Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 10:1 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 اَے بنی اِسرائیل، جو کلام یَاہوِہ تُم سے کرتا ہے اُسے سُنو۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

1 اَے اِسرائیل کے گھرانے! وہ کلام جو خُداوند تُم سے کرتا ہے سُنو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 ऐ इसराईल के घराने, रब का पैग़ाम सुन!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اے اسرائیل کے گھرانے، رب کا پیغام سن!

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 10:1
16 حوالہ جات  

جِس کے کان ہوں وہ سُنے کہ پاک رُوح جماعتوں سے کیا فرماتا ہے۔


اِس لیٔے ہم ہمیشہ خُدا کا شُکر کرتے ہیں کہ جَب تُم نے ہماری زبانی خُدا کے پیغام کو سُنا تو اُسے آدمیوں کا کلام نہیں بَلکہ خُدا کا کلام سمجھ کر قبُول کیا، جَیسا کہ وہ حقیقت میں ہے، اَور وہ تُم میں جو ایمان لایٔے ہو، تاثیر بھی کر رہاہے۔


اِس لئے اَب تُم یَاہوِہ کا کلام سُن، تُم کہتے ہو، ” ’بنی اِسرائیل کے خِلاف نبُوّت نہ کر، اَور بنی اِصحاقؔ کے خِلاف کلام کرنا بند کر۔‘


اَے بنی اِسرائیل، یَاہوِہ کا کلام سُنو، کیونکہ یَاہوِہ کو تمہارے خِلاف جو اِس مُلک میں رہتے ہو اِلزام لگانا ہے: ”اِس مُلک میں نہ تو وفاداری ہے نہ مَحَبّت، اَور نہ ہی خُدا شناسی ہے۔


تو اَے بنی یہُوداہؔ کے باقی بچے ہُوئے لوگوں! یَاہوِہ کا کلام سُنو، قادرمُطلق یَاہوِہ، بنی اِسرائیل کے خُدا یُوں فرماتے ہیں: ’اگر تُم واقعی مِصر میں جا کر آباد ہونے پر آمادہ ہو،


’اَے داویؔد کے تخت پر تخت نشین شاہِ یہُودیؔہ، تُم جو اَپنے حاکموں اَور اَپنے لوگوں کے ساتھ اِن پھاٹکوں سے داخل ہوتے ہو، یَاہوِہ کا کلام سُنو،


اَے بنی یعقوب، اَور بنی اِسرائیل کی برادری کے تمام لوگ، یَاہوِہ کا کلام سُنو۔


چنانچہ اَے ٹھٹّھا کرنے والو جو یروشلیمؔ کے لوگوں پر حُکمرانی کرتے ہو، یَاہوِہ کا کلام سُنو۔


اَے سدُومؔ کے حُکمرانو، یَاہوِہ کا کلام سُنو؛ اَے عمورہؔ کے لوگو، ہمارے خُدا کی ہدایات پر کان لگاؤ۔


”اَے میری اُمّت سُنو، میں کلام کروں گا؛ اَے اِسرائیل! مَیں تمہارے خِلاف گواہی دُوں گا: میں خُدا ہُوں، تمہارا خُدا میں ہی ہُوں۔


میکایاہؔ نے اَپنی بات جاری رکھتے ہُوئے کہا، ”لہٰذا یَاہوِہ کا کلام سُنو، مَیں نے یَاہوِہ کو اَپنے تخت پر بیٹھے اَور تمام آسمانی فَوج کو اُن کے داہنی اَور بائیں طرف کھڑے دیکھا۔


جَیسے مِصر، یہُودیؔہ، اِدُوم، بنی عمُّون اَور مُوآب اَور وہ لوگ جو گال کے بال مُنڈواتے اَور بیابان میں رہتے ہیں، کیونکہ یہ سَب قومیں دراصل نامختون ہیں اَور بنی اِسرائیل کا سارا گھرانا بھی دِل کا نامختون ہے۔“


یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”تُم غَیر قوموں کی روِشیں نہ سیکھو اَور آسمانی نِشانیوں سے ہِراساں نہ ہو، اگرچہ دیگر قومیں اُن سے ہِراساں ہوتی ہیں۔


پس تُم خُدا کو کس سے تشبیہ دوگے؟ اَور کون سِی چیز اُس سے مُشابہ ٹھہراؤگے؟


”یہ وُہی یَاہوِہ، اِسرائیل کے بادشاہ اَور نَجات دِہندہ، قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: میں ہی اوّل اَور مَیں ہی آخِر ہُوں؛ میرے سِوا کویٔی خُدا نہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات