Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 10:5 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 وہ کھیرے کے کھیت میں پرندوں کو ڈرانے والے کھڑے اِنسانی پُتلے کی مانند ہیں، جو بول نہیں سکتے؛ اُنہیں اُٹھاکر لے جانا پڑتا ہے کیونکہ وہ چل نہیں سکتے۔ اُن سے مت ڈرو؛ کیونکہ وہ کویٔی ضرر نہیں پہُنچا سکتے، اَور نہ ہی کوئی فائدہ پہُنچا سکتے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

5 وہ کھجُور کی مانِند مخرُوطی سُتُون ہیں پر بولتے نہیں۔ اُن کو اُٹھا کر لے جانا پڑتا ہے کیونکہ وہ چل نہیں سکتے۔ اُن سے نہ ڈرو کیونکہ وہ نُقصان نہیں پُہنچا سکتے اور اُن سے فائِدہ بھی نہیں پُہنچ سکتا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 बुत उन पुतलों की मानिंद हैं जो खीरे के खेत में खड़े किए जाते हैं ताकि परिंदों को भगा दें। न वह बोल सकते, न चल सकते हैं, इसलिए लोग उन्हें उठाकर अपने साथ ले जाते हैं। उनसे मत डरना, क्योंकि न वह नुक़सान का बाइस हैं, न भलाई का।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 بُت اُن پُتلوں کی مانند ہیں جو کھیرے کے کھیت میں کھڑے کئے جاتے ہیں تاکہ پرندوں کو بھگا دیں۔ نہ وہ بول سکتے، نہ چل سکتے ہیں، اِس لئے لوگ اُنہیں اُٹھا کر اپنے ساتھ لے جاتے ہیں۔ اُن سے مت ڈرنا، کیونکہ نہ وہ نقصان کا باعث ہیں، نہ بھلائی کا۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 10:5
16 حوالہ جات  

وہ اُسے اَپنے کندھوں پر اُٹھاتے اَور لے جاتے ہیں؛ پھر اُسے لے جا کر اُس کی جگہ پر نصب کرتے ہیں اَور وہ وہاں کھڑا رہتاہے جہاں سے وہ ہل نہیں پاتا۔ اگر کویٔی اُسے پُکارے تو وہ جَواب نہیں دیتا؛ نہ ہی وہ اُسے اُس کی مُصیبتوں سے چھُڑا سَکتا ہے۔


تُمہیں یاد ہوگا کہ جَب تُم بے دین تھے تو دُوسروں کی باتوں میں آکر گُونگے بُتوں کی پیروی کرنے لگے تھے۔


اَب رہا یہ سوال کہ بُتوں کو پیش کی گئی قُربانیوں کا گوشت کھانا چاہیے یا نہیں: ہم سَب یہ جانتے ہیں کہ ”بُتوں کی حقیقت دُنیا میں کچھ بھی نہیں خُدا ایک ہے اَور اُس کے سِوا کویٔی خُدا نہیں۔“


اُس پر افسوس جو لکڑی سے کہتاہے کہ زندہ ہو جا! اَور بے جان پتّھر سے کہ اُٹھ! کیا وہ رہنمائی کر سَکتا ہے؟ وہ تو سونے چاندی سے کڑھا ہُواہے؛ اُس میں کویٔی جان نہیں۔


بابیل کے معبُود بیلؔ اَور نبوؔ جُھک گئے؛ اُن کے بُت بوجھ اُٹھانے والے چَوپایوں پر لدے ہیں۔ جِن مورتیوں کو وہ لیٔے پھرتے تھے، اُن کے لئے بوجھ بَن گئی ہیں، تھکے ہوؤں کے لیٔے ایک بوجھ۔


”اَے لوگو، تُم جو غَیر قوموں میں سے بچ نکلے ہو، جمع ہو جاؤ؛ اَور اِکٹھّے ہوکر چلے آؤ۔ وہ لوگ جاہل ہیں جو لکڑی کے بُت لیٔے پھرتے ہیں، اَور اَیسے معبُودوں سے استدعا کرتے ہیں جو بچا نہیں سکتے۔


چنانچہ اُنہُوں نے اُس دئیے گیٔے بَیل کو لے کر اُسے قُربانی کے واسطے تیّار کیا۔ اَور پھر وہ صُبح سے دوپہر تک بَعل سے فریاد کرتے رہے اَور چِلّا چِلّا‏‏‏‏کر پُکارتے رہے، ”اَے بَعل ہماری سُن!“ مگر اُنہیں کویٔی جَواب نہ مِلا؛ اَور نہ ہی کویٔی جَواب دینے والا مَوجُود تھا۔ اَور وہ اُس مذبح کے اِردگرد ناچتے کودتے رہے، جسے اُنہُوں نے بنایا تھا۔


سَب اِنسان نادان اَور جاہل ہیں؛ ہر سُنار اَپنے ڈھالی ہُوئی بُتوں کے سبب رُسوا ہے۔ کیونکہ اُن کے ڈھالے ہُوئے بُت محض فریب ہیں؛ جِن میں دَم نہیں ہے۔


وہاں تُم اِنسانوں کے بنائے ہویٔے لکڑی اَور پتّھر کے معبُودوں کی عبادت کروگے جو نہ دیکھ سکتے ہیں نہ سُن سکتے ہیں نہ کھا سکتے ہیں اَور نہ سونگھ سکتے ہیں۔


تَب یَاہوِہ کا قہر اماضیاہؔ کے خِلاف بھڑک اُٹھا اَور یَاہوِہ نے ایک نبی کو اُس کے پاس بھیجا۔ نبی نے اُس سے فرمایا، ”تُم اِن معبُودوں کی طرف کیوں رُجُوع ہُوئے جو اَپنے ہی لوگوں کو تمہارے ہاتھ سے نہ بچا سکے؟“


جَب مُوآب اَپنے اُونچے مقام پر پہُنچ جاتا ہے، تو وہ اَپنے آپ کو محض تھکا لیتا ہے؛ جَب وہ اَپنے بُتکدے میں دعا کرنے جاتا ہے، تو اُسے کچھ فائدہ نہیں ہوتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات