Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 19:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 میں اِس شہر کو اَیسا تباہ کروں گا کہ وہ دہشت اَور طعن کا باعث بَن جائے گا۔ جو کویٔی اُس کے پاس سے گزرے گا وہ اُس کی بُری حالت دیکھ کر حیرت زدہ ہوگا اَور اِس کا مذاق اُڑائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اور مَیں اِس شہر کو حَیرانی اور سُسکار کا باعِث بناؤُں گا۔ ہر ایک جو اِدھر سے گُذرے دنگ ہو گا اور اُس کی سب آفتوں کے سبب سے سُسکارے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 मैं इस शहर को हौलनाक तरीक़े से तबाह करूँगा। तब दूसरे उसे अपने मज़ाक़ का निशाना बनाएँगे। जो भी गुज़रे उसके रोंगटे खड़े हो जाएंगे। उस की तबाहशुदा हालत देखकर वह “तौबा तौबा” कहेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 مَیں اِس شہر کو ہول ناک طریقے سے تباہ کروں گا۔ تب دوسرے اُسے اپنے مذاق کا نشانہ بنائیں گے۔ جو بھی گزرے اُس کے رونگٹے کھڑے ہو جائیں گے۔ اُس کی تباہ شدہ حالت دیکھ کر وہ ”توبہ توبہ“ کہے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 19:8
14 حوالہ جات  

جِس کی وجہ سے اُن کا مُلک اَیسا اُجاڑ دیا گیا کہ، وہ ہمیشہ کے لیٔے لَعن طَعن کا نِشانہ بَن گیا؛ وہاں سے گزرنے والے سبھی لوگ دنگ رہ جایٔیں گے، اَور حیران ہوکر اَپنے سَر ہلائیں گے۔


کیونکہ مَیں نے اَپنی ذات کی قَسم کھائی ہے،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”بُضراؔہ اَیسا تباہ ہو جائے گا کہ لوگ اُس پر حیرت، ملامت اَور لعنت کریں گے اَور اُس کے تمام شہر ہمیشہ کے لیٔے ویران ہو جایٔیں گے۔“


یہ بیت المُقدّس ملبے کا ڈھیر ہو جائے گا۔ لیکن بعد میں جو بھی اِس کے پاس سے گزرے گا وہ حیرت زدہ ہوگا اَور طنز کستے ہویٔے کہے گا، ’یَاہوِہ نے اِس مُلک اَور اِس بیت المُقدّس کے ساتھ اَیسا سلُوک کیوں کیا؟‘


یہ شادمانی کا شہر تھا جو اَمن کا تھا۔ اَور اَپنے دِل میں یہ کہا کرتا تھا، کہ بس مَیں ہی مَیں ہُوں، میرے سِوا کویٔی نہیں۔ وہ کیسا ویران ہو گیا ہے، جہاں اَب درندوں کا اڈّا ہیں! اَورجو اُس کے پاس سے گُزرتے ہیں وہ مُکّے ہلاتے ہیں اَور ہنسی اُڑاتے ہیں۔


یَاہوِہ کے قہر کے باعث وہ پھر آباد نہ ہوگی، بَلکہ بالکُل ویران ہو جائے گی۔ جو کویٔی بابیل کے پاس سے گزرے گا وہ اُس کے تمام زخموں دیکھ کر حیران ہوگا اَور اُس کا مذاق اُڑائے گا۔


یعنی یروشلیمؔ، یہُودیؔہ کے شہروں، اُس کے بادشاہوں اَور حاکموں کو پِلایا تاکہ وہ برباد ہُوں اَور دہشت اَور طعن اَور لعنت کا باعث ٹھہریں جَیسا کہ آج بھی دیکھا جا سکتا ہے؛


مَیں تمہارے مُلک کو ویران کر دُوں گا تاکہ تمہارے دُشمن جو وہاں آباد ہونے آئیں گے، اِسے دیکھ کر خوفزدہ ہو جایٔیں گے۔


تَب تُم اُن سَب قوموں کے درمیان جہاں یَاہوِہ تُمہیں دفع کریں گے، تُم لوگوں کے لیٔے ایک دہشت کی شَے، ضرب المثل اَور ایک مذاق کا باعث بنوگے۔


تَب آنے والی پُشتوں میں تمہارے بال بچّے جو تمہارے بعد پیدا ہوں گے اَور وہ پردیسی بھی جو دُور دراز مُلکوں سے آئیں گے، اَور جَب وہ اِس مُلک پر نازل ہویٔی بَلاؤں اَور یَاہوِہ کی پھیلائی ہُوئی بیماریوں کو دیکھیں گے۔


مُختلف قوموں کے سوداگر تُجھ پر اِظہار نفرت کرتے ہیں؛ تیرا اَنجام نہایت ہولناک ہُوا اَور تُو اَب باقی نہ رہے گا۔‘ “


تُو عُمریؔ کے قوانین، اَور احابؔ کے خاندان کے اعمال کی پیروی کرتا ہے، اَور اُن کے رِواج مانتا ہے۔ اِس لیٔے مَیں تُجھے ویران کروں گا، اَور تیرے لوگوں کو مذاق کا باعث بناؤں گا؛ وہ ساری قوموں میں تمسخر کا باعث بنیں گے۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات