Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 15:8 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 مَیں اُن کی بیواؤں کی تعداد سمُندر کی ریت سے بھی زِیادہ کر دُوں گا۔ میں دوپہر کے وقت اُن کے جَوانوں کی ماؤں کے خِلاف غارت گری لے آؤں گا؛ میں اُن پر اَچانک سخت اَذیّت، اَور خوف طاری کروں گا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

8 اُن کی بیوائیں میرے آگے سمُندر کی ریت سے زِیادہ ہو گئِیں۔ مَیں نے دوپہر کے وقت جوانوں کی ماں پر غارت گر کو مُسلّط کِیا۔ مَیں نے اُس پر ناگہان عذاب و دہشت کو ڈال دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 उस की बेवाएँ समुंदर की रेत जैसी बेशुमार होंगी। दोपहर के वक़्त ही मैं नौजवानों की माओं पर तबाही नाज़िल करूँगा, अचानक ही उन पर पेचो-ताब और दहशत छा जाएगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اُس کی بیوائیں سمندر کی ریت جیسی بےشمار ہوں گی۔ دوپہر کے وقت ہی مَیں نوجوانوں کی ماؤں پر تباہی نازل کروں گا، اچانک ہی اُن پر پیچ و تاب اور دہشت چھا جائے گی۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 15:8
15 حوالہ جات  

تیرے بہادر مَرد تہِ تیغ ہوں گے، اَور تیرے جنگجو سپاہی جنگ میں قتل ہوں گے۔


کیونکہ وہ رُوئے زمین پر مَوجُود تمام لوگوں پر پھندے کی طرح آ پڑےگا۔


اِس لیٔے جنگل سے ایک شیرببر آکر اُن پر حملہ کرےگا، اَور بیابان کا ایک بھیڑیا اُن کو ہلاک کرےگا، اَور ایک چیتا اُن کے شہروں کے پاس گھات لگائے بیٹھے گا تاکہ اگر کویٔی شہر سے باہر نکلے تو اُس کے ٹکڑے ٹکڑے کر دے، کیونکہ اُن کی اُتنی بغاوت شِدّت اِختیار کر گئی اَور برگشتگی بہت زِیادہ ہو گئی۔


”مُختلف قوموں کو خبردار کر دو، اَور یروشلیمؔ کو بھی آگاہ کر دو، ’محاصرہ کرنے والا لشکر دُور دراز مُلک سے آ رہاہے، وہ یہُودیؔہ کے شہروں کے خِلاف للکار رہے ہیں۔


صِیّونؔ کے پھاٹک نوحہ اَور ماتم کریں گے؛ اَور وہ بدحال ہوکر خاک پر بیٹھے گی۔


اُس وقت سات عورتیں ایک مَرد کو پکڑکر کہیں گی، ہم خُود، ”اَپنا ہی کھانا کھایٔیں گی اَور اَپنے ہی کپڑے پہنیں گی؛ تُم ہمیں صِرف اَپنے نام سے وابستہ رہنے دیں، تاکہ ہماری رُسوائی نہ ہونے پایٔے!“


اِس مُلک میں پیدا ہونے والے بیٹوں اَور بیٹیوں کی بابت جو اِس جگہ پیدا ہُوئے ہیں اَور اُن کے آباؤاَجداد کی بابت جنہوں نے اُنہیں پیدا کیا ہے، یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں:


لہٰذا اُن کے بچّوں کو قحط کے حوالہ کر دیں؛ اَور اُنہیں تلوار کی دھار کے سُپرد کر دیں۔ اُن کی بیویاں بے اَولاد اَور بِیوہ ہو جایٔیں؛ اَور اُن کے مَردوں کو مقتول ہو جانے دیں، اَور اُن کے جَوان جنگ میں تلوار سے قتل کئے جایٔیں۔


میں غارت گروں کو تمہارے خِلاف بھیجوں گا، جو اَپنے اَپنے ہتھیار لے کر آئیں گے، اَور تمہارے نفیس دیوداروں کو کاٹ کر آگ میں جھونک دیں گے۔


ہم یتیم ہو گئے اَور ہم پر والدوں کا سایہ نہ رہا، اَور ہماری مائیں بیواؤں کی مانند ہو گئیں۔


اُس کے نبیوں نے اُس کے اَندر سازش کی اَور جِس طرح ایک گرجنے والا شیر اَپنے شِکار کو چیرپھاڑ ڈالتا ہے؛ اِسی طرح وہ لوگوں کو نگل لیتے ہیں، وہ خزانوں اَور بیش قیمت اَشیا کو چھین لیتے ہیں اَور اُس شہر میں بہت سِی عورتوں کو بِیوہ بنا دیتے ہیں۔


تُم دِن اَور رات کو ٹھوکر کھاتے ہو، اَور تمہارے ساتھ نبی بھی ٹھوکر کھاتے ہیں اِس لیٔے میں تیری ماں کو تباہ کروں گا۔


اَے میری قوم، ٹاٹ پہنو، اَور راکھ میں لیٹ جاؤ؛ جَیسا اِکلوتے بیٹے پر ماتم کرتے ہو اُسی طرح دلخراش ماتم کرو، کیونکہ تباہی اَچانک ہم پر ٹوٹ پڑےگی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات