Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 9:18 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 یقیناً شرارت آگ کی طرح جَلا دیتی ہے؛ اَور جھاڑیوں اَور اُونٹ کٹاروں کو بھسم کر ڈالتی ہے۔ وہ جنگل کی گنُجان جھاڑیوں میں آگ لگا دیتی ہے، اَور وہ دھوئیں کے بادل کی طرح اُوپر اُڑ جاتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

18 کیونکہ شرارت آگ کی طرح جلاتی ہے۔ وہ خس و خار کو کھا جاتی ہے بلکہ وہ جنگل کی گُنجان جھاڑِیوں میں شُعلہ زن ہوتی ہے اور وہ دُھوئیں کے بادل میں اُوپر کو اُڑ جاتی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 क्योंकि उनकी बेदीनी की भड़कती हुई आग काँटेदार झाड़ियाँ और ऊँटकटारे भस्म कर देती है, बल्कि गुंजान जंगल भी उस की ज़द में आकर धुएँ के काले बादल छोड़ता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 کیونکہ اُن کی بےدینی کی بھڑکتی ہوئی آگ کانٹےدار جھاڑیاں اور اونٹ کٹارے بھسم کر دیتی ہے، بلکہ گنجان جنگل بھی اُس کی زد میں آ کر دھوئیں کے کالے بادل چھوڑتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 9:18
36 حوالہ جات  

قادرمُطلق یَاہوِہ فرماتے ہیں، یقیناً وہ دِن جلتی ہوئی آگ کی بھٹّی کی مانند آ رہاہے۔ تَب اُس دِن سَب مغروُر اَور بدکار بھُوسے کی مانند اَیسے جَلا دیئے جائیں گے کہ اُن کی جڑ یا شاخ کچھ باقی نہ بچےگی۔


اَور اُس آگ کی مانند جو جنگل کو جَلا ڈالتی ہے، یا اُس شُعلہ کی طرح جو پہاڑوں میں آگ لگا دیتاہے۔


کیونکہ چاہے اُن کے دُشمن اُلجھے ہُوئے کانٹوں کی مانند پیچیدہ اَور اَپنی مَے سے متوالے ہوں؛ تَو بھی وہ سُوکھنے کھونٹوں کی طرح جَل کر بھسم ہو جایٔیں گے۔


پس جِس طرح آگ کی لَپٹیں بھُوسے کو کھا جاتی ہیں اَور سُوکھی گھاس شُعلوں میں جَل کر فنا ہو جاتی ہے، اُسی طرح اُن کی جڑیں بوسیدہ ہو جایٔیں گی اَور اُن کے پھُول گَرد کی مانند اُڑ جایٔیں گے؛ کیونکہ اُنہُوں نے قادرمُطلق یَاہوِہ کے آئین کو ردّ کر دیا اَور اِسرائیل کے قُدُّوس کے کلام کی تحقیر کی۔


اَور اُن کے عذاب کا دُھواں اَبد تک اُٹھتا رہے گا اَورجو اُس حَیوان اَور اُس کے بُت کی پرستش کرتے ہیں اَور اُس کے نام کا نِشان لگاتے ہیں، اُنہیں دِن رات چَین نہ ملے گا۔“


لیکن اگر وہ زمین صِرف کانٹے اَور جھاڑ جھنکار اُگاتی رہے تو کسی کام کی نہیں۔ اَور اِس خطرے میں ہے کہ اُس پر جلد ہی لعنت بھیجی جائے اَور اُس کا آخِری اَنجام آگ میں جَلایا جاناہے۔


”تَب وہ اَپنی بائیں طرف والوں سے کہے گا، ’اَے لعنتی لوگوں! میرے سامنے سے دُورہو جاؤ اَور اُس اَبدی آگ میں چلے جاؤ جو اِبلیس اَور اُس کے فرشتوں کے لیٔے تیّار کی گئی ہے۔


اُن کے قہر کا سامنا کون کر سکتا ہے؟ اَور کون اُن کے ہیبت ناک غضب کو برداشت کر سَکتا ہے؟ اُن کا غُصّہ آگ کی طرح نازل ہوتاہے؛ اُن کے سامنے چٹّانیں لرز جاتی ہیں۔


یَاہوِہ قادر نے مُجھے یہ دِکھایا: یَاہوِہ قادر نے اِنصاف کرنے کے لیٔے آگ کو بُلایا۔ اَور اُس آگ نے گہرے سمُندر کو سُکھا دیا اَور زمین کو نگل گئی۔


”مَیں شمالی فَوج کو تُم سے بہت دُور کر دُوں گا، اَور اُسے خشک اَور بنجر مُلک میں دھکیل دُوں گا، اُس کی صفیں مشرقی بحرمُردار میں اَور صفیں مغربی بحرِ رُوم میں ڈُوب جایٔیں گی۔ اَور اُس سے بدبُو اُٹھے گی؛ جِس سے بُو پھیلے گی۔“ یقیناً اُنہُوں نے نہایت بُرے کام کئے ہیں۔


لہٰذا وہ صُبح کے کُہر، اَور علی الصبح کی غائب ہونے والی اوس، اَور کھلیان سے اُڑنے والی بھُوسی، یا کھڑکی میں سے نکلتے ہُوئے دھوئیں کی مانند ہوں گے۔


اُمّتیں چُونے کی مانند جَلائی جایٔیں گی؛ کٹی ہُوئی کانٹے دار جھاڑیوں کی طرح اُن میں آگ لگائی جائے گی۔“


کافی عرصہ سے تُوفتؔ تیّار کیا گیا ہے؛ اُسے بادشاہ ہی کے لیٔے تیّار کیا گیا ہے۔ اُس کا آگ کا گڑھا کافی گہرا اَور چوڑا بنایا گیا ہے، جِس میں آگ اَور ایندھن بکثرت مَوجُود ہے؛ یَاہوِہ کی سانس، اُسے جلتے ہُوئے گندھک کے چشمے کی طرح سُلگائے گی۔


یَاہوِہ اَپنی جلالی آواز لوگوں کو سُنائے گا اَور اَپنے قہر کی شِدّت اَور بھسم کرنے والی آگ کے شُعلوں موسلادھار بارش، زورآور آندھی اَور اولوں کے ساتھ اَپنے بازو کا نازل ہونا اُنہیں دِکھائے گا۔


میں غضبناک نہیں ہُوں، ہاں اگر میری راہ میں صِرف جھاڑیاں اَور اُونٹ کٹارے میرے سامنے ہوتے تو میں اُن کے خِلاف جنگ کے لیٔے پیش قدمی کرتا؛ اَور اُن سَب کو سُپرد آتِش کر دیتا۔


پہلوان سَن بَن جائے گا اَور اُس کا کام ایک چنگاری بَن جائے گا۔ دونوں باہم جَل جائیں گے، اَور اُس آگ کو بُجھانے والا کویٔی نہ ہوگا۔“


لیکن بدکار نِیست و نابود ہو جایٔیں گے: یَاہوِہ کے دُشمن کھیتوں کی شادابی کی مانند ہوں گے، وہ دھوئیں جَیسے دفعتاً غائب ہو جایٔیں گے۔


کیونکہ میرے غُصّہ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی ہے، جو عالمِ اَرواح کی تہہ تک جلتی جایٔےگی۔ وہ زمین اَور اُس کی فصلوں کو کھا جائے گی اَور پہاڑوں کی بُنیادوں میں بھی آگ لگا دے گی۔


جِس طرح ہَوا دھوئیں کو اُڑا لے جاتی ہے، وَیسے ہی آپ اُنہیں اُڑا دیں؛ جَیسے موم آگ کے سامنے پگھل جاتا ہے، وَیسے ہی بدکار لوگ خُدا کے سامنے فنا ہو جایٔیں۔


تمہارا مُلک ویران پڑا ہے، تمہارے شہر آگ سے جَل گئے؛ پردیسی تمہارے کھیتوں کی فصل کاٹ لیتے ہیں، تمہارے سامنے ہی، اَور وہ اَیسے اُجڑے پڑے ہیں جَیسے اجنبیوں کے ہاتھوں برباد ہو چُکے ہُوں۔


اَے یَاہوِہ، آپ کا ہاتھ بُلند ہے، پر وہ اُسے نہیں دیکھتے۔ اُنہیں تَوفیق دے تاکہ وہ اُس غیرت کو دیکھیں جو تُجھے اَپنے لوگوں کے لیٔے ہے اَور پشیمان ہُوں؛ اَور اَپنے دُشمنوں کو اُس آگ میں بھسم ہو جانے دے جو اُن کے لیٔے رکھی گئی ہے۔


صِیّونؔ میں رہنے والے گُنہگار خوفزدہ ہیں؛ اَور بےدینوں کو کپکپی نے آ پکڑا ہے: ”ہم میں سے کون اُس مہلک آگ میں رہ سَکتا ہے؟ ہم میں سے کون اُن اَبدی شُعلوں کے درمیان بس سَکتا ہے؟“


لیکن تُم سَب جو آگ سُلگاتے ہو اَور اَپنے لیٔے بڑی بڑی مشعلوں کا اہتمام کرتے ہو، جاؤ، اَپنی آگ کے شُعلوں اَور اُن مشعلوں کی بھڑکتی رَوشنی میں چلو جنہیں تُم نے سُلگا رکھتا ہے۔ تُم میرے ہاتھ سے یہی پاؤگے: تُم عذاب میں پڑے رہوگے۔


اُن کے آگے آگے آگ بھسم کرتی جاتی ہے، اَور اُن کے پیچھے شُعلے کی لپٹیں ہیں۔ اُن کے سامنے کی زمین باغِ عدنؔ کی مانند ہے، اَور اُن کے پیچھے ایک ویران بیابان ہے۔ کویٔی چیز اُن سے نہیں بچ پاتی۔


بنی یعقوب آگ کی مانند اَور بنی یُوسیفؔ شُعلہ کی مانند ہوں گے؛ اَور بنی عیسَوؔ بچے ہُوئے بھُوسے کی مانند ہوں گے، جنہیں وہ آگ میں جَلا کر ہلاک کر دیں گے۔ اَور بنی عیسَوؔ کے نَسل میں سے کویٔی بھی باقی نہ بچے گا۔ کیونکہ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


پھر بنی اِسرائیل کے لوگ دو حِصّوں میں تقسیم ہو گیٔے۔ آدھے لوگ گیناتؔھ کے بیٹے تِبنیؔ کو اَور باقی آدھے لوگ عُمریؔ کو بادشاہ بنانے کی پیروی کرنے لگے۔


لوگ ایک دُوسرے پر ظُلم ڈھائیں گے ایک شخص دُوسرے پر، اَور ہمسایہ اَپنے ہمسایہ پر۔ جَوان بُزرگوں کے خِلاف اُٹھ کھڑے ہوں گے، اَور عزّت شُرفا کے ساتھ بدسلُوکی کریں گے۔


”وہ اَپنی زبان کو کمان کی مانند جھُوٹ کے تیر چلانے کے لئے تیّار کرتے ہیں؛ اگر وہ مُلک میں فتح مند ہو گئے ہیں، تو سچّائی کی بِنا پر نہیں۔ وہ گُناہ پر گُناہ کئے جاتے ہیں؛ اَور وہ مُجھے جانتے ہی نہیں،“ یہی یَاہوِہ کا فرمان ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات