Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 13:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 اَپنی آنکھیں اُوپر اُٹھاکر، شمالی سمت سے آنے والوں کو دیکھو۔ وہ گلّے کہاں ہیں، جنہیں تمہارے سُپرد کیا گیا تھا، جِن بھیڑوں پر تُمہیں ناز تھا؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 اپنی آنکھیں اُٹھا اور اُن کو جو شِمال سے آتے ہیں دیکھ۔ وہ گلّہ جو تُجھے دِیا گیا تھا۔ تیرا خُوش نُما گلّہ کہاں ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 ऐ यरूशलम, अपनी नज़र उठाकर उन्हें देख जो शिमाल से आ रहे हैं। अब वह रेवड़ कहाँ रहा जो तेरे सुपुर्द किया गया, तेरी शानदार भेड़-बकरियाँ किधर हैं?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 اے یروشلم، اپنی نظر اُٹھا کر اُنہیں دیکھ جو شمال سے آ رہے ہیں۔ اب وہ ریوڑ کہاں رہا جو تیرے سپرد کیا گیا، تیری شاندار بھیڑبکریاں کدھر ہیں؟

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 13:20
14 حوالہ جات  

یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”دیکھو، شمالی مُلک سے ایک لشکر آ رہاہے؛ زمین کے دُور دراز علاقے سے ایک زبردست قوم کو اِس مُلک کے خِلاف اُکسایا جا رہاہے۔


میں کَسدیوں کو چڑھا لاؤں گا، وہ ظالِم اَور تُند رَو قوم ہیں، وہ اُن بستیوں پرجو اُن کی نہیں ہیں قبضہ کرلینے کے لیٔے تمام زمین سے ہوکر گزرتے ہیں۔


اِس لیٔے اُن چرواہوں سے جو میری قوم کی نگہبانی کرتے ہیں یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا کا یہ فرمان ہے: ”چونکہ تُم نے میرے گلّہ کو پراگندہ کیا اَور اُنہیں ہانک کر نکال دیا اَور اُن کی دیکھ بھال نہ کی اِس لیٔے میں تُمہیں تمہارے بُرے اعمال کی سزا دُوں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”اِس مُلک کے تمام باشِندوں پر شمالی جانِب سے آفت نازل ہوگی۔


لیکن اگر تُم نہ سُنو، تو تمہارے غُرور کے باعث میں خلوت میں روؤں گا؛ کیونکہ یَاہوِہ کے گلّے اسیری میں چلے جائیں گے، اِس لیٔے میری آنکھیں زار زار روئیں گی، اَور آنسُو بہائیں گی۔


سُن، شمالی مُلک سے ایک خبر، اَور ہنگامے کی آواز آ رہی ہے، جو یہُودیؔہ کے شہروں کو کھنڈر بنادے گا، اَور اُنہیں گیدڑوں کا مَسکن بنادے گا۔


کیونکہ دیکھ، میں شمالی سلطنتوں کے تمام لوگوں کو حُکم دے کر بُلا رہا ہُوں،“ یہ یَاہوِہ کا کلام ہے۔ ”اُن کے بادشاہ آکر یروشلیمؔ کے پھاٹکوں کے سامنے اَپنا اَپنا تخت قائِم کریں گے؛ اَور وہ شہر کے اِردگرد کی تمام فصیلوں اَور یہُودیؔہ کے تمام شہروں کے خِلاف حملہ کریں گے۔


اَور یَاہوِہ کے قہر شدید کے باعث پُراَمن چراگاہیں تباہ ہو جایٔیں گی۔


رعایا کی کثرت میں بادشاہ کی شان ہے، لیکن رعایا کے بِنا حاکم تباہ ہو جاتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات