Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 17:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 وہ اِنسان بنجر علاقہ کی جھاڑی کی مانند ہوگا؛ اَور وہ خُوشحالی کے آنے پر اُسے دیکھ نہ پایٔےگا۔ وہ بیابان کے خشک علاقوں میں، اَور غَیر آباد نمکینی زمین میں رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 کیونکہ وہ رتمہ کی مانِند ہو گا جو بیابان میں ہے اور کبھی بھلائی نہ دیکھے گا بلکہ بیابان کی بے آب جگہوں میں اور غَیر آباد زمِینِ شور میں رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 वह रेगिस्तान में झाड़ी की मानिंद होगा, उसे किसी भी अच्छी चीज़ का तजरबा नहीं होगा बल्कि वह बयाबान के ऐसे पथरीले और कल्लरवाले इलाक़ों में बसेगा जहाँ कोई और नहीं रहता।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 وہ ریگستان میں جھاڑی کی مانند ہو گا، اُسے کسی بھی اچھی چیز کا تجربہ نہیں ہو گا بلکہ وہ بیابان کے ایسے پتھریلے اور کلر والے علاقوں میں بسے گا جہاں کوئی اَور نہیں رہتا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 17:6
17 حوالہ جات  

وہ جھرنوں کا لُطف نہ اُٹھا سکےگا، نہ ہی شہد اَور ملائی کی بہتی ہُوئی دریاؤں کا۔


لیکن بدکار لوگ اَیسے نہیں ہوتے! وہ اُس بھُوسے کی مانند ہوتے ہیں، جسے ہَوا اُڑا لے جاتی ہے۔


اَور یہ بھی دیکھیں گے کہ تمام مُلک نمک اَور گندھک بنا پڑا ہے اَور اَیسا جَل گیا ہے کہ نہ تو کچھ بویا جا سکتا ہے، نہ کُچھ اُگتا ہے اَور نہ کسی قِسم کی نباتات پیدا ہوتی ہے۔ اَور وہ ٹھیک سدُومؔ اَور عمورہؔ، اَدمہؔ اَور ضبوئیمؔ کی مانند تباہ ہو گیا ہے جنہیں یَاہوِہ نے اَپنے قہرِ شدید میں تباہ کر دیا تھا۔


اَپنی جان بچا کر بھاگو؛ اَور بیابان کی جھاڑی کی مانند بَن جاؤ۔


مَیں نے بنجر زمین کو اُس کا گھر بنایا، اَور زمینِ شور کو اُس کا مَسکن۔


اِس لیٔے میری حیات کی قَسم، قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کا خُدا فرماتے ہیں۔ مُوآب ضروُر سدُومؔ کی مانند ہو جائے گا اَور بنی عمُّون عمورہؔ کی مانند۔ وہ کانٹوں کی زمین اَور نمک کی کان، اَور ہمیشہ کے لیٔے ویران ہو جایٔیں گے۔ میرے لوگوں میں سے باقی بچے ہُوئے لوگ اُنہیں غارت کر دیں گے؛ اَور میری قوم کے باقی لوگ اُن کی زمین وارِث ہوں گے۔


اَبی ملیخ دِن بھر شہر سے لڑتا رہا یہاں تک کہ اُسے سَر کر لیا اَور اُن لوگوں کو جو وہاں تھے قتل کر دیا اَور شہر کو مِسمار کرکے اُس پر نمک چھڑکوا دیا۔


لیکن دلدل اَور کیچڑ کی جگہیں شیریں نہ ہوں گی۔ وہ نمکین ہی رہیں گی۔


تُم اُس بلُوط کی مانند ہو جاؤگے جِس کے پتّے جھڑ رہے ہُوں، یا اُس باغ کی طرح جو بے آب ہو۔


حالانکہ بدکار لوگ گھاس کی مانند اُگ آتے ہیں اَور سَب بد کِردار پھلتے پھُولتے ہیں، تو بھی وہ ہمیشہ کے لیٔے تباہ کر دئیے جایٔیں گے۔


تَب اُس شاہی افسر نے جو بادشاہ کا خاص شخص تھا، مَرد خُدا سے کہا، ”اگر خُود یَاہوِہ آسمان کی کھڑکیاں بھی کھول دیں، تَب بھی اَیسا ہونا ممکن ہے کیا؟“ مگر الِیشعؔ نے اُسے جَواب دیا، ”تُم خُود اِسے اَپنی آنکھوں سے تو دیکھوگے، مگر تُم اُس میں سے کچھ بھی کھانے نہ پاؤگے۔“


اَور زرخیز زمین کو صحرائے شور کر دیا، کیونکہ وہاں کے باشِندے بدکاری سے بھرے ہُوئے تھے۔


اِس لیٔے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، میں یقیناً نحلامی شمعیاہؔ اَور اُس کی نَسل کو سزا دُوں گا۔ اِس قوم میں اُس کا کویٔی بشر نہ بچے گا نہ وہ اُن بھلے کاموں دیکھ پایٔےگا جو میں اَپنی قوم کے لیٔے کروں گا کیونکہ اُس نے میرے خِلاف بغاوت کا اعلان کیا ہے۔‘ “


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات