Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 10:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 لیکن یَاہوِہ ہی سچّے خُدا ہیں؛ وہ زندہ خُدا اَور اَبدی بادشاہ ہیں۔ جَب وہ خفا ہوتے ہیں تو زمین تھرتھراتی ہے؛ اَور مُختلف قومیں اُن کے قہر کو برداشت نہیں کر سکتیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 لیکن خُداوند سچّا خُدا ہے۔ وہ زِندہ خُدا اور ابدی بادشاہ ہے۔ اُس کے قہر سے زمِین تھرتھراتی ہے اور قَوموں میں اُس کے قہر کی تاب نہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 लेकिन रब ही हक़ीक़ी ख़ुदा है। वही ज़िंदा ख़ुदा और अबदी बादशाह है। जब वह नाराज़ हो जाता है तो ज़मीन लरज़ने लगती है। अक़वाम उसका क़हर बरदाश्त नहीं कर सकतीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 لیکن رب ہی حقیقی خدا ہے۔ وہی زندہ خدا اور ابدی بادشاہ ہے۔ جب وہ ناراض ہو جاتا ہے تو زمین لرزنے لگتی ہے۔ اقوام اُس کا قہر برداشت نہیں کر سکتیں۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 10:10
69 حوالہ جات  

وہ ہماری چٹّان ہیں، اُن کی صنعت کامل ہے، کیونکہ اُن کی سَب راہیں اِنصاف والی ہیں۔ وہ وفادار خُدا ہیں جو بدی سے مُبرّا ہیں، وہ راستباز اَور عادل ہیں۔


کیونکہ جو اعلیٰ اَور بُزرگ اَور تا اَبد قائِم رہے گا اَور جِس کا نام قُدُّوس ہے یُوں فرماتے ہیں: ”میں بُلند اَور پاک مقام میں رہتا ہُوں، وُہی جو شکستہ دِل اَور فروتن ہے اُس کے ساتھ بھی ہُوں، تاکہ فروتن کی رُوح کو اَور شکستہ دِل کے دِل کو بحال کروں۔


صِرف آپ ہی سے ڈرنا چاہئے، اَور جَب آپ خفا ہو تو کون آپ کے سامنے کھڑا رہ سَکتا ہے؟


اُن کے قہر کا سامنا کون کر سکتا ہے؟ اَور کون اُن کے ہیبت ناک غضب کو برداشت کر سَکتا ہے؟ اُن کا غُصّہ آگ کی طرح نازل ہوتاہے؛ اُن کے سامنے چٹّانیں لرز جاتی ہیں۔


میری جان خُدا کی بَلکہ زندہ خُدا کی پیاسی ہے۔ میں کب جا کر خُدا کی خدمت مَیں حاضِر ہو سکوں گا؟


کیونکہ یَاہوِہ بھلےہیں اَور اُن کی شفقت اَبدی ہے؛ اَور اُن کی وفاداری پُشت در پُشت جاری رہتی ہے۔


تَب مَیں نے ایک بڑا سفید تختِ الٰہی دیکھا اَور اُسے جو اُس پر تخت نشین تھا۔ زمین اَور آسمان اُس کی حُضُوری سے بھاگ کر غائب ہو گیٔے اَور اُنہیں کہیں ٹھکانا نہ مِلا۔


میں اَپنی جان آپ کے ہاتھوں میں سونپتا ہُوں؛ اَے یَاہوِہ، سچّائی کے خُدا! میرا فدیہ دیں۔


یَاہوِہ ابدُالآباد بادشاہ ہیں؛ قومیں اُن کے مُلک میں سے نابود ہو جایٔیں گی۔


تَب زمین کانپ اُٹھی اَور ہل گئی، اَور پہاڑوں کی بُنیادیں لرز اُٹھیں؛ وہ ہل گئیں اِس لیٔے کہ یَاہوِہ غضبناک ہو گئے تھے۔


اَور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ خُدا کا بیٹا آ گیا ہے اَور اُس نے ہمیں سمجھ بخشی ہے تاکہ ہم اُسے جان لیں جو حقیقی ہے؛ اَور ہم اُس میں ہیں جو حقیقی ہے، یعنی اُس کے بیٹے یِسوعؔ المسیح میں۔ وُہی حقیقی خُدا اَور اَبدی زندگی ہے۔


زندہ خُدا کے ہاتھوں میں پڑنا ہولناک بات ہے۔


اَب اَزلی بادشاہ یعنی اُس غَیر فانی، نادیدہ، واحد خُدا کی عزّت اَور خُدا کی تمجید ہمیشہ تک ہوتی رہے۔ آمین!


کیونکہ یہ ساری باتیں خُود ہی بَیان کرتی ہیں کہ جَب ہم تمہارے یہاں تشریف لایٔے تو تُم نے کِس طرح ہمارا اِستِقبال کیا۔ اَور کِس طرح بُتوں کی پرستش چھوڑکر سچّے اَور زندہ خُدا کی عبادت کرنے کے لیٔے رُجُوع ہویٔے۔


”عزیزو، تُم یہ کیا کر رہے ہو؟ ہم بھی تمہاری ہی طرح، فقط اِنسان ہی ہیں۔ ہم تمہارے واسطے خُوشخبری لایٔے ہیں، تاکہ تُم اِن فُضول چیزوں کو چھوڑکر زندہ خُدا کی طرف رُجُوع کرو جِس نے آسمانوں اَور زمین اَور سمُندر کو اَورجو کچھ اُن میں مَوجُود ہر چیز کو پیدا کیا ہے۔


لیکن اُس کے آنے کے دِن کو کون برداشت کر سکتا ہے اَور جَب وہ ظاہر ہوگا تو کون کھڑا رہ سکےگا کیونکہ وہ سُنار کی جلتی ہوئی بھٹّی کی طرح یا دھوبی کے صابُن کی مانند ہے۔


وہ کھڑا ہُوئے اَور زمین تھرتھرا گئی، اُنہُوں نے نگاہ کی اَور قومیں کانپ گئیں۔ قدیم پہاڑ چُورچُور ہو گئے اَور قدیم ٹیلے گِر گیٔے۔ لیکن وہ ہمیشہ آگے بڑھتے رہتے ہیں۔


پہاڑ اُس کے نیچے پگھل جاتے ہیں اَور وادیاں پھٹ جاتی ہیں، جِس طرح موم آگ سے پگھل جاتا ہے، اَور پانی ڈھلوان سے نیچے آتا ہے۔


خُدا نے آسمانوں اَور زمین اَور سمُندر کو اَورجو کچھ اُن میں مَوجُود ہر چیز کو پیدا کیا ہے۔ یعنی یَاہوِہ جو ہمیشہ تک وفادار ہیں۔


آپ کی بادشاہی اَبدی بادشاہی ہے، اَور آپ کی حُکومت پُشت در پُشت قائِم رہتی ہے۔ یَاہوِہ اَپنے سارے وعدے پُورے کرتے ہیں اَور اَپنی تمام مخلُوق پر مہربان ہیں۔


اَے زمین یَاہوِہ کے سامنے، یعقوب کے خُدا کے سامنے تھرتھرا،


وہ زمین کی طرف دیکھتے ہیں تو وہ کانپ جاتی ہے، اَور پہاڑوں کو چھُوتے ہیں تو اُن میں سے دُھواں نکلنے لگتا ہے۔


اُن کی بجلی جہاں کو رَوشن کرتی ہے؛ اَور زمین دیکھ کر لرزاں ہے۔


آپ کا تخت قدیم سے قائِم ہے؛ آپ اَزل سے ہیں۔


آپ کے قہر کی شِدّت کو کون جانتا ہے؟ کیونکہ آپ کے غضب اَور آپ کے خوف کی شِدّت یکساں ہے۔


میری جان یَاہوِہ کی بارگاہوں کے لیٔے تڑپتی ہے بَلکہ بےچین ہو جاتی ہے، میرا دِل اَور میرا جِسم زندہ خُدا کے لیٔے خُوشی سے للکارتے ہیں۔


بگولے میں سے آپ کی گرج کی آواز آئی، اَور آپ کی برق نے جہاں کو رَوشن کر دیا؛ اَور زمین لرزی اَور کپکپائی۔


اَور زمین کو اُس کی جگہ سے ہلا دیتے ہیں، اَور اُس کے سُتون ڈگمگا جاتے ہیں۔


بنی اِسرائیل ایک طویل عرصہ تک بغیر سچّے خُدا، بغیر تعلیم دینے والے کاہِنؔ اَور بغیر آئین کے رہتے چلے آئے ہیں۔


جَب سَب لوگوں نے یہ دیکھا تو مُنہ کے بَل گِرے اَور بُلند آواز سے نعرہ لگایا، ”یَاہوِہ ہی خُدا ہیں، یَاہوِہ ہی خُدا ہیں!“


آپ کے خادِم نے شیر اَور ریچھ دونوں کو جان سے مارا ہے۔ یہ نامختون فلسطینی بھی اُن میں سے ایک کی مانند ہوگا کیونکہ اُس نے زندہ خُدا کے لشکر کو مُقابلہ کے لیٔے للکارا ہے۔


داویؔد نے پاس کھڑے ہُوئے لوگوں سے پُوچھا، ”اُس آدمی کے لیٔے کیا کیا جائے گا جو اِس فلسطینی کو مار کر اِسرائیل سے اِس رُسوائی کو دُور کرےگا؟ یہ نامختون فلسطینی کون ہے جو زندہ خُدا کی افواج کو مُقابلہ کے لیٔے للکارتا ہے؟“


”اَے یَاہوِہ، جَب آپ سِعِیؔر سے نموُدار ہُوئے، اَور اِدُوم کے مُلک سے باہر نکلے، تو زمین لرز گئی اَور آسمان ٹوٹ پڑا، اَور بادل برسنے لگے۔


کیونکہ کیا یہ کبھی سُنا بھی گیا ہے کہ کِس فانی اِنسان نے ہماری طرح زندہ خُدا کی آواز کو آگ میں سے آتے ہویٔے سُنا ہو اَور وہ زندہ بچ گیا ہو جَیسے ہم نے سُنی اَور زندہ بچ گیٔے؟


اِس مَوجُودہ جہان کے دولتمندوں کو حُکم دے کہ وہ مغروُر نہ ہوں، اَور ناپائیدار دولت پر نہیں بَلکہ خُدا پر اُمّید رکھیں، جو ہمیں سَب چیزیں فیّاضی سے مُہیّا کرتا ہے تاکہ ہم مزہ سے زندگی گُزاریں۔


اَبدی زندگی یہ ہے کہ وہ آپ کو حقیقی سچّا خُدا جانیں، اَور یِسوعؔ المسیح کو بھی جانیں جسے آپ نے بھیجا ہے۔


مگر یِسوعؔ خاموش رہے۔ اعلیٰ کاہِن نے پھر پُوچھا، ”مَیں تُجھے زندہ خُدا کی قَسم دیتا ہُوں: بتائیں کہ کیا آپ خُدا کے بیٹے المسیح ہیں؟“


شمعُونؔ پطرس نے جَواب دیا، ”آپ زندہ خُدا کے بیٹے المسیح ہیں۔“


پہاڑوں نے تُجھے دیکھا اَور جھٹپٹا اُٹھے۔ سیلاب گزر گئے، سمُندر چیخے اَور موجیں بُلند ہُوئیں۔


یَاہوِہ اَپنی فَوج کے آگے ہوکر بُلند آواز سے گرجتا ہے؛ کیونکہ اُن کی فَوج لاتعداد ہے، اَور اُن کے حُکم بردار زبردست ہیں۔ یَاہوِہ کا دِن عظیم ہے؛ وہ نہایت خوفناک ہے۔ کون اُسے برداشت کر سکےگا؟


اِبن آدمؔ کو اِختیار، جلال اَور اعلیٰ اقتدار بخشا گیا تاکہ سَب لوگ، سَب اُمّتیں اَور ہر زبان بولنے والے اُس کے تابع ہوکر اُس کی عبادت کریں؛ اُس کی سلطنت اَبدی ہے جو کبھی ختم نہ ہوگی۔ اَور اُس کی بادشاہی لازوال ہوگی۔


”میں یہ حُکم دیتا ہُوں کہ میری مملکت کے ہر حِصّہ میں، لوگ دانی ایل کے خُدا کا خوف مانیں اَور اُس کا اِحترام کریں۔ ”کیونکہ وُہی زندہ خُدا ہے اَور وہ اَبد تک قائِم ہے۔ اُس کی بادشاہی تباہ نہیں ہوگی، اَور اُس کی مملکت کبھی ختم نہیں ہوگی۔


اُن دِنوں کے گزر جانے کے بعد مُجھ نبوکدنضرؔ نے اَپنی آنکھیں آسمان کی طرف اُٹھائیں اَور میرے ہوش و حواس بحال ہو گئے۔ تَب مَیں نے حق تعالیٰ کی تمجید کی۔ مَیں نے اُس کی حَمد و ثنا کی جو اَبد تک زندہ ہے۔ اُس کی سلطنت اَبدی سلطنت ہے؛ اَور اُس کی بادشاہت پُشت در پُشت بنی رہتی ہے۔


اُن کی نِشانیاں کس قدر عظیم ہیں، اَور اُن کے معجزات کس قدر جلیلُ القدر ہیں، اُن کی بادشاہت اَبدی بادشاہت ہے؛ اَور اُن کی سلطنت پُشت در پُشت بنی رہتی ہے۔


لیکن تُم، یَاہوِہ کا یہ پیغام ہے، اَیسا ہرگز نہ کہنا کیونکہ ہر شخص کا اَپنا کلام خُود اُس کا پیغام بَن جاتا ہے اَور اِس طرح سے تُم زندہ قادرمُطلق یَاہوِہ، ہمارے خُدا کے کلام کو توڑ مروڑ ڈالتے ہو۔


اَے یَاہوِہ، اَپنے کان میری طرف لگا کر سُنیں، اَے یَاہوِہ، اَپنی آنکھیں کھولیں اَور دیکھیں، اَور زندہ خُدا کی توہین کرنے کے لیٔے جو پیغام صینخربؔ نے بھیجا ہے اُسے سُن لیں۔


ممکن ہے فَوج کے سپہ سالار کی ساری باتیں یَاہوِہ آپ کے خُدا نے سُنی ہوں جسے اُس کے آقا شاہِ اشُور نے زندہ خُدا کی توہین کرنے کے لئے بھیجا تھا، اَور شاید یَاہوِہ آپ کے خُدا اُن باتوں کو سُن کر اُسے ملامت کریں۔ چنانچہ آپ مہربانی کرکے اُن زندہ بچے ہُوئے لوگوں کے واسطے دعا کرو۔“


خُداوؔند نے جو حُکم دیا، خواتین کی ایک بڑی جماعت نے خُوشخبری کو سُنایا:


اَور اَبراہامؔ نے بیرشبعؔ میں ایک جھاؤ کا درخت لگایا اَور وہاں آپ نے یَاہوِہ، اَبدی خُدا سے دعا کی


تاکہ دُنیا کی تمام قومیں جان لیں کہ یَاہوِہ ہی خُدا ہیں۔ اَور اُس کے سِوا اَور کویٔی نہیں۔


یَاہوِہ طُوفان پر تخت نشین ہیں؛ بَلکہ یَاہوِہ ہمیشہ کے لیٔے بادشاہ بَن کر تخت نشین رہتے ہیں۔


تو زمین کانپ اُٹھی، آسمان نے مینہ برسایا، اَور خُدا کے سامنے یعنی کوہِ سِینؔائی کے خُدا، اَور اِسرائیل کے خُدا کے سامنے،


اِس سے پہلے کہ پہاڑ پیدا ہُوئے یا آپ زمین اَور دُنیا کو وُجُود میں لائے، اَزل سے اَبد تک آپ ہی خُدا ہیں۔


یقیناً قومیں ترازو کی ایک بُوند کی مانند ہیں؛ وہ پلڑوں پر کی مہین گَرد کی مانند سَمجھی جاتی ہیں؛ وہ جزیروں کو اَیسے تولتا ہے گویا وہ دُھول ہُوں۔


تَب مُلک میں جو کویٔی برکت چاہے گا وہ خُدائے برحق کے نام سے برکت چاہے گا؛ اَورجو کویٔی مُلک میں قَسم کھائے گا وہ خدائے برحق کے نام سے قَسم کھائے گا۔ کیونکہ پہلی مُصیبتیں بھُلا دی جایٔیں گی اَور وہ میری آنکھوں سے اوجھل ہو جایٔیں گی۔


اَور اگر تُم سچّائی، راستی اَور صداقت سے ’زندہ یَاہوِہ کی قَسم کھاؤ،‘ تَب دُنیا کی تمام قومیں تمہارے باعث برکت پائیں گی، اَور یَاہوِہ پر فخر کریں گی۔“


مَیں نے پہاڑوں پر نظر کی، اَور دیکھا کہ وہ کانپ رہے تھے اَور سارے پہاڑ لرزہ رہے تھے۔


بابیل کی شِکست کے شور سے زمین کانپ اُٹھے گی، اَور اُن کی چیخیں قوموں میں سُنایٔی دیں گی۔


بابیل کا مُلک ویران ہو تاکہ وہاں کویٔی بھی رہ نہ سکے۔ یَاہوِہ کا بابیل کے خِلاف یہ اِرادہ قائِم رہے گا، اِس لیٔے مُلک کانپ رہاہے اَور درد سے لرزتا ہے۔


یہوشُعؔ نے کہا اُس سے تُم جان جاؤگے کہ زندہ خُدا تمہارے درمیان ہیں اَور وہ یقیناً تمہارے سامنے سے کنعانیوں حِتّیوں حِوّیوں پَرزّیوں گِرگاشیوں امُوریوں اَور یبُوسیوں کو نکال دیں گے۔


اَے یَاہوِہ، عظمت، قُدرت، جلال، شان و شوکت، یعنی آسمان اَور زمین کی ہر چیز آپ ہی کا ہے۔ اَے یَاہوِہ بادشاہی بھی آپ ہی کی ہے؛ اَور بطور حاکم آپ ہی سَب پر سرفراز ہیں۔


وہ دُنیا پر حُکمرانی؛ اَور قوموں کا اِنصاف راستبازی سے کریں گے۔


لیکن اَے خُدا، آپ عہدِ قدیم سے میرے بادشاہ ہیں؛ آپ زمین پر نَجات کا کام کرتے ہیں۔


آپ نے آسمان پر سے فیصلہ سُنایا، اَور زمین ڈر کر چُپ ہو گئی۔


جان لو کہ یَاہوِہ ہی خُدا ہیں۔ اُن ہی نے ہمیں بنایا اَور ہم اُن ہی کے ہیں؛ ہم اُن کی اُمّت اَور اُن کی چراگاہ کی بھیڑیں ہیں۔


کیا تُم نہیں جانتے؟ کیا تُم نے نہیں سُنا؟ کہ یَاہوِہ اَبدی خُدا ہے، تمام زمین کا خالق۔ وہ نہ تھکتا ہے نہ ماندہ ہوتاہے، اَور اُس کی حِکمت ادراک سے باہر ہے۔


وُہی چُھڑاتا اَور بچاتا ہے؛ اَور وُہی آسمان اَور زمین پر نِشانات اَور عجائبات کر دِکھاتا ہے۔ اُسی خُدا نے دانی ایل کو شیروں کی طاقت سے چھُڑایا ہے۔“


اُن کے سامنے پہاڑ کانپتے ہیں اَور ٹیلے پگھل جاتے ہیں۔ اُن کے سامنے تمام دُنیا اَور اُن میں رہنے والے تھرتھراتے ہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات