Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 7:6 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 ”آؤ ہم یہُوداہؔ پر حملہ کریں اَور اُس کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے آپَس میں بانٹ لیں اَور طابیل کے بیٹے کو اُس پر بادشاہ مُقرّر کریں۔“

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

6 کہ آؤ ہم یہُوداؔہ پر چڑھائی کریں اور اُسے تنگ کریں اور اپنے لِئے اُس میں رخنہ پَیدا کریں اور طابِیل کے بیٹے کو اُس کے درمِیان تخت نشِین کریں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 ‘आओ हम यहूदाह पर हमला करें। हम वहाँ दहशत फैलाकर उस पर फ़तह पाएँ और फिर ताबियेल के बेटे को उसका बादशाह बनाएँ।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 ’آؤ ہم یہوداہ پر حملہ کریں۔ ہم وہاں دہشت پھیلا کر اُس پر فتح پائیں اور پھر طابئیل کے بیٹے کو اُس کا بادشاہ بنائیں۔‘

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 7:6
12 حوالہ جات  

جَب یُوتامؔ بِن عُزّیاہؔ کا بیٹا آحازؔ یہُودیؔہ کا بادشاہ تھا تَب ارام کے بادشاہ رِضینؔ اَور اِسرائیل کے بادشاہ پِقاحؔ بِن رملیاہؔ نے یروشلیمؔ پر چڑھائی کی لیکن وہ اُس پر غالب نہ آسکے۔


ارام، اِفرائیمؔ اَور رملیاہؔ کے بیٹے نے تیری تباہی کا منصُوبہ باندھا ہے اَور کہتے ہیں:


لیکن یَاہوِہ قادر یُوں فرماتے ہیں: ” ’وہ اَپنے اِرادہ میں کامیاب نہ ہوں گے، اَور اَیسا ہرگز نہ ہوگا،


جَب بنی اِسرائیل نے دیکھا کہ بادشاہ نے اُن کی فریاد کی طرف غور نہیں کیا ہے، تو اُنہُوں نے جَواب میں بادشاہ سے یُوں کہا: ”پھر داویؔد کے ساتھ ہماری کیا شراکت ہے؟ اَور یِشائی کے بیٹے کے ساتھ ہمارا کیا مِیراث؟ اَے بنی اِسرائیل، اَپنے خیموں کو لَوٹ جاؤ! اَور اَے داویؔد! تو اَب اَپنے ہی گھرانے کو سنبھال!“ تَب بنی اِسرائیل اَپنے خیموں کی طرف لَوٹ گیٔے۔


مگر یہُورامؔ بادشاہ کی بیٹی اَور احزیاہؔ کی بہن یہوشیبعؔ نے احزیاہؔ کے بیٹے یُوآشؔ کو اُن شہزادوں کے درمیان سے جو قتل کئے جانے والے تھے چُرا کر وہاں سے دُور لے گئی۔ اَور یُوآشؔ کو اَور اُس کی دایہ کو عتلیاہؔ سے بچانے کے لیٔے ایک کوٹھری میں چھُپا دیا۔ لہٰذا اُس کا قتل نہیں کیا گیا۔


”اَور اَب تمہارا منصُوبہ یہ ہے کہ یَاہوِہ کی بادشاہی کا جو داویؔد کی اَولاد کے ہاتھ میں ہے مُقابلہ کرو۔ مان لیا کہ تمہارا لشکرِ جبّار ہے اَور تمہارے پاس وہ سُنہرے بچھڑے بھی ہیں جنہیں یرُبعامؔ نے بنایا کہ تمہارے معبُود ہوں۔


تاہم یَاہوِہ نے اَپنے اُس عہد کی وجہ سے جو اُنہُوں نے داویؔد سے باندھا تھا داویؔد کے گھرانے کو ہلاک کرنا نہ چاہا۔ وہ عہد یہ تھا کہ میں داویؔد اَور اُس کی نَسل کو ایک اَیسا چراغ بخشوں گا جو اَبد تک رَوشن رہے گا۔


اِس لیٔے یَاہوِہ اُس کے خُدا نے اُسے شاہِ ارام کے ہاتھ میں کر دیا۔ ارامیوں نے اُسے شِکست دی اَور اُس کے بہت سے لوگوں کو اسیر بنا لیا اَور اُنہیں دَمشق لے گئے۔ اَور وہ شاہِ اِسرائیل کے ہاتھوں میں بھی کر دیا گیا جِس نے خُونریزی کرکے اُسے زبردست نُقصان پہُنچایا۔


حالانکہ وہ آپ کے خِلاف بدی کرنا چاہتے ہیں اَور شرارت آمیز منصُوبے بناتے ہیں، تو بھی وہ کامیاب نہیں ہو سکتے؛


وہ مکّاری سے آپ کے لوگوں کے خِلاف سازش کرتے ہیں؛ اَور جنہیں آپ عزیز رکھتے ہیں اُن کے خِلاف منصُوبے باندھتے ہیں۔


اِنسان کے دِل میں کیٔی منصُوبے ہوتے ہیں، لیکن صِرف یَاہوِہ کا اِرادہ ہی قائِم رہتاہے۔


”چونکہ اِن لوگوں نے شیلوہؔ کے چشمہ کے نرم رَو پانی کو ردّ کر دیا اَور رِضینؔ پر خُوش ہوتاہے۔ اَور رملیاہؔ کے بیٹے پر مائل ہو گئے،


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات