Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یعقوب 2:25 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

25 ٹھیک اِسی طرح کیا راحبؔ فاحِشہ بھی جَب اُس نے قاصِدوں کو پناہ دی اَور دُوسرے راستہ سے رخصت کیا تو، کیا وہ اَپنے اعمال کے سبب سے راستباز نہ ٹھہری؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

25 اِسی طرح راحب فاحِشہ بھی جب اُس نے قاصِدوں کو اپنے گھر میں اُتارا اور دُوسری راہ سے رُخصت کِیا تو کیا اَعمال سے راست باز نہ ٹھہری؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

25 राहब फ़ाहिशा की मिसाल भी लें। उसे भी अपने कामों की बिना पर रास्तबाज़ क़रार दिया गया जब उसने इसराईली जासूसों की मेहमान-नवाज़ी की और उन्हें शहर से निकलने का दूसरा रास्ता दिखाकर बचाया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

25 راحب فاحشہ کی مثال بھی لیں۔ اُسے بھی اپنے کاموں کی بنا پر راست باز قرار دیا گیا جب اُس نے اسرائیلی جاسوسوں کی مہمان نوازی کی اور اُنہیں شہر سے نکلنے کا دوسرا راستہ دکھا کر بچایا۔

باب دیکھیں کاپی




یعقوب 2:25
15 حوالہ جات  

ایمان ہی سے راحبؔ فاحِشہ نافرمانوں کے ساتھ ہلاک نہ ہویٔی کیونکہ اُس نے اِسرائیلی جاسُوسوں کا سلامتی کے ساتھ اِستِقبال کیا تھا۔


تَب اُس نے اُنہیں کھڑکی کی راہ سے رسّی کے ذریعہ نیچے اُتار دیا کیونکہ جِس گھر میں وہ رہتی تھی وہ شہرپناہ کا ہی حِصّہ تھا


لیکن اُس عورت نے اُنہیں لے جا کر کہیں چھُپا دیا اَور کہا، ”ہاں، وہ مَرد میرے پاس آئے تو تھے لیکن مُجھے یہ علم نہ تھا کہ وہ کہاں سے آئے ہیں۔


یہ شہر اَورجو کچھ اِس کے اَندر ہے سَب یَاہوِہ کی نذر کیا جائے گا۔ صِرف راحبؔ فاحِشہ اَور اُس کے ساتھ اُس کے گھر کے سَب لوگ زندہ بچیں گے کیونکہ اُس نے ہمارے بھیجے ہُوئے جاسُوسوں کو پناہ دی تھی۔


تَب یہوشُعؔ بِن نُونؔ نے شِطِّیمؔ سے دو جاسُوسوں کو خُفیہ طور پر روانہ کیا اَور اُن سے کہا، ”جا کر اُس مُلک کا،“ اَور، ”خصوصاً یریحوؔ کا جائزہ لو۔“ چنانچہ وہ چلے گیٔے اَور راحبؔ نام کی کسی فاحِشہ کے گھر میں داخل ہُوئے اَور وہیں قِیام کیا۔


”اِن دونوں میں سے کِس نے اَپنے باپ کا حُکم مانا؟“ ”اُنہُوں نے جَواب دیا، بڑے بیٹے نے۔“ یِسوعؔ نے اُن سے فرمایا، ”میں تُم سے سچ کہتا ہُوں کہ محصُول لینے والے اَور فاحِشہ عورتیں تُم سے پہلے خُدا کی بادشاہی میں داخل ہوتی ہیں۔


اَور سَلمونؔ سے بُوعزؔ پیدا ہویٔے، اُن کی ماں کا نام راحبؔ تھا، حضرت بُوعزؔ سے عوبیدؔ پیدا ہویٔے اُن کی ماں کا نام رُوتؔ تھا، حضرت عوبیدؔ سے یِشائی پیدا ہویٔے،


چنانچہ تُونے دیکھ لیا کہ حضرت اَبراہامؔ کا ایمان اَور اُن کا اعمال ساتھ مِل کر اثر کیا اَور اعمال سے ایمان کامِل ہُوا۔


ہو سَکتا ہے کہ کویٔی بحث کرے، ”تُو ایمان رکھتا ہے اَور میں اعمال رکھتا ہُوں۔“ تُو بغیر اعمال کے اَپنا ایمان مُجھے دِکھا اَور میں اَپنا ایمان اَپنے اعمال سے تُجھے دِکھاؤں گا۔


(لیکن اُس نے اُنہیں چھت پر لے جا کر سَن کے ڈنٹھلوں کے نیچے چھُپا دیا جو اُس نے وہاں جمع کر رکھے تھے۔)


اَور اُس نے اُن سے کہا، ”پہاڑوں پر چلے جاؤ تاکہ تلاش کرنے والے تُمہیں پا نہ سکیں اَور تین دِن تک وہیں چھُپے رہنا جَب تک کہ وہ لَوٹ نہ آئیں اَور تَب تُم اَپنی راہ لینا۔“


اَور یاسونؔ نے اُنہیں اَپنے گھر میں ٹھہرایا ہے۔ یہ لوگ قَیصؔر کے اَحکام کی خِلاف ورزی کرتے ہیں اَور کہتے ہیں کہ بادشاہ تو کویٔی اَور ہی ہے، یعنی یِسوعؔ۔“


پس تُم نے دیکھ لیا کہ اِنسان اَپنے اعمال سے راستباز گِنا جاتا ہے نہ کہ فقط ایمان سے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات