Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 1:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 تَب یَاہوِہ نے اَپنا ہاتھ بڑھا کر میرا مُنہ چھُوا اَور مُجھ سے فرمایا، ”اَب مَیں نے اَپنا کلام تمہارے مُنہ میں ڈال دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 تب خُداوند نے اپنا ہاتھ بڑھا کر میرے مُنہ کو چُھؤا اور خُداوند نے مُجھے فرمایا دیکھ مَیں نے اپنا کلام تیرے مُنہ میں ڈال دِیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 फिर रब ने अपना हाथ बढ़ाकर मेरे होंटों को छू दिया और फ़रमाया, “देख, मैंने अपने अलफ़ाज़ को तेरे मुँह में डाल दिया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 پھر رب نے اپنا ہاتھ بڑھا کر میرے ہونٹوں کو چھو دیا اور فرمایا، ”دیکھ، مَیں نے اپنے الفاظ کو تیرے منہ میں ڈال دیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 1:9
22 حوالہ جات  

کیونکہ مَیں تُمہیں اَیسے الفاظ اَور حِکمت عطا کروں گا کہ تمہارا کویٔی بھی مُخالف نہ تو تمہارا سامنا کر سکےگا نہ تمہارے خِلاف کُچھ کہہ سکےگا۔


کیونکہ پاک رُوح عَین وقت پر تُمہیں سِکھا دے گا کہ تُمہیں کیا کہنا ہے۔“


مَیں نے اَپنا کلام تیرے مُنہ میں ڈال دیا ہے اَور تُجھے اَپنے ہاتھ کے سایہ میں چھُپا رکھتا ہے مَیں جو افلاک کو اُن کی جگہ پر قائِم کرتا ہُوں، جِس نے زمین کی بُنیاد ڈالی، اَورجو اہلِ صِیّونؔ سے کہتاہے، ’تُم میرے لوگ ہو۔‘ “


یَاہوِہ قادر نے مُجھے تربیّت یافتہ زبان بخشی ہے، تاکہ اُس کلام کو جانوں جو تھکے ماندوں کو سہارا دیتاہے۔ وہ مُجھے ہر صُبح جگاتا ہے، اَور میرا کان کھولتا ہے تاکہ میں ایک شاگرد کی طرح سُنوں۔


لیکن جَب وہ تُمہیں گرفتار کریں تو فکر نہ کرنا کہ ہم کیا کہیں گے اَور کیسے کہیں گے کیونکہ جو کُچھ کہنا ہوگا اُسی گھڑی تُمہیں بتا دیا جائے گا۔


چنانچہ قادرمُطلق یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”چونکہ اِس قوم نے اَیسا کہا ہے، اِس لیٔے میں اَپنے کلام کو تیرے مُنہ میں آگ، اَور اِس قوم کو لکڑی بنا دُوں گا، اَور وہ آگ اُنہیں بھسم کر دے گی۔


اَور اُنہُوں نے مُجھ سے کہا، ”اَے آدَمزاد، غور سے سُن اَورجو کچھ مَیں تُجھ سے کہُوں اُسے دِل میں رکھ لے۔


اُس نے میرے مُنہ کو تیز تلوار کی مانند بنایا، اَور مُجھے اَپنے ہاتھ کے سایہ میں پناہ دی؛ اُس نے مُجھے چمکیلا تیر بنا کر اَپنے ترکش میں چُھپائے رکھا۔


یِسوعؔ اُس آدمی کو بھیڑ سے، الگ لے گیٔے، اَور اَپنی اُنگلیاں اُس کے کانوں میں ڈالیں۔ اَور تھُوک سے اُس کی زبان چھُوئی۔


تَب یَاہوِہ نے بِلعاؔم کے مُنہ میں اَپنا کلام ڈالا اَور کہا، ”بلقؔ کے پاس لَوٹ جا اَور اُسے میرا پیغام پہُنچا۔“


میں اُن کے لیٔے اُن ہی کے اِسرائیلی بھائیوں میں سے تمہاری مانند ایک نبی بھیجوں گا اَور مَیں اَپنا کلام اُس کے مُنہ میں ڈالوں گا۔ اَورجو کُچھ میں اُسے حُکم دُوں گا وُہی سَب کچھ اُن سے بَیان کرےگا۔


”جِس دِن سے مَیں نے تُم سے کلام کرنا شروع کیا تھا اُس کے پہلے دِن سے یعنی یُوشیاہؔ کے دَورِ حُکومت سے لے کر آج تک جو مَیں نے تُم سے بنی اِسرائیل، یہُودیؔہ اَور دُوسری تمام قوموں کے متعلّق جو کچھ فرمایاہے، اُسے ایک طُومار لے کر اُس میں وہ سَب کلام درج کر لو۔


تَب کسی ہاتھ نے مُجھے چھُوا اَور میرے کانپتے ہُوئے بَدن کو میرے ہاتھوں اَور گھٹنوں کے بَل کھڑا کر دیا۔


تَب کسی نے جو اِنسان کی مانند نظر آ رہاتھا، میرے لبوں کو چھُوا اَور مَیں مُنہ کھول کر بولنے لگا۔ جو شخص میرے سامنے کھڑا تھا اُس سے مَیں نے کہا، ”اَے آقا، اُس رُویا کی وجہ سے میں سخت تکلیف میں مُبتلا ہُوں اَور مَیں بہت کمزور ہو گیا ہُوں۔


کیونکہ یہی درخواست تُم نے یَاہوِہ اَپنے خُدا سے کوہِ حورِبؔ پر مُقدّس اِجتماع کے دِن کی تھی۔ تُم نے کہاتھا، ”ہمیں نہ تو یَاہوِہ ہمارے خُدا کی آواز دوبارہ سننی پڑے اَور نہ پھر کبھی اَیسی خوفناک آگ دیکھنی پڑے، ورنہ ہم ہلاک ہو جایٔیں گے۔“


اَور یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا: ”وہ جو کچھ کہتے ہیں ٹھیک ہی کہتے ہیں۔


اَور یَاہوِہ فرماتے ہیں کہ جہاں تک میرا تعلّق ہے اُن کے ساتھ میرا یہ عہد ہے۔ میری رُوح جو تُجھ پر ہے اَور میرا کلام جو مَیں نے تیرے مُنہ میں ڈالا ہے وہ آج سے لے کر اَبد تک نہ تیری نَسل کے مُنہ سے، نہ تیری نَسل کی نَسل کے مُنہ سے جُدا ہونے پایٔےگا۔


اِس لیٔے یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ”اگر تُم تَوبہ کرو، تو میں تُمہیں بحال کروں گا، تاکہ تُم میری خدمت کر سکو؛ اگر تُم مَعقُول الفاظ بولو، نہ کہ نکمّے الفاظ، تو تُم میرے نُمائندہ ٹھہروگے۔ یہ لوگ تمہاری طرف پھریں، لیکن تُم اِن کی طرف ہرگز نہ پِھرنا۔


تَب یرمیاہؔ نبی نے یہ سَب باتیں شاہِ یہُودیؔہ صِدقیاہؔ سے یروشلیمؔ میں کہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات