک عہد پر اَپنا غُصّہ اُتارے گا۔ وہ لَوٹ کر اُن لوگوں پر عنایت کرےگا جو پاک عہد کو ترک کریں گے۔


اَور باشانؔ کے بلُوط سے اُنہُوں نے تیرے چپّو بنائے؛ اَور کِتّیمؔ کے ساحِلوں سے لکڑی حاصل کرکے اُس میں ہاتھی دانت جڑ کر اُنہُوں نے تیرے لیٔے چھتری بنائی۔


یَاہوِہ نے مُجھ سے یہ کہا: ”مزدُوروں کے حِساب کے مُطابق ایک سال کے اَندر قیدارؔ کی تمام شان و شوکت ختم ہو جائے گی۔


قُہات کے بیٹے: عمرامؔ، اِضہاؔر، حِبرونؔ اَور عُزّی ايل۔ کُل چار۔


جَب داویؔد بُوڑھے اَور عمر رسیدہ ہو گئے تو اُنہُوں نے اَپنے بیٹے شُلومونؔ کو اِسرائیل کا بادشاہ مُقرّر کر دیا۔


بنی یاوانؔ یہ ہیں: اِلیشہؔ، ترشیشؔ، کِتّیمؔ اَور رودانیم تھے۔


جِس کسی نے بھی یہ دیکھا اُس نے کہا، ”بنی اِسرائیل کے مِصر سے نکل آنے کے وقت سے لے کر آج کے دِن تک اَیسا واقعہ نہ تو کبھی ہُوا نہ دیکھنے میں آیا۔ ذرا سوچو اَور غور کرو اَور ہمیں بتاؤ کہ کیا کیا جائے؟“


کِتّیمؔ کے ساحِلوں سے جہاز آئیں گے؛ اَور وہ اشُور اَور عِبرؔ دونوں پر قبضہ کر لیں گے، لیکن وہ بھی تباہ ہو جایٔیں گے۔“


اِشمعیل کے بیٹوں کے ناموں کی ترتیب، اُن کی پیدائش کے مُطابق یہ ہے: نبایوتؔ جو اِشمعیل کا پہلوٹھا تھا، قیدارؔ، ادبیلؔ، مبسامؔ،


تَب لوگ جَواب دیں گے، ’چونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کو جو اُن کے آباؤاَجداد کو مُلک مِصر سے باہر نکال لائے تھے ترک کر دیا اَور غَیر معبُودوں کی پیروی، عبادت اَور خدمت کرنے لگے۔ چنانچہ یَاہوِہ نے اُن پر یہ تمام مُصیبتیں نازل کی ہیں۔‘ “


اُس نے کہا: ”اَے صیدونؔ کی کنواری بیٹی، تُم لُٹ چُکی ہو، تُجھے اَب عیش و عشرت نصیب نہ ہوگا، ”اُٹھ اَور کِتّیمؔ میں چلی جا؛ لیکن وہاں بھی تُجھے آرام نہ ملے گا۔“


قیدارؔ اَور حَصورؔ کی سلطنتوں کے متعلّق نبُوّت جِن پر شاہِ بابیل نبوکدنضرؔ نے شِکست دی تھی: یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”اُٹھو اَور قیدارؔ پر حملہ کرو اَور اہلِ مشرق کے لوگوں کو تباہ کر دو۔


”چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: تُو اَپنی چاروں طرف کی قوموں سے زِیادہ فتنہ اَنگیز بنا اَور تُونے میرے آئین کی پیروی نہ کی اَور نہ میرے اَحکام پر عَمل کیا۔ بَلکہ اَپنے اِردگرد کی قوموں کے اُصُولوں پر بھی عَمل نہ کیا۔


تَب وہ جزیروں کی طرف رُخ کرےگا اَور اُن میں سے بہُتوں پر قبضہ کر لے گا۔ لیکن ایک سپہ سالار اُس کی گستاخیوں کا خاتِمہ کر دے گا اَور اُس کی گستاخی کے مُطابق اُسے بدلہ دے گا۔


صُورؔ کے متعلّق نبُوّت: اَے ترشیشؔ کے جہازوں، ماتم کرو! کیونکہ صُورؔ تباہ ہو چُکاہے وہاں نہ کویٔی گھر بچا ہے نہ بندرگاہ۔ کِتّیمؔ کے مُلک سے اُنہیں یہ خبر پہُنچی ہے۔


تُونے اَپنے چند لباس لے کر اُن سے زرق برق اُونچے مقامات آراستہ کئے اَور وہاں جِسم فروشی کی۔ تُم اُس کے پاس گئے اَور وہ تمہاری خُوبصورتی کا مالک تھا۔


” ’عربستان اَور قیدارؔ کے تمام شہزادے تیرے گاہک تھے۔ وہ تیرے ساتھ برّوں، مینڈھوں اَور بکروں کی تِجارت کرتے تھے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات