Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 12:3 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 لیکن اَے یَاہوِہ، آپ مُجھے نزدیکی سے جانتے ہیں؛ آپ مُجھے دیکھتے ہیں اَور اَپنی نِسبت میرے خیالات کو جانچتے ہیں۔ آپ اُنہیں ذبح ہونے والی بھیڑوں کی مانند کھینچ کر جُدا کر دیجئے، اَور ذبح کے دِن کے لیٔے اُنہیں مخصُوص کیجئے!

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

3 لیکن اَے خُداوند! تُو مُجھے جانتا ہے۔ تُو نے مُجھے دیکھا اور میرے دِل کو جو تیری طرف ہے آزمایا ہے۔ تُو اُن کو بھیڑوں کی مانِند ذبح ہونے کے لِئے کھینچ کر نِکال اور قتل کے دِن کے لِئے اُن کو مخصُوص کر۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 लेकिन ऐ रब, तू मुझे जानता है। तू मेरा मुलाहज़ा करके मेरे दिल को परखता रहता है। गुज़ारिश है कि तू उन्हें भेड़ों की तरह घसीटकर ज़बह करने के लिए ले जा। उन्हें क़त्लो-ग़ारत के दिन के लिए मख़सूस कर!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 لیکن اے رب، تُو مجھے جانتا ہے۔ تُو میرا ملاحظہ کر کے میرے دل کو پرکھتا رہتا ہے۔ گزارش ہے کہ تُو اُنہیں بھیڑوں کی طرح گھسیٹ کر ذبح کرنے کے لئے لے جا۔ اُنہیں قتل و غارت کے دن کے لئے مخصوص کر!

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 12:3
23 حوالہ جات  

مُجھ پر سِتم ڈھانے والے شرمندہ ہُوں، لیکن مُجھے شرمندہ نہ ہونے دیں؛ وہ ہِراساں ہُوں، لیکن مُجھے ہِراساں نہ ہونے دیں۔ تباہی کا دِن اُن پر لائیں؛ اَور دوگنی تباہی سے اُنہیں برباد کر دیں۔


”اَے یَاہوِہ یاد فرمائیں کہ مَیں آپ کے حُضُور مُکمّل جان نثاری اَور پُوری وفاداری سے چلتا رہا ہُوں اَور مَیں نے وُہی کیا ہے جو آپ کی نظروں میں دُرست ہے۔“ اَور تَب حِزقیاہؔ زار زار رونے لگا۔


تُم نے دُنیا میں عیش و عشرت کی زندگی گُزاری اَور خُوب مزے کئے۔ تُم نے اَپنے دِلوں کو ذبح کے دِن کے لیٔے خُوب موٹا تازہ کر لیا۔


حالانکہ آپ میرے دِل کو ٹٹولتے اَور رات کے وقت مُجھے آزماتے ہیں، اَور مُجھے پرکھتے ہیں، لیکن کویٔی خرابی نہیں پاتے؛ مَیں نے ٹھان لیا ہے کہ میرا مُنہ خطا نہ کرے۔


اُس کے تمام جَوان بَیلوں کو ذبح کر ڈالو؛ اُنہیں ذبح ہونے کے لیٔے نیچے لے جاؤ! اُن پر ہائے کیونکہ اُن کے سزا کا دِن آ پہُنچا ہے، اُن کو سزا دینے کا وقت آ گیا ہے۔


اَے خُدا، آپ مُجھے جانچیں اَور میرے دِل کو پہچانیں؛ مُجھے آزمائیں اَور میرے مُضطرب خیالات کو جان لیں۔


اَے یَاہوِہ، میرا اِنصاف کریں، کیونکہ مَیں نے پاک زندگی گزاری ہے؛ مَیں نے پس و پیش کئے بغیر یَاہوِہ پر توکّل کیا ہے۔


حُضُور نے تیسری مرتبہ پھر پُوچھا، ”یُوحنّا کے بیٹے شمعُونؔ کیا تُم مُجھ سے مَحَبّت رکھتے ہو؟“ پطرس کو رنج پہُنچا کیونکہ یِسوعؔ نے پطرس سے تین دفعہ پُوچھا تھا، ”کیا تُم مُجھ سے مَحَبّت رکھتے ہو؟“ پطرس نے کہا، ”خُداوؔند، آپ تو سَب کُچھ جانتے ہیں؛ حُضُور آپ کو خُوب مَعلُوم ہے کہ میں حُضُور سے مَحَبّت رکھتا ہُوں۔“ یِسوعؔ نے فرمایا، ”تُم میری بھیڑیں چراؤ۔


وہ بابیل میں قتل ہوکر گِر جایٔیں گے، اَور شدید زخمی ہوکر اُس کی گلیوں میں پڑے ہوں گے۔


مُوآب تباہ کیا جائے گا اَور اُس کے شہروں پر حملہ ہوگا؛ اَور اُس کے بہترین نوجوان قتل کے لیٔے جائے جائیں گے،“ یہ اُس بادشاہ کا فرمان ہے جِس کا نام قادرمُطلق یَاہوِہ ہے۔


پس اَے قادرمُطلق یَاہوِہ، آپ جو صادقوں کو آزماتے ہیں، اَور دِل و دماغ کو ٹٹولتے ہیں، اُن سے اِنتقام لے کر مُجھے دِکھائیں، کیونکہ مَیں نے اَپنا مُقدّمہ آپ کے سُپرد کر دیا ہے۔


یَاہوِہ راستباز اَور بدکار دونوں کو پرکھتے ہیں، یَاہوِہ کی رُوح تشدّد پسندوں سے نفرت کرتی ہے۔


بدکار لوگوں کی بدی کا خاتِمہ کر دیں اَور راستبازوں کو قِیام بخشیں۔ آپ ہی واحد خُدا ہیں۔ جو دِلوں اَور دماغوں کو جانچتے ہیں۔


لیکن وہ اُن راہ سے واقف ہیں جِس پر میں چلتا ہُوں؛ جَب وہ مُجھے پرکھ چُکیں گے تو میں بھٹّی سے کندن بَن کر نکلوں گا۔


اَے میرے خُدا، میں یہ بھی جانتا ہُوں کہ آپ دِل کو جانچتے ہیں اَور دیانتداری میں آپ کی خُوشنودی ہے۔ مَیں نے یہ تمام چیزیں اَپنی صدق دِلی اَور نیک نیّت سے دی ہیں اَور مُجھے یہ دیکھ کر بڑی مسرّت حاصل ہُوئی ہے کہ آپ کے لوگ جو یہاں حاضِر ہیں یہ سَب کچھ اَپنی خُوشی سے دے رہے ہیں۔


مگر یہ جھُوٹے اُستاد جِن باتوں کا علم بھی نہیں رکھتے، اُن پر بھی لعنت بھیجتے ہیں۔ یہ لوگ بے عقل جانوروں کی مانند ہیں جو فطری طور پر شِکار کیٔے جانے اَور ہلاک ہونے کے لیٔے پیدا ہویٔے ہیں اَور یہ لوگ جانوروں کی مانند ہلاک ہو جایٔیں گے۔


اَے یَاہوِہ، آپ تو جانتے ہیں کہ میرے ساتھ کیا ہو رہاہے؛ مُجھے یاد فرمائیں اَور میرا خیال کریں اَور میرے ستانے والوں سے میرا اِنتقام لیں۔ مُجھے وقت دیجئے، مُجھے جَوانی میں ہی مرنے نہ دیں، غور فرمائیں کہ مَیں نے آپ کی خاطِر کس قدر ملامت برداشت کی ہے۔


مَیں نے تو آپ کا چرواہا بننے سے گُریز نہیں کیا؛ آپ جانتے ہیں کہ مَیں نے مایوسی کے دِن کی تمنّا نہیں کی۔ جو کچھ میرے لبوں سے نکلتا ہے، وہ آپ کے سامنے واضح ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات