Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 10:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 کیونکہ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”اِس وقت مَیں اِس مُلک کے باشِندوں کو، گویا فلاخن میں رکھ کر دُور پھینک دُوں گا؛ اَور مَیں اُن پر تباہی لاؤں گا، تاکہ وہ اَپنے جُرم کی سزا پائیں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 کیونکہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں اِس مُلک کے باشِندوں کو اب کی بار گویا فلاخن میں رکھ کر پھینک دُوں گا اور اُن کو اَیسا تنگ کرُوں گا کہ جان لیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 क्योंकि रब फ़रमाता है, “इस बार मैं मुल्क के बाशिंदों को बाहर फेंक दूँगा। मैं उन्हें तंग करूँगा ताकि उन्हें पकड़ा जाए।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 کیونکہ رب فرماتا ہے، ”اِس بار مَیں ملک کے باشندوں کو باہر پھینک دوں گا۔ مَیں اُنہیں تنگ کروں گا تاکہ اُنہیں پکڑا جائے۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 10:18
11 حوالہ جات  

اگرچہ کویٔی اِنسان آپ کی جان لینے کے لیٔے آپ کا تعاقب کر رہاہے لیکن یَاہوِہ میرے آقا کی جان کو سلامت رکھیں گے۔ مگر آپ کے دُشمنوں کی جان کو وہ فلاخن کے پتّھر کی طرح پھینک دیں گے۔


لیکن کیا میرا کلام اَور میرے قوانین جو مَیں نے اَپنے خدمت گذار نبیوں کو دیئے تھے، کیا وہ تمہارے آباؤاَجداد کی وفات کے بعد بھی قائِم نہیں ہیں؟ ”تَب اُنہُوں نے تَوبہ کی اَور کہا، یَاہوِہ قادرمُطلق نے اَپنے اِرادے کے مُطابق ہماری روِش اَور ہمارے اعمال کے مُوافق ہم سے صحیح سلُوک کیا۔“


اَور وہ جان لیں گے کہ میں ہی یَاہوِہ ہُوں کیونکہ مَیں نے یُوں ہی دھمکی نہ دی تھی کہ مَیں اُن پر یہ آفت نازل کروں گا۔


یَاہوِہ کا غضب تَب تک موقُوف نہ ہوگا جَب تک کہ وہ اَپنے دِل کے منصُوبے اَچھّی طرح پُوری نہ کر لیں۔ آنے والے دِنوں میں تُم اُسے بخُوبی سمجھ لوگے۔


اِس لیٔے میں تُمہیں اِس مُلک میں سے اُکھاڑ کر ایک اَیسے مُلک میں پھینک دُوں گا جسے نہ تُم نہ تمہارے آباؤاَجداد ہی جانتے تھے اَور وہاں تُم رات دِن غَیر معبُودوں کی پرستش کرتے رہوگے کیونکہ وہاں میں تُم پر اَپنی نظرِ عنایت نہ کروں گا۔‘


وہ تمہارے مُلک کے تمام شہروں کا محاصرہ کئے رہیں گے؛ جَب تک کہ تمہاری اُونچی اُونچی اَور مضبُوط فصیلیں جِن پر تُمہیں بھروسا ہے گِر نہ جایٔیں۔ وہ تمہارے مُلک کے سَب شہروں کا محاصرہ کر لیں گے، جنہیں یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں۔


میں تُمہیں اَور تمہاری ماں کو جِس نے تُمہیں پیدا کیا، اَیسے غَیر مُلک میں پھینک دُوں گا جہاں تُم میں سے کویٔی پیدا نہ ہُوا تھا اَور وہاں تُم دونوں وفات پاؤگے۔


”مَیں لوگوں پر مُصیبت لاؤں گا اَور وہ اَندھوں کی طرح چلیں گے، کیونکہ اُنہُوں نے یَاہوِہ کے خِلاف گُناہ کیا ہے۔ اُن کا خُون خاک کی طرح اَور اُن کا گوشت نَجاست کی طرح گرایا جائے گا۔


”خبردار، اَے مَرد قوی! یَاہوِہ تُجھ پر اَپنی گرفت مضبُوط کریں گے اَور تُجھے دُور پھینک دے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات