Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 15:7 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 مَیں نے اُنہیں مُلک کے پھاٹکوں پر سُوپ سے پھٹکا ہے، میں اَپنی قوم پر تباہی لاؤں گا اَور اُنہیں بے اَولاد کر دُوں گا، کیونکہ وہ اَپنی بُری راہوں سے نہیں پھرے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

7 اور مَیں نے اُن کو مُلک کے پھاٹکوں پر چھاج سے پھٹکا۔ مَیں نے اُن کے بچّے چِھین لِئے۔ مَیں نے اپنے لوگوں کو ہلاک کِیا کیونکہ وہ اپنی راہوں سے نہ پِھرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 जिस तरह गंदुम को हवा में उछालकर भूसे से अलग किया जाता है उसी तरह मैं उन्हें मुल्क के दरवाज़ों के सामने फटकूँगा। चूँकि मेरी क़ौम ने अपने ग़लत रास्तों को तर्क न किया इसलिए मैं उसे बेऔलाद बनाकर बरबाद कर दूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 جس طرح گندم کو ہَوا میں اُچھال کر بھوسے سے الگ کیا جاتا ہے اُسی طرح مَیں اُنہیں ملک کے دروازوں کے سامنے پھٹکوں گا۔ چونکہ میری قوم نے اپنے غلط راستوں کو ترک نہ کیا اِس لئے مَیں اُسے بےاولاد بنا کر برباد کر دوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 15:7
21 حوالہ جات  

اُس کا چھاج اُس کے ہاتھ میں ہے، اَور وہ اَپنی کھلیان کو خُوب پھٹکے گا، گیہُوں کو تو اَپنے کھتّے میں جمع کرےگا لیکن بھُوسے کو اُس جہنّم کی آگ میں جھونک دے گا جو کبھی نہ بُجھےگی۔“


مَیں بابیل میں پردیسی بھیجوں گا، تاکہ وہ اُسے پھٹکیں اَور اُس کی سرزمین کو ویران کر دیں؛ اَور اُس کی مُصیبت کے دِن اُس کے دُشمن بَن کر ہر طرف سے اُس کے مُخالف ہو جایٔیں گے۔


اَے یَاہوِہ، کیا آپ کی نظر سچّائی کی اُمّید نہیں رکھتی؟ آپ نے اُن کو سزا دی لیکن اُنہُوں ن کوئی درد محسُوس نہیں کیا؛ آپ نے اُن کو کُچلا لیکن وہ تربّیت پذیر نہ ہُوئے۔ اُنہُوں نے اَپنے چہرے پتّھر سے بھی زِیادہ سخت کر لیٔے اَور تَوبہ کرنے سے اِنکار کیا۔


تُو اُنہیں پھٹکے گا اَور ایک تُند ہَوا اُنہیں اُڑا لے جائے گی، اَور بگُولہ اُنہیں تِتّر بِتّر کر دے گا۔ لیکن تُو یَاہوِہ میں شادمان ہوگا اَور اِسرائیل کے قُدُّوس پر فخر کرےگا۔


پھر بھی لوگ اَپنے مارنے والے کی طرف نہیں لَوٹے، نہ ہی وہ قادرمُطلق یَاہوِہ کے طالب ہُوئے۔


لہٰذا اُن کے بچّوں کو قحط کے حوالہ کر دیں؛ اَور اُنہیں تلوار کی دھار کے سُپرد کر دیں۔ اُن کی بیویاں بے اَولاد اَور بِیوہ ہو جایٔیں؛ اَور اُن کے مَردوں کو مقتول ہو جانے دیں، اَور اُن کے جَوان جنگ میں تلوار سے قتل کئے جایٔیں۔


لیکن بدکار لوگ اَیسے نہیں ہوتے! وہ اُس بھُوسے کی مانند ہوتے ہیں، جسے ہَوا اُڑا لے جاتی ہے۔


تُم اَپنے آباؤاَجداد کی مانند نہ بنو جِن سے اگلے نبیوں نے بہ آواز بُلند فرمایا تھا: قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ’تُم اَپنی بُری روِش اَور بُرے اعمال سے باز آؤ،‘ لیکن اُنہُوں نے نہیں سُنا اَور میری طرف مُتوجّہ نہیں ہُوئے، یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے


”اَور جِس دِن مَیں اُن کا قلعہ، اُن کی خُوشی اَور جلال، اُن کی آنکھوں کی راحت، اُن کے دِلوں کی تمنّا اَور اُن کے بیٹوں اَور بیٹیوں کو بھی لے لُوں گا، تَب تُو اَے آدمؔ زاد دیکھنا


تمہارے ہاں بیٹے اَور بیٹیاں پیدا ہوں گی لیکن تُم اُنہیں اَپنے پاس رکھ نہ پاؤگے کیونکہ وہ اسیر ہوکر چلے جایٔیں گے۔


بنی اِسرائیل سے کہہ، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: میں اَپنے پاک مَقدِس کو یعنی اُس قلعہ کو جِس پر تُمہیں ناز ہے اَورجو تمہاری آنکھوں کی راحت اَور تمہارا محبُوب ہے ناپاک کرنے کو ہُوں۔ جِن بیٹوں اَور بیٹیوں کو تُم پیچھے چھوڑ گیٔے وہ تلوار سے مارے جایٔیں گے۔


کیونکہ موت کھڑکیوں سے چڑھ کر ہمارے محلوں میں داخل ہو چُکی ہے؛ اُس نے سڑکوں میں بچّوں کو اَور چوراہوں پر نوجوانوں کو فنا کر دیا ہے۔


تمہارے بیٹے اَور بیٹیاں دُوسری قوم کو دئیے جایٔیں گے اَور تمہاری آنکھیں دِن بہ دِن اُن کا اِنتظار کرتے کرتے تھک جایٔیں گی مگر تمہارا کچھ بس نہ چلے گا۔


تمہاری اَولاد لعنتی ہوگی اَور تمہاری زمین کی پیداوار اَور تمہارے گائے، بَیل کے بچھڑے اَور تمہاری بھیڑ بکریوں کے برّے لعنتی ہوں گے۔


مَیں لوگوں کو بَلکہ خُود اَپنی اُمّت اِسرائیل کے لوگوں کو تُم پر چلنے پھرنے دُوں گا۔ وہ تمہارے مالک بَن جایٔیں گے اَور تُم اُن کی مِیراث ہوگے؛ اَور تُم پھر کبھی اُنہیں اَولاد سے محروم نہ کروگے۔


مشرق سے ارامیوں نے اَور مغرب سے فلسطینیوں نے آکر اِسرائیل کو اَپنا مُنہ پسار کر نگل لیا ہے۔ اِس کے باوُجُود بھی اُن کا قہر ٹل نہیں گیا، بَلکہ اُس کا ہاتھ اَب بھی اُٹھا ہُواہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات