Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 9:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 پھر بھی لوگ اَپنے مارنے والے کی طرف نہیں لَوٹے، نہ ہی وہ قادرمُطلق یَاہوِہ کے طالب ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 تَو بھی لوگ اپنے مارنے والے کی طرف نہ پِھرے اور ربُّ الافواج کے طالِب نہ ہُوئے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 क्योंकि इसके बावुजूद भी लोग सज़ा देनेवाले के पास वापस नहीं आएँगे और रब्बुल-अफ़वाज के तालिब नहीं होंगे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 کیونکہ اِس کے باوجود بھی لوگ سزا دینے والے کے پاس واپس نہیں آئیں گے اور رب الافواج کے طالب نہیں ہوں گے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 9:13
24 حوالہ جات  

اِسرائیل کی ضِد اُس کے خِلاف گواہی دے رہی ہے، لیکن اُن سَب کے باوُجُود بھی وہ یَاہوِہ اَپنے خُدا کی طرف نہیں لَوٹتا اَور نہ ہی اُن کا طالب ہوتاہے۔


اَے یَاہوِہ، کیا آپ کی نظر سچّائی کی اُمّید نہیں رکھتی؟ آپ نے اُن کو سزا دی لیکن اُنہُوں ن کوئی درد محسُوس نہیں کیا؛ آپ نے اُن کو کُچلا لیکن وہ تربّیت پذیر نہ ہُوئے۔ اُنہُوں نے اَپنے چہرے پتّھر سے بھی زِیادہ سخت کر لیٔے اَور تَوبہ کرنے سے اِنکار کیا۔


افسوس اُن پرجو مدد کے لیٔے مِصر جاتے ہیں، اَور گھوڑوں پر اِعتماد رکھتے ہیں، اَور اَپنے کثیرُالتعداد رتھوں پر اَور اَپنے سواروں کی بڑی طاقت پر بھروسا رکھتے ہیں، لیکن اِسرائیل کے قُدُّوس پر نگاہ نہیں کرتے، نہ یَاہوِہ سے مدد طلب کرتے ہیں۔


تُمہیں اَور کب تک سزا دی جائے؟ آخِر تُم کیوں سرکشی کئے جا رہے ہو؟ تمہارا پُورا سَر زخمی ہے، تمہارا سارا دِل مریض ہو چُکاہے۔


وہ خُداتعالیٰ کی طرف نہیں لَوٹتے؛ وہ ناقص کمان کی مانند ہیں۔ اُن کے اُمرا اَپنے گُستاخ کلام کے سبب سے تلوار سے مارے جایٔیں گے۔ اِسی لیٔے مُلک مِصر میں اُن کا مذاق اُڑایا جائے گا۔


پھر جَب تک وہ اَپنے گُناہوں کا اقرار نہیں کرتے مَیں اَپنے غار کو واپس چلا جاؤں گا۔ وہ میرا چہرہ ڈھونڈیں گے؛ اَور اَپنی مُصیبت میں بڑی سرگرمی سے مُجھے ڈھونڈیں گے۔“


” ’اَب تیری ناپاکی تیری خباثت ہے۔ چونکہ مَیں نے تُجھے پاک کرنا چاہا لیکن تُو اَپنی خباثت سے پاک نہ ہویٔی۔ اِس لیٔے جَب تک میرا قہر تُجھ پر ٹھنڈا نہیں ہوتا اُس وقت تک تُو پاک نہ ہو سکے گی۔


کیونکہ مَیں تمہارے حق میں اَپنے مقصد کو جانتا ہُوں،“ یَاہوِہ فرماتے ہیں، ”وہ تمہاری خُوشحالی کے ہیں، تمہارے نُقصان کے نہیں ہیں، میرے پاس تمہارے حق میں اُمّید اَور مُستقبِل دینے کے منصُوبے ہیں۔


میں اُس کے لالچ کے گُناہ آلُودہ کے سبب سے خفا ہَوا تھا؛ مَیں نے اُسے سزا دی اَور غُصّہ میں اَپنا مُنہ چھُپا لیا، پھر بھی وہ اَپنی مَن مانی حرکتوں سے باز نہ آیا۔


اَے یَاہوِہ، آپ کا ہاتھ بُلند ہے، پر وہ اُسے نہیں دیکھتے۔ اُنہیں تَوفیق دے تاکہ وہ اُس غیرت کو دیکھیں جو تُجھے اَپنے لوگوں کے لیٔے ہے اَور پشیمان ہُوں؛ اَور اَپنے دُشمنوں کو اُس آگ میں بھسم ہو جانے دے جو اُن کے لیٔے رکھی گئی ہے۔


”بےدینوں کے دِل میں خفگی بستی ہے؛ وہ اُنہیں قَید کرتے ہیں تَب بھی وہ مدد کے لیٔے دہائی نہیں دیتے۔


اَور اَپنی تنگی کے وقت آحازؔ بادشاہ یَاہوِہ سے بےوفائی کرکے اَور بھی گُنہگار ہو گیا۔


لیکن وہاں بھی اگر تُم یَاہوِہ اَپنے خُدا کو ڈھونڈوگے تو اُسے پاؤگے بشرطیکہ تُم اَپنے پُورے دِل اَور اَپنی ساری جان سے اُن کی جُستُجو کرو۔


مَیں نے اُنہیں مُلک کے پھاٹکوں پر سُوپ سے پھٹکا ہے، میں اَپنی قوم پر تباہی لاؤں گا اَور اُنہیں بے اَولاد کر دُوں گا، کیونکہ وہ اَپنی بُری راہوں سے نہیں پھرے۔


”اَے آدمؔ زاد، مُلک سے کہہ، ’تُو وہ سرزمین ہے جِس پر غضب کے دِن پاک نہ ہوئی مینہ برسا نہ برسات ہُوئی۔‘


جَیسا کہ مَوشہ کی آئین میں مرقوم ہے، یہ ساری آفت ہم پر آ پڑی۔ پھر بھی ہم نے نہ تو یَاہوِہ ہمارے خُدا کا فضل حاصل کرنے کی کوشش کی اَور نہ ہی اَپنے گُناہوں کو ترک کرکے آپ کی سچّائی پر غور کیا۔


یَاہوِہ فرماتے ہیں، مَیں نے تُمہیں ہر شہر میں خالی پیٹ رکھا اَور ہر شہر میں روٹی کی کمی دی، پھر بھی تُم میری طرف رُجُوع نہ لائے۔


مَیں نے تمہارے اُوپر وَبا بھیجی جَیسی کہ مِصر میں بھیجی تھی۔ مَیں نے تمہارے جَوانوں کو تلوار سے قتل کیا اَور تمہارے گھوڑے چھین لئے۔ مَیں نے تمہارے نتھنوں کو لشکرگاہ کی بدبُو سے بھر دیا، یَاہوِہ کا فرمان ہے، تو بھی تُم میری طرف رُجُوع نہ ہُوئے۔


جو یَاہوِہ کی فرمانبرداری سے مُنہ پھیرتے ہیں نہ یَاہوِہ کے طالب ہیں، نہ اُن سے مشورت کرتے ہیں۔


اُس وقت یَاہوِہ دریائے فراتؔ کے اُس پار سے یعنی اشُور کے بادشاہ سے کرایہ پر لیٔے ہُوئے اُسترے سے تمہارے سَر اَور پاؤں کے بال یہاں تک کہ تمہاری داڑھی بھی مونڈ ڈالیں گے۔


مِصر کچھ بھی نہیں کر سَکتا نہ سَر، نہ دُم؛ نہ کھجور کی شاخ، نہ سَرکنڈے کی مدد سے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات