Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 10:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 جَب وہ گرجتے ہیں تو آسمان پر پانی شور مچاتا ہے؛ وہ زمین کی اِنتہا سے بادل لاتے ہیں۔ وہ بارش کے ساتھ بجلی چمکاتے ہیں اَور اَپنے مخزنوں سے ہَوا چلاتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 اُس کی آواز سے آسمان میں پانی کی فراوانی ہوتی ہے اور وہ زمِین کی اِنتِہا سے بُخارات اُٹھاتا ہے۔ وہ بارِش کے لِئے بِجلی چمکاتا ہے اور اپنے خزانوں سے ہوا چلاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 उसके हुक्म पर आसमान पर पानी के ज़ख़ीरे गरजने लगते हैं। वह दुनिया की इंतहा से बादल चढ़ने देता, बारिश के साथ बिजली कड़कने देता और अपने गोदामों से हवा निकलने देता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 اُس کے حکم پر آسمان پر پانی کے ذخیرے گرجنے لگتے ہیں۔ وہ دنیا کی انتہا سے بادل چڑھنے دیتا، بارش کے ساتھ بجلی کڑکنے دیتا اور اپنے گوداموں سے ہَوا نکلنے دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 10:13
23 حوالہ جات  

وہ زمین کی اِنتہا سے بادل لاتے ہیں؛ اَور بارش کے ساتھ بجلی بھیجتے ہیں اَور اَپنے ذخیروں میں سے ہَوا کو باہر لاتے ہیں۔


”کیا تُم برف کے مخزنوں میں داخل ہُوئے ہو یا تُم نے اولوں کے انبار کو دیکھاہے،


یَاہوِہ آسمان پر سے گرجے؛ اَور خُداتعالیٰ کی آواز گونج اُٹھی۔


وہ آسمان کو بادلوں سے ڈھانک دیتے ہیں؛ اَور زمین پر مینہ برساتے ہیں اَور پہاڑوں پر گھاس اُگاتے ہیں۔


اُن کے کان ہیں لیکن وہ سُن نہیں سکتے، اُن کے مُنہ میں سانس ہے ہی نہیں۔


جو قدیم آسمانوں پر سواری کرتے ہیں، اَورجو زوردار آواز سے گرجتے ہیں۔


پھر ایلیّاہ نے احابؔ سے فرمایا، ”جاؤ، کھاؤ اَور پیو کیونکہ بھاری بارش کی آواز سُنایٔی دے رہی ہے۔“


اَور جَب مَوشہ نے اَپنا عصا آسمان کی طرف بڑھایا تو یَاہوِہ نے بجلی اَور اولے بھیجے اَور بجلی زمین تک کوندی اَور یَاہوِہ نے سارے مِصر پر اولے برسائے۔


یَاہوِہ سے دعا کرو کہ وہ موسمِ بہار کی بارش بھیجیں؛ یَاہوِہ ہی بادلوں کو گرجاتے اَور طُوفان لاتے ہیں۔ وہ سَب اِنسانوں کو بارش مُہیّا کرتے اَور سَب کے کھیت میں فصل اُگاتے ہیں۔


تو اُس وقت نہ تو کھیت کی کویٔی جھاڑی زمین پر نموُدار ہویٔی تھی اَور نہ ہی کھیت کا کویٔی پَودا اُگا تھا، کیونکہ یَاہوِہ خُدا نے زمین پر پانی نہیں برسایا تھا اَور نہ زمین پر کویٔی اِنسان ہی تھا جو کاشتکاری کرتا۔


یَاہوِہ اَپنے بالا خانوں سے پہاڑوں کو سیراب کرتے ہیں؛ اَور آپ ہی کی صنعتوں کے پھل سے زمین آسُودہ ہے۔


جَب وہ گرجتے ہیں تو آسمان پر پانی شور مچاتا ہے؛ وہ زمین کی اِنتہا سے بادل لاتے ہیں۔ وہ بارش کے ساتھ بجلی چمکاتے ہیں اَور اَپنے مخزنوں سے ہَوا چلاتے ہیں۔


جِس نے پہاڑوں کو، اَور ہَوا کو خلق کیا، اَورجو اَپنے خیالات اِنسانوں پر ظاہر کرتے ہیں، جو صُبح کو تاریکی میں تبدیل کرتے ہیں، اَور زمین کے اُونچے مقامات پر چلتے ہیں، اُن کا نام یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا ہے۔


وہ اَپنے دِل میں اِتنا بھی نہیں سوچتے کہ ’ہم اَپنے خُدا یَاہوِہ کا خوف مانیں کیونکہ، وہ خزاں اَور بہار کے موسم میں بارش اَپنے وقت پر برساتا ہے، اَور فصل کے مُقرّرہ ہفتوں کو ہمارے لئے مَوجُود کر رکھتا ہے۔‘


کیا مُختلف قوموں کے نکمّے معبُودوں میں کویٔی اَیسا ہے جو بارش کر سکے؟ یا افلاک خُود بخُود بارش کر سکتے ہیں؟ نہیں، اَے یَاہوِہ، ہمارے خُدا، بارش تو صِرف آپ ہی بھیجتے ہیں، اِس لیٔے ہماری اُمّید تو صِرف آپ سے وابستہ ہے، کیونکہ اِن ساری چیزوں کا خالق صِرف آپ ہی ہیں۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ میں اِس جگہ اَور یہاں کے باشِندوں کے ساتھ اَیسا ہی سلُوک کروں گا۔ میں اِس شہر کو تُوفتؔ کی مانند کر دُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات