Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 7:19 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 وہ سَب آکر ڈھلوان وادیوں، چٹّانوں کی دراڑوں، تمام کانٹے دار جھاڑیوں اَور پانی کے سبھی ذخیروں پر چھا جایٔیں گی۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

19 سو وہ سب آئیں گے اور وِیران وادیوں میں اور چٹانوں کے دراڑوں میں اور سب خارِستانوں میں اور سب چراگاہوں میں چھا جائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 हर जगह वह टिक जाएंगे, गहरी घाटियों और चट्टानों की दराड़ों में, तमाम काँटेदार झाड़ियों में और हर जोहड़ के पास।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 ہر جگہ وہ ٹک جائیں گے، گہری گھاٹیوں اور چٹانوں کی دراڑوں میں، تمام کانٹےدار جھاڑیوں میں اور ہر جوہڑ کے پاس۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 7:19
11 حوالہ جات  

اَور جَب یَاہوِہ زمین کو جھنجھوڑنے کے لیٔے اُٹھ کھڑے ہوگا، تَب لوگ یَاہوِہ کے خوف سے اَور اُن کی عظمت کی شان سے چٹّانوں کی غاروں میں اَور زمین کے شگافوں میں پناہ لینے کے لیٔے جا چھپیں گے۔


”لیکن اَب مَیں بہت سے ماہی گیروں کو بُلواؤں گا،“ یہ یَاہوِہ کا فرمان ہے، ”اَور وہ اُنہیں پکڑیں گے۔ اِس کے بعد میں بہت سے شِکاریوں کو بُلواؤں گا اَور وہ اُن کو ہر پہاڑ، پہاڑی اَور چٹّانوں کی دراڑوں میں سے ڈھونڈ نکالیں گے۔


وہ سانپ کی طرح خاک چاٹیں گے، اَور زمین پر رینگنے والے کیڑوں کی طرح، کانپتے ہُوئے اَپنی ماندوں سے باہر آئیں گے؛ ڈرتے ڈرتے ہمارے یَاہوِہ خُدا کی طرف آئیں گے، اَور آپ سے نہ ڈریں گے۔


تاکہ جَب یَاہوِہ زمین کو جھنجھوڑنے کے لیٔے اُٹھے، تو لوگ یَاہوِہ کے خوف سے اَور اُن کی عظمت کی شان سے، بھاگ کر پتّھروں کی دراڑوں میں اَور ڈھلوان چٹّانوں کے شگافوں میں جا چھپیں گے۔


اِس لیٔے یَاہوِہ نے اُن کے خِلاف اشُور کے بادشاہ کے سپہ سالاروں کو اُن پر حملہ کرنے کے لئے بھیجا، جو منشّہ کو اسیر کرکے اَور اُس کی ناک میں کانٹا لگا کر کانسے کی زنجیروں کے اَور بِیڑیوں سے جکڑ کر بابیل لے گیٔے۔


تُم اُن کے پھلوں سے اُنہیں پہچان لوگے۔ کیا لوگ جھاڑیوں سے انگور یا کانٹوں والے درختوں سے اَنجیر توڑتے ہیں؟


مَیں اُسے ویران کردوُں گا، پھر نہ تو وہ چھانٹا جائے گا، نہ ہی اُس میں کاشتکاری ہوگی، اَور اُس میں جھاڑیاں اَور اُونٹ کٹارے اُگیں گے۔ مَیں بادلوں کو حُکم دُوں گا کہ وہ اُس پر نہ برسیں۔“


شِکاری وہاں تیر اَور کمان لے کر جایٔیں گے کیونکہ تمام مُلک جھاڑیوں اَور اُونٹ کٹاروں سے بھرا ہوگا۔


اُن پہاڑیوں پر جہاں کسی زمانہ میں کُدال سے کھدائی کرکے کاشتکاری کی جاتی تھی، جھاڑیوں اَور اُونٹ کٹاروں کے خوف سے اَب تُو وہاں جانا بھی پسند نہ کریں گے۔ وہ اَیسی جگہیں بَن جایٔیں گی جہاں گائے بَیل کھُلے پھرتے ہیں اَور بھیڑیں دَوڑتی ہیں۔


جھاڑی کی جگہ صنوبر نکلے گا، اَور گھاس پھُوس کی بجائے مہندی کا درخت۔ یہ یَاہوِہ کے لیٔے نام ہوگا، اَور ایک اَبدی نِشان، جو کبھی نہ مٹے گا۔“


مَیں اُنہیں اِشارہ کرکے جمع کروں گا۔ اَور یقیناً اُن کا فدیہ دے کر اُنہیں چُھڑاؤں گا؛ وہ پہلے کی طرح بے شُمار ہو جایٔیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات