Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یعقوب 4:10 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 خُداوؔند کے سامنے خُود کو حلیم کر دو تو وہ تُمہیں سربُلند کرےگا۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

10 خُداوند کے سامنے فروتنی کرو۔ وہ تُمہیں سربُلند کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 अपने आपको ख़ुदावंद के सामने नीचा करें तो वह आपको सरफ़राज़ करेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 اپنے آپ کو خداوند کے سامنے نیچا کریں تو وہ آپ کو سرفراز کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی




یعقوب 4:10
19 حوالہ جات  

یَاہوِہ حلیموں کو سنبھالتے ہیں لیکن بدکاروں کو خاک میں مِلا دیتے ہیں۔


اَورجو کویٔی اَپنے آپ کو بڑا بنائے گا وہ چھوٹا کیا جائے گا اَورجو اَپنے آپ کو حلیم بنائے گا وہ بڑا کیا جائے گا۔


پس خُدا کے قوی ہاتھ کے نیچے حلیمی سے رہو، تاکہ وہ مُناسب وقت پر تُمہیں سربُلند کرےگا۔


کیونکہ جو کویٔی اَپنے آپ کو بڑا بنائے گا وہ چھوٹا کیا جائے گا اَورجو اَپنے آپ کو حلیم بنائے گا وہ بڑا کیا جائے گا۔“


جَب لوگ پست کئے جایٔیں گے اَور ’تُم کہو گے کہ اُنہیں سنبھالیں!‘ تو خُدا گِرے ہوؤں کو بچا لیں گے۔


وہ مسکین کو خاک پر سے اَور وہ ہی مُحتاج کو کُوڑے کے ڈھیر سے باہر نکالتے ہیں؛


خُدا نے حُکمرانوں کو اُن کے تخت سے اُتار دیا لیکن حلیموں کو سرفراز کر دیا۔


”میں تُم سے کہتا ہُوں کہ یہ آدمی، اُس دُوسرے سے، خُدا کی نظر میں زِیادہ راستباز ٹھہر کر اَپنے گھر گیا۔ کیونکہ جو کویٔی اَپنے آپ کو بڑا بنائے گا وہ چھوٹا کیا جائے گا اَورجو اَپنے آپ کو حلیم بنائے گا، وہ بڑا کیا جائے گا۔“


تَب میرا سَر اُن دُشمنوں سے اُونچا ہوگا، جنہوں نے مُجھے گھیر رکھا ہے اَور مَیں خُوشی سے للکار کر اُن کے خیمہ میں قُربانی گزرانوں گا؛ میں یَاہوِہ کے لیٔے گاؤں گا اَور مدح سرائی کروں گا۔


اَے یَاہوِہ، مَیں آپ کی تمجید کروں گا، کیونکہ آپ نے مُجھے گہرائیوں میں سے نکال کر سربُلند کیا اَور میرے دُشمنوں کو مُجھ پر خُوش ہونے کا موقع نہ دیا۔


وہ اَپنے وفادار خادِموں کے قدموں کی نگہبانی کریں گے، لیکن بدکار اَندھیرے میں فنا کر دئیے جایٔیں گے۔ ”کیونکہ اِنسان قُوّت ہی سے فتح نہیں پاتا؛


اَے یَاہوِہ اَپنے لوگوں کو بچائیں اَور اَپنی مِیراث کو برکت دیں؛ اُن کی پاسبانی کریں اَور ہمیشہ اُنہیں سنبھالے رہیں۔


پس مَوشہ اَور اَہرونؔ نے فَرعوہؔ کے پاس جا کر کہا، ”یَاہوِہ عِبرانیوں کے خُدا یُوں فرماتے ہیں، ’تُم کب تک میرے سامنے خاکسار نہ ہوگے؟ میرے لوگوں کو جانے دو تاکہ وہ میری عبادت کریں۔


یَاہوِہ ہی مُفلس کر دیتے ہیں اَور وُہی دولتمند بناتے ہیں؛ وُہی پست کرتے ہیں اَور وُہی سرفراز کرتے ہیں۔


اگر میری قوم جو میرے نام سے جانی جاتی ہے، فروتن ہوکر دعا کرے اَور میرے دیدار کی طالب ہو اَور اَپنی بُری روِشوں سے تَوبہ کرے، تو میں آسمان پر سے اُن کی سُنوں گا اَور اُن کے گُناہ مُعاف کر دُوں گا اَور اُن کے مُلک کو پھر سے شفا بخشوں گا۔


وہ مسکینوں کو اُونچے مقاموں پر بِٹھاتے ہیں، اَور ماتم کرنے والوں کو سلامتی بخشتے ہیں۔


اِنسان کی مغروُری اُسے پست کرتی ہے، لیکن فروتن رُوح والا اِنسان عزّت پاتاہے۔


یہ یَاہوِہ قادر کا فرمان ہے عمامہ اُتار اَور تاج بھی الگ کر دے۔ وہ جَیسا پہلے تھا وَیسا نہ رہے گا۔ جو پست ہے اُسے بُلند کیا جائے گا اَورجو بُلند ہے اُسے پست کیا جائے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات