Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 10:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 ترشیشؔ سے چاندی کی چادر اَور اوفیرؔ سے سونا لایا جاتا ہے۔ جو کاریگر کی کاریگری اَور سُنار کی دستکاری ہے؛ اُنہیں نیلا اَور اَرغوانی لباس پہنایا جاتا ہے۔ اَور یہ سَب ماہر کاریگروں کی دستکاری ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 ترسِیس سے چاندی کا پِیٹا ہُؤا پتّر اور اُوفاؔز سے سونا آتا ہے جو کارِیگر کی کارِیگری اور سُنار کی دست کاری ہے۔ اُن کا لِباس نِیلا اور ارغوانی ہے اور یہ سب کُچھ ماہِر اُستادوں کی دست کاری ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 तरसीस से चाँदी की चादरें और ऊफ़ाज़ से सोना लाया जाता है। उनसे कारीगर और सुनार बुत बना देते हैं जिसे क़िरमिज़ी और अरग़वानी रंग के कपड़े पहनाए जाते हैं। सब कुछ माहिर उस्तादों के हाथ से बनाया जाता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 ترسیس سے چاندی کی چادریں اور اوفاز سے سونا لایا جاتا ہے۔ اُن سے کاری گر اور سنار بُت بنا دیتے ہیں جسے قرمزی اور ارغوانی رنگ کے کپڑے پہنائے جاتے ہیں۔ سب کچھ ماہر اُستادوں کے ہاتھ سے بنایا جاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 10:9
12 حوالہ جات  

لیکن اُن کے بُت تو چاندی اَور سونا ہیں، جو آدمی کی دستکاری ہیں۔


جَب مَیں نے اُوپر نگاہ کی تو اَپنے سامنے ایک شخص کو دیکھا جو کتانی لباس پہنے ہُوئے تھا اَور اُس کی کمر پر اوفیرؔ کا خالص سونے کا کمربند بندھا ہُوا تھا۔


مُورت کو کاریگر ڈھالتا ہے، اَور سُنار اُس پر سونے کی تہہ جماتا ہے اَور اُس کے لیٔے چاندی کی زنجیروں بناتا ہے۔


اَور بادشاہ کے پاس سمُندر میں حِیرامؔ کے جہازوں کے علاوہ تجارتی جہازوں کا ایک بحری جہاز بھی تھا جو ہر تین سال بعد ترشیشؔ کے یہ جہاز سونا، چاندی اَور ہاتھی دانت، بندر اَور لنگور لے کر آتے تھے۔


” ’تیرے مال کی بہتات کے باعث ترشیشؔ نے تیرے ساتھ تِجارت کی اَور اُنہُوں نے چاندی، لوہا، رانگا اَور سیسہ تیرے تجارتی اَسباب کے مُعاوضہ میں دیا۔


ترشیشؔ اَور دُور دراز کے جزیروں کے بادشاہ اُسے نذرانے پیش کریں گے؛ شیبا اَور سیبا کے بادشاہ اُس کے لیٔے عطیات لائیں گے۔


اَے جزیرے کے لوگو، ماتم کرتے ہُوئے ترشیشؔ کی طرف چلے جاؤ۔


مِصر کے مہین اَور نفیس کتان سے کشیدہ تیرا بادبان بنا جِس نے تیرے لیٔے پرچم کا کام دیا؛ تیرا نیلا اَور اَرغوانی شامیانہ اِلیشہؔ کے ساحِلوں سے لایٔے ہُوئے کپڑے کا بنا۔


لیکن یُوناہؔ یَاہوِہ کے حُضُور سے ترشیشؔ کی طرف جانے کو بھاگے اَور یافؔا جا پہُنچے۔ وہاں اُنہیں ترشیشؔ کو جانے والا ایک پانی کا جہاز مِلا۔ اَور وہ کرایہ دے کر اُس میں سوار ہُوئے تاکہ اُن کے ساتھ یَاہوِہ کی حُضُوری سے ترشیشؔ کو چلے جائیں۔


اُس پر افسوس جو لکڑی سے کہتاہے کہ زندہ ہو جا! اَور بے جان پتّھر سے کہ اُٹھ! کیا وہ رہنمائی کر سَکتا ہے؟ وہ تو سونے چاندی سے کڑھا ہُواہے؛ اُس میں کویٔی جان نہیں۔


بادشاہ کے پاس تجارتی جہازوں کا ایک بحری بیڑا بھی تھا جِس کے جہاز بادشاہ کوچک حِیرامؔ کے آدمی تھے۔ اَور ہر تین سال بعد ترشیشؔ کے یہ جہاز سونا، چاندی اَور ہاتھی دانت، بندر اَور لنگور لے کر آتے تھے۔


وہ اِسرائیل میں بنائے گیٔے ہیں! یہ بچھڑا جسے ایک کاریگر نے بنایا؛ خُدا نہیں ہے۔ سامریہؔ کے اُس بچھڑے کے ٹکڑے ٹکڑے کئے جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات