Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




یسعیاہ 7:13 - اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 تَب یَشعیاہ نے کہا، ”اَب سُنو، اَے داویؔد کے خاندان والو! کیا لوگوں کے صبر کو آزمانا ہی کافی نہیں ہے؟ کیا تُم میرے خُدا کے صبر کو بھی آزماؤگے؟

باب دیکھیں کاپی

کِتابِ مُقادّس

13 تب اُس نے کہا اَے داؤُد کے خاندان اب سُنو! کیا تُمہارا اِنسان کو بیزار کرنا کوئی ہلکی بات ہے کہ میرے خُدا کو بھی بیزار کرو گے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 तब यसायाह ने कहा, “फिर मेरी बात सुनो, ऐ दाऊद के ख़ानदान! क्या यह काफ़ी नहीं कि तुम इनसान को थका दो? क्या लाज़िम है कि अल्लाह को भी थकाने पर मुसिर रहो?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 تب یسعیاہ نے کہا، ”پھر میری بات سنو، اے داؤد کے خاندان! کیا یہ کافی نہیں کہ تم انسان کو تھکا دو؟ کیا لازم ہے کہ اللہ کو بھی تھکانے پر مُصر رہو؟

باب دیکھیں کاپی




یسعیاہ 7:13
27 حوالہ جات  

تُم نے میرے لیٔے کویٔی خُوشبودار مَسالہ نہیں خریدا، اَور نہ اَپنے ذبیحوں کی چربی مُجھ پر نذر کی۔ لیکن تُم نے اَپنے گُناہوں کا بار مُجھ پر لاد دیا ہے اَور اَپنی خطاؤں سے مُجھے تھکا دیا ہے۔


تُم نے اَپنی باتوں سے یَاہوِہ کو بیزار کر دیا ہے۔ تو بھی تُم پُوچھتے ہو کہ ہم نے اُنہیں کیسے بیزار کیا ہے؟ یہ کہہ کر کہ، ”وہ سَب جو بدی کرتے ہیں یَاہوِہ کی نظر میں نیک ہیں اَور وہ اُن سے خُوش ہے اَور یا یہ کہہ کر کہ اِنصاف کا خُدا کہاں ہے؟“


کیا تمہارے لیٔے اِتنا کافی نہیں کہ اَچھّی چراگاہ میں چَر لو؟ کیا یہ ضروُری ہے کہ تُم اَپنی باقی چراگاہوں کو اَپنے پاؤں سے روندو؟ کیا تمہارے لیٔے یہ کافی نہیں کہ صَاف پانی پی لو۔ کیا یہ ضروُری ہے کہ تُم باقی بچے پانی کو اَپنے پاؤں سے گدلا کر دو؟


تُو نہ صِرف اُن کے نقش قدم پر چلی اَور تُونے نہ فقط اُن کے سے مکرُوہ کام کئے بَلکہ تُو اَپنی تمام روِشوں میں اُن سے بھی بدتر ہو گئی۔


پھر بھی اُنہُوں نے سرکشی کی اَور اُس قُدُّوس رُوح کو غمگین کیا۔ اِس لیٔے اُس نے اَپنا رُخ بدلا اَور اُن کا دُشمن ہو گیا اَور اُن سے لڑا۔


جَب داویؔد کے گھرانے کو یہ اِطّلاع مِلی، ”ارام اَور اِفرائیمؔ کے درمیان عہد ہو چُکاہے“؛ تو آحازؔ اَور اُس کے لوگوں کے دِل اَیسے دہل گیٔے جَیسے جنگل کے درخت آندھی سے تھرتھراتے ہیں۔


اِس لیٔے میں اُس پُشت سے ناراض رہا؛ اَور مَیں نے کہا، ’اِن کے دِل ہمیشہ گُمراہ ہوتے رہتے ہیں، اَور اِنہُوں نے میری راہوں کو نہیں پہچانا۔‘


یَاہوِہ قادرمُطلق خُدا فرماتے ہیں، سُنو اَور یعقوب کے گھرانے کے خِلاف گواہی دو۔


” ’اَور تُونے اَپنے بیٹوں اَور بیٹیوں کو جنہیں تُونے میرے لیٔے پیدا کیا تھا اُن بُتوں کے کھانے کے لیٔے قُربان کیا۔ کیا تیری زناکاری ہی کافی نہ تھی؟


اَے داویؔد کے گھرانے، یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں: ” ’تُم ہر صُبح اِنصاف کرو؛ اَور مظلوم کو ظالموں کے ہاتھوں سے رِہائی بخشو، ورنہ تمہاری بدی کی وجہ سے، میرے غضب کی آگ بھڑک اُٹھے گی، اَور اَیسی شُعلہ زن ہوگی کہ کویٔی اُسے بُجھا نہ سکےگا۔


لیکن مَیں یَاہوِہ کے قہر سے لبریز ہُوں، اَور اِسے قابُو میں رکھنا میرے لئے اَب مُشکل ہو رہاہے۔ ”اَپنا یہ قہر گلیوں میں بچّوں پر اَور جَوانوں کی جماعت پر اُنڈیل دو؛ کیونکہ خَاوند اَپنے بیوی کے ساتھ، اَور ضعیف اَور عمر رسیدہ، بھی اُس قہر میں مبتلا ہوں گے۔


اَے یَاہوِہ، آپ میرے خُدا ہیں؛ مَیں آپ کی تمجید کروں گا اَور آپ کے نام کی سِتائش کروں گا، کیونکہ آپ نے پُوری وفا شعاری سے اَیسے عجِیب و غریب کام کئے ہیں، جِن منصُوبوں کو آپ نے اِبتدا ہی سے کرنے کا اِرادہ کر لیا تھا۔


اِس لیٔے خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ، اِسرائیل کے قادر یُوں فرماتے ہیں: ”آہ، مَیں اَپنے حریفوں پر قہر نازل کروں گا اَور اَپنے دُشمنوں سے اِنتقام لُوں گا۔


تاہم یَاہوِہ نے اَپنے اُس عہد کی وجہ سے جو اُنہُوں نے داویؔد سے باندھا تھا داویؔد کے گھرانے کو ہلاک کرنا نہ چاہا۔ وہ عہد یہ تھا کہ میں داویؔد اَور اُس کی نَسل کو ایک اَیسا چراغ بخشوں گا جو اَبد تک رَوشن رہے گا۔


کیا یہ کافی نہیں کہ تُم ہمیں ایک اَیسے مُلک سے جِس میں دُودھ اَور شہد بہتا ہے، اِس لیٔے نکال لائے ہو، ہمیں بیابان میں مار ڈالو؟ اَب تُم حاکم بَن کر ہم پر اِختیار بھی جتاتے ہو؟


کیا تمہارے لیٔے یہ کافی نہیں کہ اِسرائیل کے خُدا نے تُمہیں بنی اِسرائیل کی جماعت سے الگ کرکے اَپنی قربت میں لیا ہے تاکہ تُم یَاہوِہ کے مَسکن کی خدمت کرو اَور جماعت کے سامنے کھڑے ہوکر اُس کی بھی خدمت بجا لاؤ۔


لیکن لِیاہؔ نے اُس سے کہا، ”کیا یہ کافی نہیں کہ تُم نے میرے خَاوند کو لے لیا؟ اَب کیا میرے بیٹے کی دُدائیم بھی لینا چاہتی ہو؟“ راخلؔ نے کہا، ”بہت خُوب، تمہارے بیٹے کی دُدائیم کے عِوض وہ آج رات تمہارے پاس آسکتا ہے۔“


”اَے گردن کشو! تمہارے دِل اَور کان دونوں نامختون ہیں۔ جَیسے تمہارے آباؤاَجداد کرتے آئے ہیں: وَیسے ہی تُم بھی پاک رُوح کی ہمیشہ مُخالفت کرتے رہتے ہو!


اُس نے اَپنے خادِم حضرت داویؔد کے گھرانے میں ہمارے لیٔے ایک طاقتور سینگ نَجات دِہندہ کو بھیجا


آپ کے تیز تیر بادشاہ کے دُشمنوں کے دِلوں کو چھید ڈالیں؛ اَور قومیں آپ کے قدموں میں گِر جایٔیں۔


تمہارے نئے چاند کی عیدوں اَور مُقرّرہ عیدوں سے میری جان کو نفرت ہے۔ وہ میرے لیٔے ایک بوجھ بَن گئے ہیں؛ میں اُنہیں برداشت کرتے کرتے عاجز آ چُکا ہُوں۔


لیکن آحازؔ نے کہا، ”میں نہیں مانگوں گا۔ میں یَاہوِہ کی آزمائش نہیں کروں گا۔“


مَیں داویؔد کے گھر کی کُنجی اُس کے کندھے پر رکھوں گا۔ جو کچھ وہ کھولے گا اُسے کویٔی بند نہیں کر سکےگا اَورجو کچھ وہ بند کرےگا کویٔی اَور اُسے کھول نہیں سکےگا۔


جَب تمہاری بداعمالیوں اَور مکرُوہ کاموں کی وجہ سے یَاہوِہ برداشت نہ کر سکے؛ اِس لئے تمہارا مُلک آج تک لعنتی ویران اَور غَیر آباد ہو گیا ہے۔


پھر جو مُختلف قوموں میں اسیر ہوکر چلے گیٔے ہوں گے اَور اِس طرح بچ نکلے ہوں گے وہ مُجھے یاد کریں گے۔ کہ کس طرح اُن کے زناکار دِلوں نے جو مُجھ سے پھر گیٔے ہیں اَور اُن کی آنکھوں نے جو بُتوں کے پیچھے لگی رہتی تھیں مُجھے رنجیدہ کیا۔ اَپنی بدکاری کے باعث اَور اَپنی مکرُوہ حرکتوں کی وجہ سے اُن کا ضمیر اُن پر ملامت کرےگا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات