Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 7:16 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 لیکن اِس سے قبل کہ یہ بچّہ بدی سے گُریز اَور نیکی کو تسلیم کرنا جانے اُن دو بادشاہوں کے مُلک ویران ہو جایٔیں گے جِن سے تُم خوفزدہ ہے۔

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

16 پر اِس سے پیشتر کہ یہ لڑکا نیکی اور بدی کے ردّ و قبُول کے قابِل ہو یہ مُلک جِس کے دونوں بادشاہوں سے تُجھ کو نفرت ہے وِیران ہو جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 क्योंकि इससे पहले कि लड़का ग़लत काम रद्द करने और अच्छा काम चुनने का इल्म रखे वह मुल्क वीरानो-सुनसान हो जाएगा जिसके दोनों बादशाहों से तू दहशत खाता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 کیونکہ اِس سے پہلے کہ لڑکا غلط کام رد کرنے اور اچھا کام چننے کا علم رکھے وہ ملک ویران و سنسان ہو جائے گا جس کے دونوں بادشاہوں سے تُو دہشت کھاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 7:16
12 حوالہ جات  

اِس سے پہلے کہ یہ بچّہ اَبّا یا امّاں کہنا سیکھے اشُور کا بادشاہ، دَمشق کا خزانہ اَور سامریہؔ کا مالِ غنیمت اُٹھالے جائے گا۔“


اَور تمہارے چُھوٹے بچّے جِن کے بارے میں تُم نے کہاتھا کہ وہ اسیر ہو جایٔیں گے؛ ہاں وُہی تمہارے اَپنے بچّے جو اَب تک نیک و بد میں فرق کرنا بھی نہیں جانتے، وہ اُس مُلک میں داخل ہوں گے؛ اَور مَیں اُنہیں یہ مُلک دُوں گا اَور وہ اُس پر قابض ہوں گے۔


تو پھر کیا میں اِس بڑے شہر نینوہؔ کا فکر نہ کروں؟ جِس میں ایک لاکھ بیس ہزار سے زِیادہ لوگ رہتے ہیں، جو اَپنے داہنے اَور بائیں ہاتھ میں فرق نہیں کر سکتے، اَور اِسی طرح بے شُمار مویشی بھی رہتے ہیں۔“


حِساب کے دِن اِفرائیمؔ ویران ہو جائے گا۔ جو یقیناً ہونے والا ہے اُسے مَیں نے اِسرائیل کے قبائل کو جتا دیا ہے۔


لیکن یَاہوِہ نے رِضینؔ کے مُخالفوں کو اُن کے خِلاف مُسلّح کیا ہے اَور اُن کے دُشمنوں کو اُن پر چڑھا لایا ہے۔


اَور شاہِ اشُور نے آحازؔ کی بات مان کر دَمشق پر حملہ کرکے اُس پر قبضہ کر لیا اَور اُس کے باشِندوں کو قَید کرکے قیرؔ میں جَلاوطن کر دیا اَور وہیں اُس نے رِضینؔ کو قتل کر دیا۔


اَور وہ ایک پاک مقام ہوگا؛ لیکن اِسرائیل کے دونوں گھرانوں کے لیٔے وہ ٹھیس لگنے کا پتّھر اَور ٹھوکر کھانے کی چٹّان۔ اَور یروشلیمؔ والوں کے لیٔے جال اَور پھندا ہوگا۔


اَور جِس طرح مَیں نے تمہارے سَب بھائیوں کو یعنی بنی اِفرائیمؔ کو اَپنی حُضُوری سے دُور کر دیا ہے، وَیسے ہی تُم سَب کو بھی دُور کر دُوں گا۔‘


مَیں اِفرائیمؔ کے تمام بھید جانتا ہُوں؛ اَور اِسرائیل بھی مُجھ سے پوشیدہ نہیں ہے۔ اَے اِفرائیمؔ، تُو اَب جِسم فروشی کی طرف مائل ہو گیا؛ اَور اِسرائیل بھی بگڑ چُکاہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات