Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یرمیاہ 1:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 پھر ایک بار یَاہوِہ کا کلام مُجھ پر نازل ہُوا: ”تُجھے کیا دِکھائی دے رہاہے؟“ مَیں نے جَواب دیا، ”مُجھے ایک اُبلتی ہُوئی دیگ نظر آ رہی ہے، جو شمالی جانِب سے ہماری طرف جُھکی ہُوئی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 دُوسری بار خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا اور اُس نے فرمایا تُو کیا دیکھتا ہے؟ مَیں نے عرض کی کہ اُبلتی ہُوئی دیگ دیکھتا ہُوں جِس کا مُنہ شِمال کی طرف سے ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 फिर रब का कलाम दुबारा मुझ पर नाज़िल हुआ, “तुझे क्या नज़र आ रहा है?” मैंने जवाब दिया, “शिमाल में देग दिखाई दे रही है। जो कुछ उसमें है वह उबल रहा है, और उसका मुँह हमारी तरफ़ झुका हुआ है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 پھر رب کا کلام دوبارہ مجھ پر نازل ہوا، ”تجھے کیا نظر آ رہا ہے؟“ مَیں نے جواب دیا، ”شمال میں دیگ دکھائی دے رہی ہے۔ جو کچھ اُس میں ہے وہ اُبل رہا ہے، اور اُس کا منہ ہماری طرف جھکا ہوا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




یرمیاہ 1:13
10 حوالہ جات  

”چنانچہ یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: جو لاشیں تُم نے وہاں پھینکی ہیں وہ گوشت ہیں اَور یہ شہر دیگ ہے۔ لیکن مَیں تُم کو وہاں سے باہر نکال دُوں گا۔


وہ کہتے ہیں، ’کیا حال ہی میں ہمارے گھر تعمیر نہیں کیٔے گئے ہیں؟ یہ شہر دیگ ہے اَور ہم گوشت ہیں۔‘


اُس نے مُجھ سے پُوچھا، ”تُمہیں کیا دِکھائی دے رہاہے؟“ مَیں نے جَواب دیا، ”مُجھے ایک خالص سونے کا چراغدان دِکھائی دے رہاہے جِس کے اُوپر ایک پیالہ ہے، جِس میں سات چراغ ہیں اَور اُن ساتوں چراغوں پر سات نالیاں ہیں۔


فَرعوہؔ کو یہ خواب دو طرح سے دِکھایا گیا؛ اُس کی وجہ یہی ہے کہ خُدا نے اِس بات کا پُختہ فیصلہ کر دیا ہے اَور وہ جلد ہی اُسے عَمل میں لائیں گے۔


تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے پُوچھا، ”اَے یرمیاہؔ! تُجھے کیا دِکھائی دے رہاہے؟“ مَیں نے کہا، ”اَنجیر؛ جو اَچھّے ہیں وہ تو واقعی بڑے اَچھّے ہیں لیکن جو خَراب ہیں وہ اِس قدر خَراب ہیں کہ کھانے کے لائق نہیں ہیں۔“


اُسی طرح سے میرا کلام ہے جو میرے مُنہ سے نکلتا ہے: وہ میرے پاس بیکار واپس نہ آئے گا، بَلکہ میری مرضی پُوری کرےگا اَور اُس مقصد میں کامیاب ہوگا جِس کے لیٔے مَیں نے اُسے بھیجا تھا۔


”اِس لیٔے اُن سے کہہ، ’یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں کہ اَب میرے کسی کلام کی تکمیل میں تاخیر نہ ہوگی بَلکہ جو کچھ مَیں کہُوں گا وہ ہوکر رہے گا۔ یَاہوِہ قادر فرماتے ہیں۔‘ “


اُنہُوں نے مُجھ سے پُوچھا، ”اَے عامُوسؔ، تُو کیا دیکھتا ہے؟“ مَیں نے جَواب دیا، ”پکے ہُوئے پھلوں کی ایک ٹوکری۔“ تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”میری قوم بنی اِسرائیل کا وقت پُورا ہو گیا ہے؛ اَب مَیں اُنہیں نہیں چھوڑوں گا۔“


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات