یرمیاہ 18:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ18 اُنہُوں نے آپَس میں مشورہ کیا، ”آؤ، ہم یرمیاہؔ نبی کے خِلاف منصُوبے بنائیں کیونکہ جِس طرح کاہِنؔ سے شَریعت اَور حکیِم سے مشورت دُور نہ ہوگی اُسی طرح نبیوں سے خُدا کا کلام بھی بند نہیں ہوں گے۔ چنانچہ آؤ ہم اَپنی زبان سے اُس پر حملہ کریں اَور اُس کی کسی بھی بات پر غور نہ کریں۔“ باب دیکھیںکِتابِ مُقادّس18 تب اُنہوں نے کہا آؤ ہم یَرمِیاؔہ کی مُخالفت میں منصُوبے باندھیں کیونکہ شرِیعت کاہِن سے جاتی نہ رہے گی اور نہ مشوَرَت مُشِیر سے اور نہ کلام نبی سے۔ آؤ ہم اُسے زُبان سے ماریں اور اُس کی کِسی بات پر توجُّہ نہ کریں۔ باب دیکھیںकिताबे-मुक़द्दस18 यह सुनकर लोग आपस में कहने लगे, “आओ, हम यरमियाह के ख़िलाफ़ मनसूबे बाँधें, क्योंकि उस की बातें सहीह नहीं हैं। न इमाम शरीअत की हिदायत से, न दानिशमंद अच्छे मशवरों से, और न नबी अल्लाह के कलाम से महरूम हो जाएगा। आओ, हम ज़बानी उस पर हमला करें और उस की बातों पर ध्यान न दें, ख़ाह वह कुछ भी क्यों न कहे।” باب دیکھیںہولی بائبل کا اردو جیو ورژن18 یہ سن کر لوگ آپس میں کہنے لگے، ”آؤ، ہم یرمیاہ کے خلاف منصوبے باندھیں، کیونکہ اُس کی باتیں صحیح نہیں ہیں۔ نہ امام شریعت کی ہدایت سے، نہ دانش مند اچھے مشوروں سے، اور نہ نبی اللہ کے کلام سے محروم ہو جائے گا۔ آؤ، ہم زبانی اُس پر حملہ کریں اور اُس کی باتوں پر دھیان نہ دیں، خواہ وہ کچھ بھی کیوں نہ کہے۔“ باب دیکھیں |
بَلکہ ہم نے اَپنے مُنہ سے جو بولا ہم وُہی کریں گے کہ ہم تو آسمان کی ملِکہ کے لیٔے بخُور جَلائیں گے اَور تپاون دیں گے؛ جِس طرح ہم، ہمارے آباؤاَجداد، ہمارے بادشاہ اَور ہمارے حاکم یہُودیؔہ کے شہروں اَور یروشلیمؔ کی گلیوں میں کرتے تھے؛ کیونکہ اُس وقت ہمارے پاس کثرت سے کھاتے پیتے اَور خُوشحال اَور مُصیبتوں سے محفوظ تھے۔