Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 7:9 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 اِفرائیمؔ کا سَر سامریہؔ ہے، اَور سامریہؔ کا سَر صرف رملیاہؔ کا بیٹا ہے۔ اگر تُم اَپنے ایمان میں ثابت قدم نہ رہے، تو یقیناً تُم بھی قائِم نہ رہوگے۔‘ “

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

9 اِفرائِیم کا بھی دارُالسّلطنت سامرِؔیہ ہی ہو گا اور سامرِؔیہ کا سردار رملیاؔہ کا بیٹا۔ اگر تُم اِیمان نہ لاؤ گے تو یقِیناً تُم بھی قائِم نہ رہو گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 इसराईल का सर सामरिया और सामरिया का सर महज़ रमलियाह का बेटा है। अगर ईमान में क़ायम न रहो, तो ख़ुद क़ायम नहीं रहोगे।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 اسرائیل کا سر سامریہ اور سامریہ کا سر محض رملیاہ کا بیٹا ہے۔ اگر ایمان میں قائم نہ رہو، تو خود قائم نہیں رہو گے۔“

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 7:9
18 حوالہ جات  

کیونکہ ایمان کے بغیر خُدا کو خُوش کرنا ناممکن ہے، پس واجِب ہے کہ خُدا کے پاس آنے والوں کو ایمان لانا چاہئے کہ خُدا مَوجُود ہے اَور وہ اَپنے طالبِوں کو اجر دیتاہے۔


ٹھیک ہے، لیکن وہ تو ایمان نہ لانے کے سبب سے کاٹی گئیں اَور تُم ایمان لانے کے سبب سے قائِم ہو۔ پس تکبُّر نہ کرو بَلکہ تھرتھراؤ۔


اَور وہ صُبح سویرے اُٹھ کر دشتِ تقوعؔ کے لیٔے روانہ ہُوئے اَور چلتے وقت یہوشافاطؔ نے کھڑے ہوکر اُن سے فرمایا، ”اَے یہُودیؔہ اَور یروشلیمؔ کے باشِندو، میری سُنو، یَاہوِہ اَپنے خُدا پر ایمان رکھّو تو تُم سلامت رہوگے۔ اُن کے نبیوں کا یقین کرو تو تُم کامیاب ہوگے۔“


جو خُدا کے بیٹے پر ایمان رکھتا ہے وہ اِس گواہی پر ایمان لاتا ہے۔ جِس نے خُدا پر یقین نہیں رکھا اُس نے خُدا کو جھُوٹا ٹھہرایا ہے کیونکہ وہ اُس گواہی پر ایمان نہیں لایا جو خُدا نے اَپنے بیٹے کے حق میں دی ہے۔


اِس لیٔے صاحِبو، تُم اَپنا حوصلہ بُلند رکھو، میرا ایمان ہے کہ میرے خُدا نے جو کچھ مُجھ سے فرمایاہے وُہی ہوگا۔


لیکن فَوج کے کپتان نے پَولُسؔ کی بات سُننے کی بجائے جہاز کے کپتان اَور مالک کی باتوں کو زِیادہ اہمیّت دی۔


اَور شاہِ یہُودیؔہ عزریاہؔ کے باونویں سال میں پِقاحؔ بِن رملیاہؔ سامریہؔ میں بنی اِسرائیل کا بادشاہ بنا اَور اُس نے بیس سال حُکمرانی کی۔


پس جِس طرح آگ کی لَپٹیں بھُوسے کو کھا جاتی ہیں اَور سُوکھی گھاس شُعلوں میں جَل کر فنا ہو جاتی ہے، اُسی طرح اُن کی جڑیں بوسیدہ ہو جایٔیں گی اَور اُن کے پھُول گَرد کی مانند اُڑ جایٔیں گے؛ کیونکہ اُنہُوں نے قادرمُطلق یَاہوِہ کے آئین کو ردّ کر دیا اَور اِسرائیل کے قُدُّوس کے کلام کی تحقیر کی۔


اَور اُس سے کہہ: ’خبردار رہ، حوصلہ رکھ اَور ڈر مت۔ اُن دو جھُلستے ہُوئے لکڑی کے ٹُنڈوں، رِضینؔ اَور ارام کے اَور رملیاہؔ کے بیٹے کے قہر شدید سے تیرا دِل نہ گھبرائے۔


یَاہوِہ نے پھر آحازؔ سے کہا:


اِس سے پہلے کہ یہ بچّہ اَبّا یا امّاں کہنا سیکھے اشُور کا بادشاہ، دَمشق کا خزانہ اَور سامریہؔ کا مالِ غنیمت اُٹھالے جائے گا۔“


تمام لوگ اُسے جانیں گے یعنی بنی اِفرائیمؔ اَور اہلِ سامریہؔ جو بڑے تکبُّر اَور سخت دِلی سے کہتے ہیں۔


تَب عزریاہؔ بِن ہوشعیاہؔ اَور یوحانانؔ بِن قاریحؔ اَور تمام مغروُر لوگوں نے یرمیاہؔ سے یُوں کہا، ”تُم جھُوٹ بولتے ہو، یَاہوِہ ہمارے خُدا نے تُمہیں یہ کہنے کو نہیں بھیجا، ’مِصر میں رہنے کے لیٔے مت جاؤ۔‘


یہ سَب یعقوب کی سرکشی اَور اِسرائیل کے گھرانے کے گُناہ کے باعث ہے۔ یعقوب کی سرکشی کیا ہے؟ کیا سامریہؔ نہیں؟ یہُوداہؔ کا اُونچا مقام کیا ہے؟ کیا یروشلیمؔ نہیں؟


افسوس اُس تاج پر جِس پر اِفرائیمؔ کے متوالوں کو ناز ہے، افسوس اُس کے جلالی حُسن کے مُرجھائے ہُوئے پھُول پر، جو نہایت سرسبز و شاداب وادی کے سَر پر رکھا گیا ہے افسوس اُس شہر پر جِس پر مے کے متوالوں کو ناز ہے!


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات