Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 11:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 یَاہوِہ نے تو تُمہیں دلکش، خُوبصورت، اَور ہمیشہ ہرا بھرا، پھل والا زَیتُون کے درخت کا لقب تو دیا تھا، لیکن ایک زبردست طُوفانی گرجن کے ساتھ یَاہوِہ اُس میں آگ لگا دیں گے، اَور اُس کی شاخیں توڑ دی جایٔیں گی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 خُداوند نے خُوش میوہ ہرا زَیتُون تیرا نام رکھّا۔ اُس نے بڑے ہنگامہ کی آواز ہوتے ہی اُسے آگ لگا دی اور اُس کی ڈالِیاں توڑ دی گئِیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 रब ने तेरा नाम ‘ज़ैतून का फलता-फूलता दरख़्त जिसका ख़ूबसूरत फल है’ रखा, लेकिन अब वह ज़बरदस्त आँधी का शोर मचाकर दरख़्त को आग लगाएगा। तब उस की तमाम डालियाँ भस्म हो जाएँगी।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 رب نے تیرا نام ’زیتون کا پھلتا پھولتا درخت جس کا خوب صورت پھل ہے‘ رکھا، لیکن اب وہ زبردست آندھی کا شور مچا کر درخت کو آگ لگائے گا۔ تب اُس کی تمام ڈالیاں بھسم ہو جائیں گی۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 11:16
18 حوالہ جات  

جَب اُس کی شاخیں سُوکھ جاتی ہیں تو اُنہیں توڑا جاتا ہے اَور عورتیں آکر اُس سے آگ جَلا دیتی ہیں۔ کیونکہ یہ لوگ ناسمجھ ہیں؛ اِس لیٔے اُن کا بنانے والا اُن پر رحم نہیں کرتا۔ اَور اُن کا خالق اُن پر مہربان نہیں ہوتا۔


لیکن مَیں زَیتُون کے اُس درخت کی مانند ہُوں جو خُدا کے گھر میں سرسبز و شاداب رہتاہے؛ میں خُدا کی لافانی مَحَبّت پر ابدُالآباد تک بھروسا رکھتا ہُوں۔


خُدا کی تاک کاٹ ڈالی گئی اَور آگ میں جَلا دی گئی؛ اَور خُدا کی ڈانٹ سے ہی لوگ تباہ ہو جاتے ہیں۔


اگر تُم مُجھ میں قائِم نہیں رہتے ہو، تو اُس شاخ کی طرح ہو جو دُور پھینک دی جاتی اَور سُوکھ جاتی ہے؛ اَیسی شاخیں جمع کرکے، آگ میں جھونکی اَور جَلا دی جاتی ہیں۔


اَب درختوں کی جڑ پر کُلہاڑا رکھ دیا گیا ہے، لہٰذا جو درخت اَچھّا پھل نہیں لاتا وہ کاٹا اَور آگ میں جھونکا جاتا ہے۔


مَیں تمہارے اعمال کے مُطابق تُمہیں سزا دُوں گا، یَاہوِہ فرماتے ہیں۔ مَیں تمہارے جنگل میں آگ لگا دُوں گا، جو تمہارے اِردگرد کی ہر شَے کو بھسم کر ڈالے گی۔‘ “


دیکھیں، آپ کے دُشمنوں نے کیسا اودھم مچا رکھا ہے، اَور آپ کے مخالفین نے سَر اُٹھایا ہے۔


یہ دو گواہ ”زَیتُون کے وہ دو درخت“ اَور وہ دو چراغدان ہیں، جو ”زمین کے خُداوؔند کے حُضُور میں کھڑے ہیں۔“


تمہارے سارے مُلک میں زَیتُون کے درخت لگے ہوں گے، لیکن تُم زَیتُون کا تیل اِستعمال نہ کر پاؤگے کیونکہ زَیتُون کے پھل جھڑ جایٔیں گے۔


وہ ایک پَودے کی مانند ہے جو دھوپ میں بھی سیراب رہتاہے، جو اَپنی ڈالیاں باغ میں پھیلاتا ہے؛


” ’چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں، میرا غُصّہ اَور غضب اِس مقام پر، ہر اِنسان اَور حَیوان پر، درختوں اَور پَودوں پر اَور میدان کے فصلوں پر اُنڈیل دیا جائے گا جو جلتا ہی رہے گا اَور بُجھایا نہ جائے گا۔


اُس کی ملائم کونپلیں بڑھیں گی۔ اُس کی شوکت زَیتُون کے درخت کی مانند ہوگی، اَور اُس کی خُوشبو لبانونؔ کے دیودار کے مانند ہوگی۔


خُدا کا ہاتھ خُدا کی داہنی طرف کے اِنسان پر رہے، یعنی اِبن آدمؔ پر جسے خُدا نے اَپنے لیٔے برپا کیا ہے۔


پھر بھی مَیں نے تُمہیں ایک عُمدہ انگوری بیل، اَور بہترین قِسم کے بیج کی مانند اِنتخاب کرکے لگایا۔ پھر اَیسا کیا ہو گیا کہ تُم بے حقیقت ہو گئے اَور جنگلی بیل میں کیسے تبدیل ہو گئے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات