Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 19:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 اُنہُوں نے یہاں بَعل کے لیٔے اُونچے مقامات تعمیر کئے ہیں تاکہ اَپنے بیٹوں کو بَعل کی خاطِر سوختنی نذر کے طور پر پیش کریں، جِس کا نہ مَیں نے کبھی حُکم دیا، نہ ذِکر ہی کیا اَور نہ یہ بات کبھی میرے ذہن میں آئی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 اور بعل کے لِئے اُونچے مقام بنائے تاکہ اپنے بیٹوں کو بعل کی سوختنی قُربانِیوں کے لِئے آگ میں جلائیں جو نہ مَیں نے فرمایا نہ اُس کا ذِکر کِیا اور نہ کبھی یہ میرے خیال میں آیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 उन्होंने ऊँची जगहों पर बाल देवता के लिए क़ुरबानगाहें तामीर कीं ताकि अपने बेटों को उन पर जलाकर उसे पेश करें। मैंने यह करने का कभी हुक्म नहीं दिया था। न मैंने कभी इसका ज़िक्र किया, न कभी मेरे ज़हन में इसका ख़याल तक आया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 اُنہوں نے اونچی جگہوں پر بعل دیوتا کے لئے قربان گاہیں تعمیر کیں تاکہ اپنے بیٹوں کو اُن پر جلا کر اُسے پیش کریں۔ مَیں نے یہ کرنے کا کبھی حکم نہیں دیا تھا۔ نہ مَیں نے کبھی اِس کا ذکر کیا، نہ کبھی میرے ذہن میں اِس کا خیال تک آیا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 19:5
14 حوالہ جات  

اُنہُوں نے بِن ہِنَّومؔ کی وادی میں بَعل کے لیٔے اُونچے مقامات تعمیر کئے تاکہ وہاں اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں کو مولکؔ کو نذر کریں۔ حالانکہ مَیں نے اُنہیں اَیسا حُکم نہیں دیا تھا، نہ ہی یہ خیال میرے ذہن میں آیاتھا کہ وہ اَیسا نفرت اَنگیز کام کریں تاکہ بنی یہُوداہؔ گُنہگار ٹھہریں۔


تُم اُن کے طور طریق پر یَاہوِہ اَپنے خُدا کی عبادت ہرگز نہ کرنا کیونکہ اُنہُوں نے اَپنے معبُودوں کی پرستش میں اَیسے مکرُوہ کام کرتے ہیں جِن سے یَاہوِہ کو سخت نفرت ہے۔ وہ تو اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں کو بھی اَپنے معبُودوں کی پرستش میں آتِشی قُربانی کے طور پر نذر کر دیتے ہیں۔


” ’تُم اَپنی اَولاد میں سے کسی کو مولکؔ بُت کے لیٔے بطور آتِشی قُربانی ہرگز نہ گزراننا تاکہ تمہارے خُدا کے نام کی بےحُرمتی نہ ہو؛ کیونکہ مَیں ہی یَاہوِہ ہُوں۔


اِس کے بعد اُنہُوں نے اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں کی آتِشی قُربانی دی۔ اُنہُوں نے فالگیری اَور جادُوگری کا عَمل جاری رکھا۔ اَور خُود کو اُن تمام مکرُوہ کاموں میں مبتلا کر دیا جو یَاہوِہ کی نظر میں بُرے تھے اَور جِن سے یَاہوِہ کا قہر شدید نازل ہو گیا۔


”اَے بادشاہ، جَب آپ وہاں لیٹے تھے تَب آپ کا دماغ آنے والی چیزوں کی طرف مبذول ہُوا اَور رازوں کو آشکارا کرنے والے نے آپ کو بتایا کہ آئندہ کیا ہونے والا ہے۔


” ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: اُس دِن تیرے دِل میں کیٔی خیالات آئیں گے اَور تُو ایک بُرا منصُوبہ تیّار کرےگا۔


اَور مَیں نے اُنہیں اُن کے اَپنے ہدیوں سے ناپاک ہونے دیا۔ یعنی اَپنے پہلوٹھے کی آتِشی قُربانی سے۔ تاکہ میں اُنہیں خوفزدہ کر دُوں جِس سے وہ جان لیں کہ مَیں یَاہوِہ ہُوں۔‘


اَور جِن اَقوام کو یَاہوِہ نے اِسرائیل کے سامنے سے کھدیڑ دیا تھا اُن کی ہی مکرُوہات کی پیروی کرتے ہُوئے وہ وادی بین ہِنَّومؔ میں بخُور جَلاتا تھا اَور اُس نے اَپنے بیٹوں کی آتِشی قُربانیاں گذرانیں۔


دُوسرے دِن صُبح کو بلقؔ بِلعاؔم کو باموت بَعل کو عبادت کے مقام پر لے گیا اَور وہاں اُوپر سے اُس نے اِسرائیلی چھاؤنی کے بیرونی حِصّہ کو دُور دُور تک دیکھا۔


یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: چونکہ تُونے اَپنے خزانہ کا مُنہ کھول دیا اَور اَپنے عاشقوں کے سامنے بے باک ہوکر اَپنی عُریانی ظاہر کرکے زناکاری کی اَور تیرے تمام مکرُوہ بُتوں کی وجہ سے اُن کے سامنے تُونے اَپنے بچّوں کا خُون گذرا۔


منشّہ نے اَپنے ہی بیٹے کی آتِشی قُربانی گزرانی۔ وہ جادُوگری، فالگیری اَور مُردوں سے مشورہ اَور اَرواح پرست بَن گیا تھا اَور اُس نے یَاہوِہ کی نظر میں نہایت بدی کی اَور اُن کے قہر شدید کو بھڑکا دیا تھا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات