Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 11:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 تاکہ وہ قَسم پُوری کروں جو مَیں نے تمہارے آباؤاَجداد سے کھائی تھی کہ اُنہیں وہ مُلک دُوں گا جِس میں دُودھ اَور شہد بہتا ہے،‘ اَور جِس کے آج تُم مالک ہو۔“ تَب یہ سُن کر مَیں نے جَواب دیا، ”اَے یَاہوِہ، آمین۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 تاکہ مَیں اُس قَسم کو جو مَیں نے تُمہارے باپ دادا سے کھائی کہ مَیں اُن کو اَیسا مُلک دُوں گا جِس میں دُودھ اور شہد بہتا ہو جَیسا کہ آج کے دِن ہے پُورا کرُوں۔ تب مَیں نے جواب مَیں کہا اَے خُداوند! آمِین۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 फिर मैं वह वादा पूरा करूँगा जो मैंने क़सम खाकर तुम्हारे बापदादा से किया था, मैं तुम्हें वह मुल्क दूँगा जिसमें दूध और शहद की कसरत है।’ आज तुम उसी मुल्क में रह रहे हो।” मैं, यरमियाह ने जवाब दिया, “ऐ रब, आमीन, ऐसा ही हो!”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 پھر مَیں وہ وعدہ پورا کروں گا جو مَیں نے قَسم کھا کر تمہارے باپ دادا سے کیا تھا، مَیں تمہیں وہ ملک دوں گا جس میں دودھ اور شہد کی کثرت ہے۔‘ آج تم اُسی ملک میں رہ رہے ہو۔“ مَیں، یرمیاہ نے جواب دیا، ”اے رب، آمین، ایسا ہی ہو!“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 11:5
16 حوالہ جات  

یرمیاہؔ نبی نے کہا، ”ہاں، آمین! یَاہوِہ اَیسا ہی کریں؛ کاش جو باتیں تُم نے نبُوّت کرکے کہی ہیں اُسے یَاہوِہ پُورا کریں کہ بیت المُقدّس کے ظروف اَور تمام جَلاوطن لوگ بابیل سے یہاں واپس آ جائیں۔


اگر تُم صِرف رُوح ہی سے خُدا کی تعریف کرو، تو ناواقِف شخص تیری شُکر گُزاری پر، کیسے، ”آمین“ کہے گا؟ کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ تُم کیا کہہ رہے ہو۔


اَور ہمیں آزمائش میں نہ پڑنے دیں، بَلکہ اُس شریر سے بچائیں۔‘ کیونکہ بادشاہی، قُدرت اَور جلال، ہمیشہ آپ ہی کی ہیں۔ آمین۔


اَے اِسرائیل! سُن اَور احتیاط کے ساتھ اُن پر عَمل کر تاکہ تمہاری خیر ہو اَور تُم یَاہوِہ اَپنے آباؤاَجداد کے خُدا کے وعدے کے مُطابق اُس مُلک میں جِس میں دُودھ اَور شہد کثرت سے پایا جاتا ہے بہت بڑھ جاؤ۔


لیکن مَیں نے تُم سے فرمایا، ”تُم اُن کے مُلک پر قابض ہوگے؛ اَور مَیں تُمہیں وہ مُلک بطور مِیراث دُوں گا، جِس میں دُودھ اَور شہد کثرت سے پایا جاتا ہے۔“ مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں، جِس نے تُمہیں دیگر قوموں سے الگ کیا ہے۔


اَور جَب یَاہوِہ تُمہیں کنعانیوں، حِتّیوں، امُوریوں، حِوّیوں اَور یبُوسیوں کے مُلک میں پہُنچا دیں جسے تُمہیں دینے کی قَسم اُنہُوں نے تمہارے آباؤاَجداد سے کھائی تھی، اَور جِس میں دُودھ اَور شہد بہتا ہے تو تُم اِس مہینے میں یہ رسم اَدا کیا کرنا۔


آپ نے اُنہیں یہ مُلک دیا، جسے دینے کی آپ نے اُن کے آباؤاَجداد سے قَسم کھائی تھی اَور جِس میں دُودھ اَور شہد کے دریا بہتے ہیں۔


پس اَب اَے یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا، اَپنے اُس قول کو جو آپ نے اَپنے خادِم داویؔد سے کیا تھا اُسے پُورا کریں۔


وہ اَپنے عہد کو ہمیشہ یاد رکھتے ہیں، یعنی اُس کلام کو جو اُنہُوں نے ہزار پُشتوں کے لیٔے فرمایاہے،


یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ میں اِس جگہ اَور یہاں کے باشِندوں کے ساتھ اَیسا ہی سلُوک کروں گا۔ میں اِس شہر کو تُوفتؔ کی مانند کر دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات