Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 17:21 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں، خیال رہے کہ تُم سَبت کے دِن نہ کویٔی بوجھ اُٹھاؤ اَور نہ اُسے یروشلیمؔ کے پھاٹکوں سے اَندر لاؤ۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

21 خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُم خبردار رہو اور سبت کے دِن بوجھ نہ اُٹھاؤ اور یروشلیِم کے پھاٹکوں کی راہ سے اندر نہ لاؤ۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 रब फ़रमाता है कि अपनी जान ख़तरे में न डालो बल्कि ध्यान दो कि तुम सबत के दिन मालो-असबाब शहर में न लाओ और उसे उठाकर शहर के दरवाज़ों में दाख़िल न हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 رب فرماتا ہے کہ اپنی جان خطرے میں نہ ڈالو بلکہ دھیان دو کہ تم سبت کے دن مال و اسباب شہر میں نہ لاؤ اور اُسے اُٹھا کر شہر کے دروازوں میں داخل نہ ہو۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 17:21
18 حوالہ جات  

لہٰذا خبردار رہو، کہیں اَیسا نہ ہو کہ تمہارا دِل دھوکا کھایٔیں اَور تُم بہک کر غَیر معبُودوں کی عبادت کرنے لگو اَور اُن کے آگے سَجدہ کرو۔


لہٰذا خیال رہے کہ تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کے اِس عہد کو بھُول مت جانا، جو اُس نے تمہارے ساتھ باندھا ہے اَور اَپنے لیٔے کسی اَیسی چیز سے مُشابہ کویٔی بُت بنالو جِس سے یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں منع کیا ہے۔


لہٰذا تُم نہایت احتیاط رکھنا، کیونکہ جِس دِن کوہِ حورِبؔ پر یَاہوِہ نے آگ میں سے ہوکر تُم سے کلام کیا تھا تو تُمہیں اُن کی کسی طرح کی شکل یا صورت نہ دِکھائی دی تھی۔


لہٰذا محتاط اَور نہایت خبردار رہو اَیسا نہ ہو کہ جو کچھ تُم نے اَپنی آنکھوں سے دیکھاہے اُسے ہمیشہ کے لیٔے بھُول جاؤ یا وہ تمہارے دِل سے مِٹ جائے۔ تُم یہ باتیں اَپنی اَولاد کو اَور اُن کے بعد اُن کی اَولاد کو سِکھاتے رہنا۔


لہٰذا خبردار رہو کہ تُم کس طرح سُنتے۔ کیونکہ جِس کے پاس ہے اُسے اَور دیا جائے گا؛ جِس کے پاس نہیں ہے، لیکن وہ سمجھتا ہے کہ ہے اُس سے وہ بھی لے لیا جائے گا۔“


پھر آپ نے اُن سے فرمایا، ”تُم کیا سُنتے ہو اُس کے بارے میں غور کرو، جِس پیمانہ سے تُم ناپتے ہو، تُمہیں بھی اُسی ناپ سے ناپا جائے گا بَلکہ کُچھ زِیادہ ہی۔


سَب سے بڑھ کر اَپنے دِل کی حِفاظت کرنا، کیونکہ وہ زندگی کا سرچشمہ ہے۔


لہٰذا خُوب خبردار رہو اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کی مَحَبّت میں قائِم رہو۔


پس اَپنا اَور سارے گلّے کا خیال رکھو جِس کے تُم پاک رُوح کی طرف سے نگہباں مُقرّر کیٔے گیٔے ہو تاکہ خُدا کی جماعت کی نگہبانی کرو جسے خُدا نے خاص اَپنے ہی خُون سے خریدا ہے۔


مُبارک ہے وہ شخص جو اِس پر عَمل کرتا ہے، اَور وہ آدمی جو اِس پر قائِم رہتاہے، جو سَبت کو ناپاک کئے بِنا اُسے مانتا ہے اَور اَپنا ہاتھ ہر قِسم کی بدی سے روکے رکھتا ہے۔“


”اگر تُو سَبت کے روز اَپنے قدم روکے رکھے اَور میرے مُقدّس دِن میں اَپنی مرضی پُوری کرنے سے باز آئے، اگر تُو سَبت کو راحت اَور یَاہوِہ کا مُقدّس اَور قابل اِحترام دِن مانے، اگر تُو اُس کی تعظیم کی خاطِر اُس دِن کاروبار نہ کرے اَور اَپنی خُوشی پُوری کرنے اَور فُضول گُفتگو سے باز رہے،


سَبت کے دِن کو پاک رکھنے کے طور پر یاد رکھنا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات