Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 10:20 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 میرا خیمہ تباہ کر دیا گیا؛ اَور اُس کی تمام رسّیاں توڑ دی گئیں۔ اَور میرے فرزند مُجھ سے دُورہو گیٔے، اَب وہ نہیں رہے؛ اَب کویٔی زندہ نہیں رہا جو میرا خیمہ نصب کرے، یا میرے لیٔے پناہ گاہ کھڑی کرے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

20 میرا خَیمہ غارت کِیا گیا اور میری سب طنابیں توڑ دی گئِیں۔ میرے بچّے میرے پاس سے چلے گئے اور وہ ہیں نہیں۔ اب کوئی نہ رہا جو میرا خَیمہ کھڑا کرے اور میرے پردے لگائے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 लेकिन अब मेरा ख़ैमा तबाह हो गया है, उसके तमाम रस्से टूट गए हैं। मेरे बेटे मेरे पास से चले गए हैं, एक भी नहीं रहा। कोई नहीं है जो मेरा ख़ैमा दुबारा लगाए, जो उसके परदे नए सिरे से लटकाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 لیکن اب میرا خیمہ تباہ ہو گیا ہے، اُس کے تمام رسّے ٹوٹ گئے ہیں۔ میرے بیٹے میرے پاس سے چلے گئے ہیں، ایک بھی نہیں رہا۔ کوئی نہیں ہے جو میرا خیمہ دوبارہ لگائے، جو اُس کے پردے نئے سرے سے لٹکائے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 10:20
12 حوالہ جات  

مُصیبت پر مُصیبت آ رہی ہے؛ تمام مُلک تباہ ہو چُکاہے۔ میرے خیمے پل بھر میں، اَور میری پناہ گاہ اَچانک تباہ کر دیئے گیٔے۔


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”رامہؔ شہر میں ایک آواز سُنایٔی دیتی ہے شدید رونے اَور ماتم کی، راخلؔ اَپنے بچّوں کے لیٔے رو رہی ہے اَور تسلّی قبُول نہیں کر رہی، کیونکہ وہ ہلاک ہو چُکے ہیں۔“


اَپنے خیمہ کے احاطہ کو بڑھا، اَور اُس کے پردے وسیع کر، دریغ نہ کر۔ اَپنی رسّیوں کی لمبائی بڑھا، اَور اَپنی میخیں مضبُوط کر۔


اُس کے حریف اُس کے آقا بَن گیٔے ہیں؛ اُس کے دُشمن آرام سے ہیں۔ اُس کے گُناہوں کی کثرت کے باعث یَاہوِہ نے اُسے دُکھ دیا ہے۔ دُشمنوں کے ہاتھوں گِرفتار ہوکر، اُس کے بچّے جَلاوطن ہو گئے۔


مَیں نے اَپنا کلام تیرے مُنہ میں ڈال دیا ہے اَور تُجھے اَپنے ہاتھ کے سایہ میں چھُپا رکھتا ہے مَیں جو افلاک کو اُن کی جگہ پر قائِم کرتا ہُوں، جِس نے زمین کی بُنیاد ڈالی، اَورجو اہلِ صِیّونؔ سے کہتاہے، ’تُم میرے لوگ ہو۔‘ “


بدکار لوگ گرا دئیے جاتے ہیں اَور نِیست ہو جاتے ہیں، لیکن راستبازوں کا گھر قائِم رہتاہے۔


وہ آنکھ جو مُجھے اَب دیکھ رہی ہے پھر کبھی نہ دیکھے گی؛ آپ کی آنکھیں میری جُستُجو میں ہوں گی لیکن مَیں نہ ہوں گا۔


جتنے بیٹے اُس سے پیدا ہوئے اُن میں سے کویٔی نہ رہا جو اُس کا رہنما ہوتا؛ جتنے بچّے اُس نے پالے پوسے اُن میں سے کویٔی نہ رہا جو اُس کا ہاتھ پکڑتا۔


تُم میرے لوگوں کی عورتوں کو اُن کے خُوشنما گھروں میں سے نکال دیتے ہو۔ تُم اُن کے بچّوں سے ہمیشہ کے لیٔے میری برکتیں چھین لیتے ہو۔


لیکن مَیں تُمہیں شفا بخشوں گا، اَور تمہارے زخم بھر دُوں گا،‘ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ’کیونکہ تُو اَے صِیّونؔ، ناکارہ کہلاتی ہے،‘ جِس کی کویٔی پرواہ نہیں کرتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات