یرمیاہ 19:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ7 ” ’میں اِس جگہ میں یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے منصُوبوں پر پانی پھیر دُوں گا۔ اَور مَیں اُنہیں اُن کے دُشمنوں کے سامنے اَیسے لوگوں کے ہاتھوں تلوار سے قتل کروا دُوں گا جو اُن کے جانی دُشمن ہیں۔ اَور مَیں اُن کی لاشیں آسمان کے پرندوں اَور زمین کے جنگلی جانوروں کو کھانے کو دُوں گا۔ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس7 اور اِسی جگہ مَیں یہُوداؔہ اور یروشلیِم کا منصُوبہ باطِل کرُوں گا اور مَیں اَیسا کرُوں گا کہ وہ اپنے دُشمنوں کے آگے اور اُن کے ہاتھوں سے جو اُن کی جان کے خواہاں ہیں تلوار سے قتل ہوں گے اور مَیں اُن کی لاشیں ہوا کے پرِندوں کو اور زمِین کے درِندوں کو کھانے کو دُوں گا۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस7 इस जगह मैं यहूदाह और यरूशलम के मनसूबे ख़ाक में मिला दूँगा। मैं होने दूँगा कि उनके दुश्मन उन्हें मौत के घाट उतारें, कि जो उन्हें जान से मारना चाहें वह इसमें कामयाब हो जाएँ। तब मैं उनकी लाशों को परिंदों और दरिंदों को खिला दूँगा। باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن7 اِس جگہ مَیں یہوداہ اور یروشلم کے منصوبے خاک میں ملا دوں گا۔ مَیں ہونے دوں گا کہ اُن کے دشمن اُنہیں موت کے گھاٹ اُتاریں، کہ جو اُنہیں جان سے مارنا چاہیں وہ اِس میں کامیاب ہو جائیں۔ تب مَیں اُن کی لاشوں کو پرندوں اور درندوں کو کھلا دوں گا۔ باب دیکھیں |
اَور اگر وہ تُم سے دریافت کریں، ’ہم کدھر جایٔیں؟‘ تو اُن سے کہنا، ’یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ” ’جو موت کے لیٔے مخصُوص کئے گیٔے ہیں، وہ موت کی طرف؛ اَورجو تلوار سے مرنے والے ہیں، وہ تلوار کی طرف؛ اَورجو فاقہ سے مرنے والے ہیں، وہ فاقہ سے مَریں گے؛ اَورجو اسیر ہونے والے ہیں، وہ اسیری میں چلے جایٔیں گے۔‘
یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ اِس کے بعد، میں شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ کو، اُس کے حاکموں اَور شہر کے باشِندوں کو جو وَبا، تلوار اَور قحط سے بچ جایٔیں گے اُنہیں شاہِ بابیل، نبوکدنضرؔ اَور اُن کے باقی جانی دُشمنوں کے حوالہ کر دُوں گا۔ وہ اُنہیں تلوار سے مار ڈالے گا؛ اَور نہ اُن پر رحم کھائے گا نہ مہربانی کرےگا، نہ اُن سے ہمدردی ہی جتائے گا۔‘