Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 10:2 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”تُم غَیر قوموں کی روِشیں نہ سیکھو اَور آسمانی نِشانیوں سے ہِراساں نہ ہو، اگرچہ دیگر قومیں اُن سے ہِراساں ہوتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

2 خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ تُم دِیگر اقوام کی روِش نہ سِیکھو اور آسمانی علامات سے ہِراسان نہ ہو اگرچہ دِیگر اقوام اُن سے ہِراسان ہوتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 रब फ़रमाता है, “दीगर अक़वाम की बुतपरस्ती मत अपनाना। यह लोग इल्मे-नुजूम से मुस्तक़बिल जान लेने की कोशिश करते करते परेशान हो जाते हैं, लेकिन तुम उनकी बातों से परेशान न हो जाओ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 رب فرماتا ہے، ”دیگر اقوام کی بُت پرستی مت اپنانا۔ یہ لوگ علمِ نجوم سے مستقبل جان لینے کی کوشش کرتے کرتے پریشان ہو جاتے ہیں، لیکن تم اُن کی باتوں سے پریشان نہ ہو جاؤ۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 10:2
10 حوالہ جات  

اَور تُم اُن قوموں کے رسم و رِواج پر عَمل نہ کرنا جنہیں تمہارے سامنے بے دخل کرنے جا رہا ہُوں۔ کیونکہ اُنہیں نے اِسی طرح کے مکرُوہ کام کیٔے ہیں۔ چنانچہ مُجھے اُن سے نفرت ہو گئی ہے۔


تُم وَیسے کام ہرگز نہ کرنا جَیسے مِصر میں لوگ کرتے تھے جہاں تُم رہا کرتے تھے، اَور وَیسے کام بھی نہ کرنا جَیسے لوگ مُلکِ کنعانؔ میں کرتے ہیں، جہاں میں تُمہیں لے جا رہا ہُوں؛ اَور نہ ہی اُن کی رسم و رِواج پر چلنا۔


” ’تُم کہتے ہو، ”ہم اُن قوموں اَور دُنیا کے اَور لوگوں کی مانند ہونا چاہتے ہیں جو لکڑی اَور پتّھر کی پرستش کرتے ہیں۔“ لیکن جو تمہارے دِل میں ہے وہ ہرگز نہ ہوگا۔


اَور خُدا نے فرمایا، ”دِن کو رات سے الگ کرنے کے لیٔے آسمان کی فِضا میں نیّر ہُوں تاکہ وہ موسموں دِنوں اَور برسوں میں اِمتیاز کرنے کے لیٔے نِشان ٹھہریں۔


مَیں نے تُم سے کہاتھا، ’مَیں یَاہوِہ تمہارا خُدا ہُوں؛ لہٰذا اِن امُوریوں کے معبُودوں کی عبادت نہ کرنا جِن کے مُلک میں تُم رہتے ہو۔‘ لیکن تُم نے میری بات نہ مانی۔“


اَے بنی اِسرائیل، جو کلام یَاہوِہ تُم سے کرتا ہے اُسے سُنو۔


جَب تُم اُس مُلک میں داخل ہو جاؤ جو یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں تو وہاں کی قوموں کی طرح مکرُوہ رواجوں کی نقل کرنا مت سیکھنا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات