Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 12:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 کیا چتکبرے شِکاری لکڑبگھے اَور دُوسرے شِکاری پرندے، یہ سَب مِل کر میری مُنتخب موروثی قوم کو نگل جانے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں؟ جاؤ اَور تمام جنگلی درندوں کو جمع کرکے لے آؤ، تاکہ وہ میری قوم کا گوشت کھا جایٔیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 کیا میری مِیراث میرے لِئے ابلق شِکاری پرِندہ ہے؟ کیا شِکاری پرِندے اُس کو چاروں طرف گھیرے ہیں؟ آؤ سب دشتی درِندوں کو جمع کرو۔ اُن کو لاؤ کہ وہ کھا جائیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 अब मेरी मौरूसी मिलकियत उस रंगीन शिकारी परिंदे की मानिंद है जिसे दीगर शिकारी परिंदों ने घेर रखा है। जाओ, तमाम दरिंदों को इकट्ठा करो ताकि वह आकर उसे खा जाएँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اب میری موروثی ملکیت اُس رنگین شکاری پرندے کی مانند ہے جسے دیگر شکاری پرندوں نے گھیر رکھا ہے۔ جاؤ، تمام درندوں کو اکٹھا کرو تاکہ وہ آ کر اُسے کھا جائیں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 12:9
15 حوالہ جات  

آؤ، اَے دشت کے سَب حَیوانو، آؤ اَور کھاؤ، اَے جنگل کے سَب درندو!


تَب اِس قوم کی لاشیں آسمان کے پرندوں اَور زمین کے جنگلی جانوروں کی خُوراک ہُوں گی اَور اُنہیں ڈرا کر بھگانے والا کویٔی نہ ہوگا۔


اَور یَاہوِہ نے کَسدی، ارامی، مُوآبی اَور عمُّونی مال غنیمت لُوٹنے والے دستے بھیجے تاکہ یہ یہُوداہؔ کو ہلاک کر دیں، یہ یَاہوِہ کے اُس کلام کے مُطابق ہُوا تھا جو اُنہُوں نے اَپنے خادِموں، نبیوں کی مَعرفت اعلان کیا تھا۔


وہ حَیوان اَور دس سینگ جنہیں تُم نے دیکھا اُس کسبی سے نفرت کریں گے۔ اَور اُسے لاچار بنا کر ننگا کر دیں گے؛ اَور اُس کا گوشت کھا جایٔیں گے اَور اُسے آگ میں جَلا ڈالیں گے۔


”اَور مَیں چار قِسم کے غارت گروں کو اُن پر مُسلّط کروں گا۔“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”مار ڈالنے کے لیٔے تلوار، لاشیں گھسیٹنے کے لیٔے کُتّے اَور اُنہیں کھانے اَور تباہ کرنے کے لیٔے ہَوا کے پرندے اَور زمین کے جنگلی جانور۔


شیرببر اُس پر غُرّائے؛ اُن کی دھاڑ کافی زبردست رہی ہے۔ اَور اُنہُوں نے اُس کے مُلک کو اُجاڑ دیا ہے؛ اَور اُن کے شہروں کو جَلا کر ویران کر دیا ہے۔


مَیں اُنہیں اُن کے دُشمنوں کے حوالہ کروں گا جو اُن کے جانی دُشمن ہیں۔ اُن کی لاشیں ہَوا کے پرندوں اَور زمین کے جنگلی جانوروں کی خُوراک ہُوں گی۔


صِیّونؔ اَپنے ہاتھ پھیلائے ہُوئے ہے، لیکن اُسے تسلّی دینے والا کویٔی نہیں۔ یَاہوِہ نے یعقوب کے بارے میں حُکم دیا ہے کہ اُس کے ہمسائے اُس کے دُشمن بَن جایٔیں؛ یروشلیمؔ، اُن کے درمیان ناپاکی بَن گیا ہے۔


مغروُر اِنسان کی نگاہیں نیچی کی جایٔیں گی اَور بنی آدمؔ کا تکبُّر خاک میں مِل جائے گا؛ اَور اُن کا دِن فقط یَاہوِہ ہی سرفراز ہوگا۔


قادرمُطلق یَاہوِہ کا ایک دِن ہے جَب تمام مغروُر اَور عالی مرتبہ لوگ، اَور ہر وہ جو سرفراز ہے سَب کے سَب پست کئے جایٔیں گے،


اِس لیٔے وہ چرواہے کی عدم مَوجُودگی میں تِتّر بِتّر ہو گئیں اَور جَب وہ پراگندہ ہو گئیں تو وہ تمام جنگلی جانوروں کی خُوراک بَن گئیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات