Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 17:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 وہ اَپنے مذبحوں اَور اشیراہؔ کے سُتونوں کی یاد ہرے درختوں کے نیچے، اَور اُونچی پہاڑیوں پر اِس قدر رکھتے ہیں، جَیسے وہ اَپنے فرزندوں کو یاد رکھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 کیونکہ اُن کے بیٹے اپنے مذبحوں اور یسِیرتوں کو یاد کرتے ہیں جو ہرے درختوں کے پاس اُونچے پہاڑوں پر ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 न सिर्फ़ तुम बल्कि तुम्हारे बच्चे भी अपनी क़ुरबानगाहों और असीरत देवी के खंबों को याद करते हैं, ख़ाह वह घने दरख़्तों के साये में या ऊँची जगहों पर क्यों न हों।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 نہ صرف تم بلکہ تمہارے بچے بھی اپنی قربان گاہوں اور اسیرت دیوی کے کھمبوں کو یاد کرتے ہیں، خواہ وہ گھنے درختوں کے سائے میں یا اونچی جگہوں پر کیوں نہ ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 17:2
15 حوالہ جات  

پھر اُنہُوں نے یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کے بیت المُقدّس کو ترک کر دیا، وہ اشیراہؔ کے سُتونوں اَور بُتوں کی پرستش کرنے لگے۔ تَب اُن کی خطا کے باعث خُدا کا غضب یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ پر نازل ہُوا۔


”کیونکہ کیٔی مُدّتیں پیشتر مَیں نے تمہارا جُوا توڑ ڈالا تھا اَور تمہارے بندھن کھول دئیے؛ مگر تُم نے کہا، ’مَیں آپ کی خدمت نہ کروں گا!‘ دراصل ہر اُونچی پہاڑی پر اَور ہر سایہ دار درخت کے نیچے تُم نے فاحِشہ کی مانند جنسی بدفعلی کی۔


وہ مذبحوں کی طرف نہ دیکھیں گے، جنہیں اُنہُوں نے اَپنے ہاتھوں سے بنایا، اَور نہ وہ اشیراہؔ کے سُتونوں کا اَور نہ عُود جَلانے کے مذبحوں کا لحاظ کریں گے جو اُن کے اَپنے ہاتھوں کی دستکاری ہیں۔


”تُم اُن مُقدّس بلُوطوں کے باعث شرمندہ ہو جاؤگے جِن میں تُم نے تسکین پائی؛ اَور اُن گلستانوں کی وجہ سے جنہیں تُم نے پسند کیا ہے تمہارے مُنہ کالے ہوں گے۔


اُس نے اُن اُونچے مقامات کو جنہیں اُس کے باپ حِزقیاہؔ نے مِسمار کر دیا تھا دوبارہ تعمیر کروائی۔ اَور منشّہ نے بَعل نامی بُتوں کے لیٔے مذبحے اَور اشیراہؔ کے لکڑی کے سُتون تیّار کروائے۔ اَور اُس نے تمام اجرامِ فلکی کو سَجدہ کیا اَور اُن کی پرستش کرتا رہا۔


بنی اِسرائیل نے یَاہوِہ کی نظر میں بدی کی۔ وہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کو بھُول گیٔے اَور بَعل معبُودوں اَور اشیراہؔ کی پرستش کرنے لگے۔


جَب مَیں اُنہیں اِس مُلک میں لایا جِس کے دینے کی مَیں نے قَسم کھائی تھی اَور جہاں اُنہُوں نے کویٔی اُونچی پہاڑی یا گھنا درخت دیکھا وہیں اُنہُوں نے اَپنی قُربانیاں پیش کیں اَور نذریں چڑھائی تاکہ میرا غضب بھڑک اُٹھے۔ اَور اَپنا خُوشبودار بخُور جَلایا اَور اَپنے تپاون پیش کئے۔


دیکھ بچّے تو لکڑی جمع کرتے ہیں، باپ آگ سُلگاتے ہیں اَور عورتیں آٹا گوندھتی ہیں کہ آسمان کی ملِکہ کے واسطے روٹی پکاتی ہیں، اَور غَیر معبُودوں کو تپاون دے کر میرے غُصّہ کو بھڑکاتے ہیں۔


اُنہُوں نے اَپنے معبُودوں کے لیٔے مذبحے بنانے کے باعث اُنہیں غُصّہ دِلایا؛ اَور اَپنے بُتوں سے اُنہیں غیرت دِلائی۔


اُس کی دعا اَور کس طرح خُدا نے اُس کی اِلتجا قبُول فرمائی، اَور اُس کے خاکساری اِختیار کرنے سے پیشتر کے تمام گُناہ، اُس کی دغابازی اَور وہ جگہیں جہاں اُس نے اُونچے مقامات تعمیر کروائے اَور اشیراہؔ کے سُتون کھڑے کئے اَور بُت نصب کئے، اِن سَب کا بَیان غیب بین ہوشِیعؔ کے رُویتوں میں مرقوم ہے۔


تُم اُن کے مذبحوں کو ڈھا دینا اَور اُن کے مُقدّس سُتونوں کے ٹکڑے ٹکڑے کردینا اَور اُن کے اشیراہؔ کے سُتونوں کو کاٹ ڈالنا۔


یُوشیاہؔ بادشاہ کے دَورِ حُکومت میں یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”کیا تُونے دیکھا، نافرمان اِسرائیل نے کیا کیا ہے؟ وہ ہر اُونچے پہاڑ پر اَور ہر سایہ دار درخت کے نیچے گئی اَور وہاں زنا کیا۔


یقیناً ٹیلوں اَور پہاڑوں پر ہمارا بُت پرستی کا مجمع لگانا محض دھوکا ہے؛ اِسرائیل کی نَجات، یقیناً یَاہوِہ ہمارے خُدا میں ہی ہے۔


تُم اُن تمام اُونچے پہاڑوں اَور ٹیلوں پر کے اَور ہر سرسبز درخت کے نیچے کے اُن تمام مقامات کو پُوری طرح سے نِیست و نابود کردینا جہاں وہ قومیں تھیں جِن کے اَب تُم وارِث ہوگے اَپنے معبُودوں کی عبادت کیا کرتی تھیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات