Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 11:12 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

12 تَب اُس وقت یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ شہر کے باشِندے جا کر اُن معبُودوں کے سامنے فریاد کریں گے جِن کے سامنے وہ بخُور جَلاتے ہیں۔ لیکن وہ اُن کی آفت کے دَوران اُن کی کویٔی مدد نہ کر پائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

12 تب یہُوداؔہ کے شہر اور یروشلیِم کے باشِندے جائیں گے اور اُن معبُودوں کو جِن کے آگے وہ بخُور جلاتے ہیں پُکاریں گے پر وہ مُصِیبت کے وقت اُن کو ہرگِز نہ بچائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

12 फिर यहूदाह और यरूशलम के बाशिंदे अपने शहरों से निकलकर चीख़ते-चिल्लाते उन देवताओं से मिन्नत करेंगे जिनके सामने बख़ूर जलाते रहे हैं। लेकिन अब जब वह मुसीबत में मुब्तला होंगे तो यह उन्हें नहीं बचाएँगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

12 پھر یہوداہ اور یروشلم کے باشندے اپنے شہروں سے نکل کر چیختے چلّاتے اُن دیوتاؤں سے منت کریں گے جن کے سامنے بخور جلاتے رہے ہیں۔ لیکن اب جب وہ مصیبت میں مبتلا ہوں گے تو یہ اُنہیں نہیں بچائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 11:12
10 حوالہ جات  

لیکن جِن معبُودوں کو تُم نے بنایا ہے؟ تُم اُنہیں کیوں نہیں پُکارتے؟ اگر وہ تُمہیں مُصیبت کے وقت بچا سکتے ہیں تو وہ تُمہیں کیوں نہیں بچاتے ہیں، کیونکہ اَے یہُودیؔہ، جتنے تمہارے شہر ہیں اُتنے ہی تمہارے معبُود بھی ہیں۔


اَور وہ کہیں گے: ”اَب اُن کے معبُود کہاں ہیں، وہ چٹّان جِس میں اُنہُوں نے پناہ لی تھی،


”اَے لوگو، تُم جو غَیر قوموں میں سے بچ نکلے ہو، جمع ہو جاؤ؛ اَور اِکٹھّے ہوکر چلے آؤ۔ وہ لوگ جاہل ہیں جو لکڑی کے بُت لیٔے پھرتے ہیں، اَور اَیسے معبُودوں سے استدعا کرتے ہیں جو بچا نہیں سکتے۔


اَور اَپنی تنگی کے وقت آحازؔ بادشاہ یَاہوِہ سے بےوفائی کرکے اَور بھی گُنہگار ہو گیا۔


جاؤ اَور اُن معبُودوں کے سامنے آہ و زاری کرو جنہیں تُم نے اَپنا لیا ہے۔ وُہی تمہاری مُصیبت کے وقت تُمہیں چھُڑائیں۔“


وہ معبُود جو اُن کے قُربانیوں کی چربی کھاتے تھے اَور اُن کی تپاون کی نذروں کی مَے پیتے تھے؟ وُہی تمہاری مدد کے لیٔے اُٹھیں! اَور تُمہیں پناہ دیں!


کیونکہ اِس مِصر میں جہاں کہ تُم آباد ہونے کے لیٔے آئے ہو، یہاں تُم اَپنے ہاتھوں سے بنائی ہُوئی اَشیا سے اَور غَیر معبُودوں کے آگے بخُور جَلا کے میرا غُصّہ کیوں بھڑکاتے ہو؟ کیا تُم اَپنے آپ کو ہلاک کرکے دُنیا کی تمام قوموں کے درمیان خُود کو لعنت اَور ملامت کا باعث بناؤگے۔


وہ اُسے اَپنے کندھوں پر اُٹھاتے اَور لے جاتے ہیں؛ پھر اُسے لے جا کر اُس کی جگہ پر نصب کرتے ہیں اَور وہ وہاں کھڑا رہتاہے جہاں سے وہ ہل نہیں پاتا۔ اگر کویٔی اُسے پُکارے تو وہ جَواب نہیں دیتا؛ نہ ہی وہ اُسے اُس کی مُصیبتوں سے چھُڑا سَکتا ہے۔


لیکن میری قوم مُجھے بھُول گئی ہے؛ وہ نکمّے معبُودوں کے سامنے بخُور جَلاتے ہیں، جِن کی وجہ سے وہ اَپنی نہایت قدیم راہوں میں، ٹھوکر کھائی ہے۔ اَور شاہراہ چھوڑکر پگڈنڈیوں میں گُمراہ ہو گئے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات